سونا پھر مہنگا؛ قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
کراچی:
سونا ایک بار پھر مہنگا ہونے سے قیمتیں عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 34 ڈالر کا اضافہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 2944 ڈالر کی بلند ترین سطح پر آ گئی ہے۔
دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں بھی بدھ کے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 3800 روپے کا اضافہ ہوا، جس سے نئی قیمت 3 لاکھ 8 ہزار روپے ہو گئی۔ اسی طرح ملک میں فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 3255 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 64 ہزار 60 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
سرمایہ کاروں کی بجٹ سے امیدیں، انڈیکس پہلی بار 1 لاکھ 22 ہزار 600 کی ریکارڈ بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
سرمایہ کاروں کی بجٹ سے امیدیں، انڈیکس پہلی بار 1 لاکھ 22 ہزار 600 کی ریکارڈ بلند ترین سطح پر پہنچ گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 June, 2025 سب نیوز
کراچی :پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منگل کے روز کاروبار کے دوران زبردست تیزی دیکھی گئی، جہاں کے ایس ای 100 انڈیکس میں ایک ہزار پوائنٹس کا شاندار اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ انڈیکس پہلی بار 1 لاکھ 22 ہزار 600 کی ریکارڈ بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، جو ملکی اسٹاک مارکیٹ کی تاریخ میں ایک اہم سنگِ میل ہے۔
عید تعطیلات کے بعد ٹریڈنگ کا آغاز مثبت ہوا تو سرمایہ کاروں کی توجہ آج پیش کیے جانے والے وفاقی بجٹ 2025-26 پر مرکوز رہی۔ ماہرین کے مطابق متوقع مالیاتی اصلاحات، ٹیکس پالیسی میں نرمی، اور آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے سے متعلق توقعات نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو مضبوط کیا۔
دن کے وسط تک کے ایس ای 100 انڈیکس ایک ہزار پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 22 ہزار 600 کی نئی سطح پر پہنچ چکا تھا، جو کہ مارکیٹ میں زبردست سرمایہ کاری کی عکاسی کرتا ہے۔ بینکنگ، فرٹیلائزر، آئل اینڈ گیس، ریفائنری، اور ٹیلی کام جیسے اہم شعبوں میں نمایاں تیزی دیکھنے میں آئی۔
مارکیٹ میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے اسٹاکس میں PRL، WAFI، MARI، OGDC، POL، HBL، MCB، اور MEBL شامل رہے، جو سبز نشان میں ٹریڈ کرتے رہے۔
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب آج قومی اسمبلی میں تقریباً 17.6 کھرب روپے کے بجٹ کا اعلان کریں گے، جس کے ساتھ فنانس بل 2024 بھی پیش کیا جائے گا۔ اس اعلان سے پہلے ہی سرمایہ کاروں میں جوش و خروش پایا گیا۔
گزشتہ ہفتے بھی مارکیٹ میں مثبت رجحان غالب رہا، جب انڈیکس میں 1,950 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور ہفتہ 121,641 پوائنٹس پر اختتام پذیر ہوا۔ آئی ایم ایف سے ممکنہ معاہدے کی امیدوں اور عالمی سطح پر اسٹاک مارکیٹس میں بہتری نے بھی مقامی مارکیٹ کو تقویت دی۔
عالمی سطح پر بھی امریکہ اور چین کے درمیان تجارتی مذاکرات میں پیش رفت اور ایشیائی مارکیٹس کی بہتری نے مارکیٹ کو سہارا دیا۔ نیس ڈیک اور ایس اینڈ پی 500 کے فیوچرز میں اضافہ، اور یورپی مارکیٹس میں بھی ہلکی سی تیزی دیکھی گئی۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر بجٹ توقعات کے مطابق سرمایہ کار دوست نکلا، تو مارکیٹ میں مزید تیزی کا امکان ہے، اور کے ایس ای 100 انڈیکس نئی بلندیاں عبور کرسکتا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربھارتی اقدامات علاقائی اور عالمی امن و سلامتی کے لیے خطرناک نتائج کا باعث بن سکتے ہیں، پاکستانی وفد حکومت کی بجٹ میں پرانی گاڑیوں کی درآمد پر ٹیکسز کم کرنے کی تجویز چین اور جنوبی کوریا کی اسٹریٹجک تعاون کی شراکت داری کو مزید بلندی تک لے جانا چاہئے، چینی صدر برطانویوں نے Labubu کے لیے ہاتھا پائی کی جبکہ چینی IPs دنیا پر چھا رہے ہیں گلوبل سولائزیشن انیشی ایٹو چین کی جانب سے تہذیبوں کے درمیان مکالمے کو فروغ دینے کی ایک اہم کوشش ہے، چینی وزیر خارجہ نیلا سیارہ سمندر کے ذریعے مختلف جزیروں میں تقسیم نہیں ہے، چینی نائب صدر عمران خان اور بشری بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں سماعت کے لیے مقررCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم