کراچی: امریکی قونصلیٹ کے جعلی اپوائنٹمنٹ لیٹر تیار کرنیوالا ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
— جنگ فوٹو
فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے امریکی ویزوں کے لیے قونصلیٹ کے جعلی اپوائنٹمنٹ لیٹر تیار کرنے والے ملزم کو کراچی سے گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی کے عملے نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد مشتاق راجپوت کو امریکی قونصلیٹ کراچی کی شکایت پر گرفتار کیا ہے۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق گرفتار ملزم منصور کنسلٹنٹ کے نام سے ویزا کنسلٹینسی کا کام کر رہا تھا، ملزم نے بھاری رقوم وصول کر کے متاثرہ شہری کو جعلی اپوائنٹمنٹ لیٹر جاری کیا۔
ملزم کاظم کو ضروری کارروائی کےلیے ایف آئی اے اینٹی منی لانڈرنگ سرکل منتقل کردیا گیا ہے۔
متاثرہ شہری نے پوچھ گچھ پر انکشاف کیا کہ محمد مشتاق نامی ایجنٹ نے اس کو مذکورہ دستاویزات فراہم کی ہیں۔
ملزم مشتاق راجپوت نے متاثرہ شہری سے اس جعل سازی کے عوض 2 لاکھ روپے لیے تھے۔
امریکی حکام نے مذکورہ جعلی ایجنٹ کے خلاف تحریری شکایت درج کرائی تھی، جس پر ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کر کے اس سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ایف آئی اے
پڑھیں:
کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
اسکرین گریب/ ایکسکراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔
سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔