وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا شادی بیاہ میں ون ڈش کی خلاف ورزی پر شدید اظہار برہمی
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شادی بیاہ میں ون ڈش کی خلاف ورزی کے واقعات پرشدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے صوبے بھر میں ڈپٹی کمشنرز کو پابندی پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ون ڈش کی خلاف ورزی کے واقعات پرشدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنرز کو شادی بیاہ میں ون ڈش کی خلاف ورزی پر جرمانے اور قواعد کے مطابق کارروائی کی ہدایت کردی۔
ون ڈش پرپابندی کا اطلاق فارم ہاؤسز اور پرائیویٹ پراپرٹی میں شادی کی تقریبات پر بھی ہوگا، انتظامیہ کو متعلقہ علاقوں میں ون ڈش کی پابندی کی کڑی مانیٹرنگ کا حکم دے دیا گیا ہے۔
انتظامیہ کو شادی بیاہ و دیگر تقریبات میں ون ڈش کی خلاف ورزی پر جرمانے اور قواعد کے مطابق کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ شادیوں میں ون ڈش کی خلاف ورزی استطاعت نہ رکھنے والے والدین پر مالی بوجھ کا باعث بنتی ہے، شادی کی تقریبات میں ایک سے زیادہ ڈش کے منفی سماجی اثرات سامنے آتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انتظامیہ متعلقہ علاقوں میں ون ڈش کی پابندی پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنائے، ون ڈش کی خلاف ورزی سامنے آنے پر متعلقہ ڈپٹی کمشنر ذمہ دار سمجھا جائے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: میں ون ڈش کی خلاف ورزی مریم نواز شادی بیاہ
پڑھیں:
مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے انسانی و مکینل وسائل بروئے کار لانے کا حکم دے دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ دریاؤں، ڈیموں اور بیراج پر نہانے پر پابندی یقینی بنائی جائے اور دریاؤں، ڈیموں اور بیراج کی ڈرون سے مانیٹرنگ کی جائے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو بارش اور فلڈ سے آگاہ کرنے کے لیے مساجد اور میڈیا پر اعلانات کیے جائیں۔کرنٹ لگنے سے ہلاکتوں پر مریم نواز نے لیسکو اور دیگر بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو نوٹس لینے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی غفلت کی وجہ سے لوگ جان سے ہاتھ دھو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کھمبوں پر بجلی کے بے ہنگم لٹکتے تار انسانی جانوں کے لیے خطرہ بن چکے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے واسا کمپلینٹ ہیلپ لائن پر فوری ایکشن کا ریکارڈ مرتب کرنے کی ہدایت کی۔مریم نواز نے مون سون کے دوران ہر کنسٹرکشن سائٹ کو باقاعدہ محفوظ بنانے کی ہدایت دی اور کہا کہ انتظامیہ خستہ حال عمارتوں کا جائزہ لے کر رضاکارانہ طور پر خالی کروائے۔