2025-09-26@10:41:53 GMT
تلاش کی گنتی: 81542
«جسم کی»:
ملک بھر میں سونے کی قیمتیں گرگئیں، صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت ایک ہزار روپے کم ہوگئی۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت ایک ہزار روپے کی کمی کے بعد 3 لاکھ 95 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے۔ 10 گرام سونے کی قیمت 858 روپے کم ہونے کے بعد 3 لاکھ 39 ہزار 334 روپے ہوگئی۔ عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 10 ڈالر کی کمی سے 3 ہزار 740 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔ Post Views: 1
پاکستان میں سونے کی قیمت آج مزید کم ہوگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 26 September, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس) عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز کمی ریکارڈ کی جارہی ہے۔آل پاکستان صرافہ جمز اینڈجیولرزایسوسی ایشن کےمطابق پاکستان میں 24 کیرٹ فی تولہ سونے کے دام ایک ہزار روپے کم ہوکر 395800 روپے پر آگئے۔اس کے علاوہ دس گرام سونے کے بھائو 858 روپےکی کمی سے 339334 روپے رہے،جبکہ فی تولہ چاندی کی قیمت 64 روپے کم ہو کر 4599 روپے پر آگئی۔انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونا 10 ڈالر سستا ہوکر 3740 ڈالر پر آ گیا۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس...
بلوچستان کے ضلع ژوب میں گورنر کی رہائشگاہ میں پولیس اہلکار سے غلطی سے بندوق چل گئی، واقعے میں گورنر سے ملاقات کے لیے آنے والے 3 طلبہ اور 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ ڈان نیوز کے مطابق بلوچستان کے ضلع ژوب میں گورنر بلوچستان کی رہائش گاہ میں پولیس اہلکار سے اتفاقیہ بندوق چلنے سے 5 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق زخمیوں میں گورنر سے ملاقات کے لیے آنے والے 3 طلبہ اور 2 پولیس اہلکار شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق فائرنگ ایس ایچ او کے گین مین سے ہوئی، زخمی طلبہ کا تعلق گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج سے ہے، جن کی حالت تسلی بخش بتائی جارہی ہے۔ Post Views: 1
کراچی: منگھوپیر حاجی ابراہیم گوٹھ کے قریب گاربیج ڈمپنگ پوائنٹ سے نامعلوم خاتون کی کمبل میں لپٹی ہوئی کئی روز پرانی مسخ شدہ لاش ملی ہے۔ تفصیلات کے مطابق منگھوپیر تھانے کی حدود میں واقع حاجی ابراہیم گوٹھ کے قریب گاربیج ڈمپنگ پوائنٹ سے نامعلوم خاتون کی کمبل میں لپٹی ہوئی کئی روز پرانی مسخ شدہ لاش ملی ہے، واقعے کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو ادارے موقع پر پہنچ گئے اور پولیس نے لاش کو تحویل میں لینے کے بعد قانونی کارروائی کے لیے لاش کو چھیپا ایمبولیس کے ذریعے اسپتال روانہ کر دیا۔ ایس ایچ او منگھو پیر زبیر نواز کے مطابق خاتون کی عمر 20 سے 25 سال کے درمیان معلوم ہوتی ہے جبکہ خاتون...
پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ 2022ء کے بعد کی پالیسیاں حالات خراب ہونے کی وجہ ہیں۔ صوبائی دارالحکومت میں جلسے کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے سلمان اکرم راجا، اسد قیصر اور جنید اکبر جلسہ گاہ پہنچے۔ اس موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ عمران خان کی کال پر کل پشاور میں جلسہ ہوگا۔ ہم ناانصافی کے خلاف آواز بلند کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ تیراہ کے واقعہ پر عمران خان افسردہ ہیں۔ 2022ء کے بعد کی پالیسیوں کی وجہ سے حالات خراب ہورہے ہیں۔ دہشتگردوں کے ساتھ مقابلہ کرنا ہے، ہم دہشت گردی کے خلاف...
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کو فائنل کرلیا گیا ہے۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق چئیرمین پی سی بی کی منظوری ملتے ہی اسکواڈ کا اعلان کردیا جائےگا۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کےدرمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کی میزبانی لاہور اور راولپنڈی نے کرنی ہے۔ اس سیریز کے لیے سلکشن کمیٹی نے ٹیم انتظامیہ کی مشاورت سے ممکنہ ناموں کی فہرست کو حتمی شکل دے کر بورڈ کے حوالے کردیا ہے۔ قومی ٹیم میں شان مسعود، بابر اعظم، امام الحق، محد سلمان، محمد رضوان، سعود شکیل، عبداللہ شفیق، ساجد خان، نعمان علی، آصف آفریدی، محمدنواز، محمد علی، علی رضا، شاہین شاہ آفریدی کی شمولیت متوقع ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بسم اللہ...
ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں پہلی مرتبہ فائنل میں مدمقابل آئیں گی۔ ایونٹ کے سب سے بڑے ٹاکرے سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے دبئی میں پریس کانفرنس کے دوران کھلاڑیوں کو اہم پیغام دے دیا۔ مائیک ہیسن نے ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ لڑکوں نے بنگلہ دیش کے خلاف میچ اچھی فائٹ کی، شاہین آفریدی نے نظم و ضبط سے بولنگ کی جس کے شاندار نتائج سامنے آئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دبئی کی پچ چیلنجنگ تھی، ابتدائی اوورز میں بیٹنگ مشکل رہی۔ ہیڈ کوچ نے کہا کہ چند ماہ میں پاکستانی ٹیم نے کئی میچز اپنے نام کیے ہیں۔ مائیک ہیسن نے تسلیم...
اسلام آباد میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی سکیورٹی اچانک واپس لے لی گئی جس پر عدلیہ نے فوری طور پر سخت نوٹس لے لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس نے ڈسٹرکٹ ججز کے ساتھ تعینات گن مین واپس بلا کر تمام ججز سے سکیورٹی واپس لے لی ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد ناصر جاوید نے اس اقدام پر فوری ردعمل دیتے ہوئے ڈی آئی جی سکیورٹی کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔ جج ناصر جاوید نے قرار دیا کہ بغیر کسی پیشگی اطلاع کے ججز سے سکیورٹی واپس لینا نہ صرف غیر ذمہ دارانہ اقدام ہے بلکہ عدالتی امور کی شفافیت اور ججز کی جان کو بھی خطرے میں ڈال سکتا ہے۔...
گزشتہ کئی دنوں سے لگاتار سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد اب لگاتار دوسرے دن سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 95 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 858 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ جس کے بعد 10 گرام سونے کی نئی قیمت 3 لاکھ 39 ہزار 334 روپے ہوگئی ہے۔ دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا10ڈالر کمی سے 3740ڈالر کاہوگیا۔
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2025ء) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے واقعات میں مغلپورہ، زمان پارک اور جناح ہائوس کے قریب پولیس گاڑیاں جلانے کے 5 مقدمات میں فواد چوہدری کی عبوری ضمانتوں میں 24 اکتوبر تک توسیع کردی اور آئندہ سماعت پر مقدمات کی تفتیشی رپورٹس طلب کرلی۔(جاری ہے) جمعہ کو سماعت پر عبوری ضمانتوں کی معیاد ختم ہونے پر فواد چوہدری حاضری کے لیے پیش ہوئے، اور اپنی حاضری لگائی ۔
’جیو نیوز‘ گریب وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ سبسڈی دینے پر ہم پر تنقید کی گئی۔کراچی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتِ حال میں کسان کو سہولت دینا لازم ہے، گندم اگانے والوں کو سپورٹ کر رہے ہیں۔شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ وفاق سے اپیل کی ہے کہ آئی ایم ایف سے بات کریں، بلاول بھٹو نے کسی صوبے سے نہیں وفاق سے بات کی، بلاول بھٹو نے وفاق سے کہا کہ سیلاب متاثرین کے لیے بیرونی امداد کی اپیل کی جائے۔ شرجیل میمن نے سندھ پولیس کو ملک کی بہترین پولیس قرار دے دیاشرجیل میمن نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ ہو یا مذہبی اجتماعات کی سیکیورٹی...
فائل فوٹو کراچی کے علاقے کورنگی کراسنگ میں گزشتہ روز پلاٹ سے ملنے والی بچے کی لاش کی شناخت ہوگئی۔پولیس کے مطابق بچے کی شناخت حسن شاہ کے نام سے ہوئی ہے جوکہ کورنگی نورانی بستی کا رہائشی تھا، 9 سال کا بچہ 22 سمتبر کو ڈیفنس اے مارکیٹ کے قریب سے لاپتا ہوا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ بچہ اپنے والد کی دکان پر آیا تھا جہاں سے وہ لاپتا ہوا تھا، بجے کے اغوا کا مقدمہ 24 ستمبر کو والد جاوید شاہ کی مدعیت میں ڈیفنس تھانے میں درج ہوا۔پولیس کے مطابق اغوا و قتل کے شبے میں ایک شخص زیرِ حراست ہے جو کہ کورنگی کا رہائشی اور گونگا ہے جس کی وجہ سے تفتیش میں...
---فائل فوٹو جامعہ کراچی نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ایل ایل بی کی سند منسوخ کردی جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مجاز اتھارٹی کی منظوری کی تعمیل میں سنڈیکیٹ نے 31.08.2024 کو ہونے والے اپنے اجلاس میں قرارداد نمبر 06 اور غیر منصفانہ ذرائع کمیٹی (UFM) کی سفارش کے تحت طارق محمود ولد قاضی محمد اکرم کو غیر منصفانہ طریقوں کا قصوروار ٹھہرایا اور تین سال کے لیے کسی بھی یونیورسٹی/کالج میں داخلہ لینے سے روک دیا گیا۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی یونیورسٹی کی ڈگری کے C8 کے تحت کسی بھی قابلیت کے امتحان میں شرکت کرنے سے روک دیا گیا ہے، وہ 1989ء میں اور کبھی اسلامیہ...
جامعہ کراچی نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ایل ایل بی ڈگری منسوخ کرتے ہوئے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: میڈیا رپورٹس کے مطابق، جامعہ کراچی کی سنڈیکیٹ نے 31 اگست 2024 کو منعقدہ اجلاس میں قرارداد نمبر 06 کی منظوری دی، جس میں غیر منصفانہ ذرائع کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں طارق محمود ولد قاضی محمد اکرم کو غیر منصفانہ طریقے اختیار کرنے کا مرتکب قرار دیا گیا تھا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق، فیصلے کے تحت انہیں 3 سال تک کسی بھی یونیورسٹی یا کالج میں داخلہ لینے سے روک دیا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ قواعد کے رول سی 8 کے تحت انہیں کسی بھی یونیورسٹی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)کریڈٹ کارڈکےذریعےرقم نکلواکربینکوں کوواپس نہ کرنیکاکیس، بینکنگ کورٹ کی 200کےقریب نادہندہ افراد،کمپنیوں کیخلاف ڈگری جاری، عدالتوں نےڈگری جاری کرنےکیساتھ کورٹ آکشنرمقررکردیئے۔ کورٹ آکشنرنےنیلامی کی تاریخ لکھ کردیواروں پراشتہارآویزاں کردیئے، عدالتوں کی کورٹ آکشنروں کونیلامی اکتوبرکےآخرتک مکمل کرنےکی ہدایت، بینکنگ کی7عدالتوں میں مالیاتی اداروں کی جانب سےدعوےدائرکیےگئےتھے۔ موقف اختیار کیا گیا کہ کمپنیوں اورپرائیویٹ افرادنےبینکوں سےقرض لیااورواپس نہ کیا،رقم واپس نہ کرنےسےمالیاتی اداروں کوبھاری نقصان برداشت کرناپڑرہاہے۔ Post Views: 1
گورنربلوچستان کی رہائش گاہ کے باہر فائرنگ سے 5 افراد زخمی ہوگئے۔ گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل کی رہائش گاہ کے باہر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، اس موقع پر رہائش گاہ کے باہر پولیس اہلکار بھی موجود تھے جب کہ گورنر بلوچستان سے کچھ طلبہ ملنے آئے تھے، اس موقع پر پولیس اہلکاروں اور طلبہ کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی۔ پولیس کا کہنا ہےکہ فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں 3 طلبہ اور 2 پولیس اہلکار شامل ہیں جنہیں فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال ژوب منتقل کردیا گیا ہے جب کہ واقعے کی تحقیقات بھی شروع کردی گئی ہیں۔
پاکستان میں ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے خواہش مند افراد کیلئے وزیراعظم کی نئی اسکیم کے تحت الیکٹرک موٹر سائیکلیں اب آسان اقساط پر اور بغیر کسی مارک اپ کے دستیاب ہیں۔ اس اسکیم کے تحت خریدار دو سالہ مدت میں 24 آسان ماہانہ اقساط میں ادائیگی کر سکتے ہیں جبکہ ہر الیکٹرک بائیک کے ساتھ 4 سال یا 50 ہزار کلومیٹر تک کی وارنٹی بھی دی جا رہی ہے جو اس کی پائیداری اور معیار کی ضمانت ہے۔ حکومت کا یہ اقدام پاکستان میں مقامی انڈسٹری کو فروغ دینے، آلودگی میں کمی لانے اور پائیدار ٹرانسپورٹ کو عام کرنے کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔ یہ اسکیم خاص طور پر ان افراد کے لیے فائدہ مند ہے جو سستی، ماحول...
معروف اداکارہ انوشے عباسی نے بالآخر اپنے شوہر اینان عارف سے علیحدگی کی تصدیق کردی ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ درحقیقت ان کی طلاق 2019 میں ہی ہو چکی تھی، لیکن انہوں نے اسے عوامی سطح پر اس وقت تک ظاہر نہیں ہونے دیا جب تک ان کی والدہ حیات تھیں۔ انوشے عباسی، جو مشہور ڈراما سیریل ’پیارے افضل‘ میں اپنی اداکاری کےلیے جانی جاتی ہیں، نے 2014 میں اداکار اینان عارف سے شادی کی تھی۔ ان کی شادی کی تصاویر اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔ تاہم، اب انہوں نے بتایا کہ یہ رشتہ محض پانچ سال ہی چل سکا۔ اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے طلاق کی خبر کو اس لیے چھپایا کیونکہ اس وقت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے پیٹرن انچیف عمران خان اور بشریٰ بی بی کی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت نیب کے سپیشل پراسیکیوٹر کی عدم دستیابی کے باعث بغیر کارروائی 16 اکتوبر تک ملتوی کردی۔بتایا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور اور عمران خان کے بہنیں کمرۂ عدالت میں موجود تھیں جہاں درخواست گزاروں کی جانب سے بیرسٹر سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے، اس موقع پر نیب پراسکیوٹر رافع مقصود نے بتایا کہ ’نیب...
صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب بھرمیں ڈینگی مچھروں کی افزائش میں اضافہ ہوگیا،چوبیس گھنٹوں میں ڈینگی کے چھتیس کنفرم مریض سامنے آگئے۔گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں لاہورمیں ڈینگی کے چھ مریض رپورٹ ہوئے ہیں،پنجاب میں ڈینگی کے کنفرم مریضوں کی تعداد بارہ سو چودہ ہوگئی،شہر میں ڈینگی کے کنفرم مریضوں کی تعداد ایک سو چھیانوے تک پہنچ گئی ہےشہرمیں ڈینگی کے مشتبہ مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ جاری ہے- رواں سال شہرمیں ڈینگی کے مریضوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہونے کاخدشہ ہے ،ہسپتالوں میں ڈینگی کاونٹرزتاحال غیر فعال ہیں،ڈینگی کے مریضوں کو علاج معالجے کیلئے مشکلات کا سامنا ہے، دوسری طرف صوبائی وزیرصحت کاکہناہے شہری ڈینگی ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں،گھروں میں سپرے لازمی کریں اور...
جامعہ کراچی نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری منسوخ کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 26 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) جامعہ کراچی نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی قانون کی ڈگری منسوخ کر تے ہوئے ان پر 3 سال کی پابندی عائد کر دی۔جامعہ کراچی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق طارق محمود ولد قاضی محمد اکرم کا ایل ایل بی کا نتیجہ اور ڈگری منسوخ کردی گئی ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ طالبعلم پر غیر منصفانہ ذرائع استعمال کرنے پر 3 سال کی پابندی بھی عائد کر دی گئی ہے۔جامعہ کراچی کے جاری نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ طالبعلم کو کسی بھی یونیورسٹی یا کالج میں داخلہ...
کراچی: سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 10ڈالر کی کمی سے 3ہزار 740ڈالر کی سطح پر آنے کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کے روز سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی کا رحجان برقرار رہا۔ مقامیسطح پر 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1000روپے کی کمی سے 3لاکھ 95ہزار 800روپے ہو گئی جب کہ فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 858روپے کی کمی سے 3لاکھ 39ہزار 334روپے کی سطح پر آگئی۔ اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 64روپے کی کمی سے 4ہزار 599روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 55روپے کی کمی سے...
لاہور ہائیکورٹ میں ٹک ٹاکر عائشہ جٹ کے ساتھ مبینہ زیادتی کے کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے. رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں ملزم سلمان حیدر کی قبل از گرفتاری درخواستِ ضمانت پر سماعت ہوئی۔ جسٹس جواد ظفر نے کیس کی سماعت کی، جبکہ ملزم کی جانب سے وکیل میاں علی اشفاق عدالت میں پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران عدالت نے استفسار کیا کہ آیا ملزم پر جرم بنتا بھی ہے یا نہیں؟ پولیس نے عدالت کو بتایا کہ اُنہیں کسی گرفتاری کی ضرورت نہیں ہے۔ جس پر جسٹس جواد ظفر نے ریمارکس دیے کہ اگر گرفتاری مطلوب نہیں تو پھر کیس کس مرحلے پر ہے اور اس کی نوعیت کیا ہے؟ عدالت نے فریقین کے مؤقف اور ریکارڈ...
کوئٹہ: بلوچستان میں گورنر ہاؤس کے باہر پولیس اہلکار کی فائرنگ سے 3 طلبہ اور 2 اہل کار زخمی ہو گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ضلع ژوب میں گورنر ہاؤس (جانان ہاؤس) کے باہر سکیورٹی پر مامور ایک پولیس اہلکار کی رائفل سے غلطی سے فائرنگ کے نتیجے میں گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج ژوب کے 3 طلبہ اور 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق طلبہ گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل سے تعلیمی مسائل کے سلسلے میں ملاقات کے لیے آئے تھے۔ پولیس ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ فائرنگ ایس ایچ او کے گن مین کی رائفل سے ہوئی، تاہم زخمیوں کی حالت تسلی بخش اور خطرے سے باہر ہے۔ فائرنگ کا واقعہ...
کراچی ایکسپو سینٹرمیں منعقدہ آئی ٹی سی این ایشیا کی 3روزہ نمائش کا اختتام ہو گیا ،نمائش میں برطانیہ،ترکیہ،آذربائیجان، سعودی عرب، چین اورامریکا سمیت مختلف ممالک نے بھر پور شرکت کی ،کراچی ایکسپو سینٹر نمائش میں جدیدٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے مختلف ممالک سے اہم مفاہمتی یادداشتوں پردستخط کئے گئے،800 سے زائدکمپنیوں اور 300بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی شمولیت نے ایونٹ کو کامیاب بنایا ،ملکی وغیر ملکی سرمایہ کاروں نے ایس آئی ایف سی کی کاوشوں کا اعتراف کیا ہے-شرکاء نے ایس آئی ایف سی کے اقدامات کو پاکستان میں ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کا ضامن قراردیتے ہوئے کہا ہے ایس آئی ایف سی نے نوجوان نسل کو آئی ٹی کے شعبے میں مواقع دے کرترقی کی امنگ پیدا کر دی،ایس...
پنجاب میں حالیہ سیلاب نے متعدد اضلاع کو بری طرح متاثر کیا ہے، جہاں لاکھوں افراد بے گھر ہو گئے اور اربوں روپے کا نقصان ہوا۔ اس تباہی کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عوام کی خدمت کو اپنی اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے متاثرہ علاقوں کے کئی دورے کیے۔ میں اس وقت اپنی خوشی کا اظہار ہی نہیں کرپارہی اور مجھے یقین نہیں آرہا کہ میرے سامنے مریم نواز صاحبہ موجود ہونگی۔#ElectroBusInDGKhan pic.twitter.com/oJ0QCpvkLg — PMLN (@pmln_org) September 25, 2025 وہ نہ صرف ریلیف کیمپوں کا جائزہ لے رہی ہیں بلکہ متاثرین کے ساتھ براہِ راست بیٹھ کر ان کے دکھ درد میں شریک بھی ہو رہی ہیں۔ سوشل میڈیا پر ان کی طرزِ زندگی، لباس، جیولری،...
اپنے ایک انٹرویو میں پیڈرو سانچیز کا کہنا تھا کہ امید ہے كہ صیہونی رژیم، "صمود" امدادی بیڑے پر اپنے مجرمانہ اور غیر قانونی حملوں کو نہیں دہرائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ آج سپین کے وزیر اعظم "پیڈرو سانچیز" نے غزہ کی جانب جانے والے صمود امدادی بیڑے پر اسرائیل کے دوبارہ حملے کے بارے میں اشارتاً انتباہ جاری کیا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار CNN کی میزبان "کرسٹیئن امان پور" کے ساتھ ایک انٹرویو میں کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ صیہونی رژیم "صمود" امدادی بیڑے پر اپنے مجرمانہ اور غیر قانونی حملوں کو دوبارہ نہیں دہرائے گی۔ تاہم انہوں نے اس امر کی بھی وضاحت کی کہ ہم نے غزہ کے لئے...
گورنر بلوچستان جعفر مندوخیل کی رہائش گاہ میں اہلکار کی فائرنگ، 5 افراد زخمی WhatsAppFacebookTwitter 0 26 September, 2025 سب نیوز کوئٹہ: (آئی پی ایس) ژوب میں گورنر بلوچستان جعفر مندوخیل کی رہائش گاہ میں پولیس اہلکار کی فائرنگ سے5 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس نے بتایا کہ گورنر کی رہائش گاہ میں پولیس اہلکار سے غلطی سے فائرنگ ہوئی، گورنر سے ملاقات کیلئے آنے والے 3 طلبا اور دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ پولیس کے مطابق زخمی طلبا کا تعلق گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج سے ہے، زخمیوں کی حالت تسلی بخش بتائی جا رہی ہے۔ حکام نے بتایا کہ فائرنگ ایس ایچ او کے گن مین سے ہوئی، واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔ روزانہ...
وزارتِ خارجہ نے ملائیشیا کی حکومت اور عوام کا پاکستان میں جاری سیلاب متاثرین کی امدادی سرگرمیوں کے لیے بروقت اور فراخدلانہ تعاون پر گہری قدردانی کا اظہار کیا ہے۔ Deeply appreciate the Government and people of Malaysia for generous gesture of extending timely support to Pakistan's ongoing flood relief efforts. Such Climate-induced recurring disasters continue to underscore the urgent need for collective global action on Climate change. — Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) September 26, 2025 ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق، ملائیشیا کی جانب سے فراہم کی جانے والی یہ مدد نہ صرف پاکستان کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا مظہر ہے بلکہ عالمی سطح پر مشکل گھڑی میں تعاون کی اہم مثال بھی ہے۔ ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی میں مختلف اقسام کے بخار کے مریضوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ زرایع کے مطابق سول اسپتال کے ایمرجنسی انچارج ڈاکٹر عرفان صدیقی نے بتایا کہ وائرل بخار کے کیسز میں 15 سے 20 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔سول اسپتال میں روزانہ تقریباً 300 مریض موسمی بخار، ملیریا اور ڈینگی کے علاج کے لیے آ رہے ہیں جبکہ جناح اسپتال میں بھی یومیہ 100 سے زائد مریض رپورٹ ہو رہے ہیں۔ڈاکٹر عرفان صدیقی نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ غیر معیاری خوراک سے پرہیز کریں، ماسک پہننے اور ہاتھ دھونے کو معمول بنائیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ گندگی اور آلودگی بخار اور انفیکشن پھیلنے کی بڑی وجوہات...
اپنے ایک ٹویٹ میں لبنانی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بغیر سرکاری اجازت کے بیروت کے ساحل پر واقع "الروشہ" چٹان پر سید حسن نصر الله اور سید ہاشم صفی الدین کی تصاویر روشن کرنا غیر قانونی و عوامی مقامات کے استعمال کے قانون کی خلاف ورزی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گزشتہ شب لبنان کے وزیر اعظم "نواف سلام" نے سماجی رابطے كی سائٹ ایکس پر ایک ٹویٹ پوسٹ کی جس میں انہوں نے شہید مقاومت سید حسن نصر الله کے خلاف اپنے کینے کو ظاہر کیا۔ ٹویٹ میں نواف سلام نے لکھا کہ بغیر سرکاری اجازت بیروت کے ساحل پر واقع "الروشہ" چٹان پر سید حسن نصر الله اور سید ہاشم صفی الدین کی تصاویر روشن کرنا غیر قانونی اور عوامی...
ایشیا کپ 2025 کے سُپر فور مرحلے کے دوسرے میچ میں پاک بھارت میچ کے دوران حارث رؤف کی جانب سے شائقین کی ہوٹنگ کا جواب رافیل تباہ ہونے کے اشارے سے دینے پر جہاں بھارتی تلملا اٹھے وہیں پاکستانی فینز نے فاسٹ بولر کے اشارے کو خوب انجوائے کیا۔حارث رؤف کے رافیل سیلیبریشن والے اشارے کی ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں اور یوں بھارت میں پاکستان سے میچ کی جیت کا جشن رونے دھونے میں تبدیل ہوگیا۔ دوسری جانب پاکستانی شائقین بھارت سے شکست کے باوجود میچ کے وائرل کلپس کو دیکھ کر لطف اندوز ہوتے رہے۔ گزشتہ روز بنگلادیش سے میچ کے دوران بھی پاکستانی شائقین کرکٹر حارث رؤف کے اشارے پر پُر جوش نظر...
خیبر پختونخوا (اورکزئی) کے علاقے حسن زودرہ میں مشتی قبیلے کے عوام نے خوارج کے خلاف ڈٹ جانے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق مشتی قبیلے کے عمائدین اور عوام کی جانب سے خوارج کے ظلم و جبر اور بھتہ خوری کے خلاف ایک اہم جرگہ منعقد کیا گیا۔ جرگے سے قبل خوارج کے کارندے مبینہ طور پر بھتہ وصول کرنے آئے تھے، تاہم قبیلے کے عوامی ردعمل کے باعث وہ فرار ہونے پر مجبور ہوگئے۔ جرگے کا مقصد عوام کو خوارج کے مظالم کے خلاف متحد کرنا اور امن کے قیام کے لیے مشترکہ حکمت عملی طے کرنا تھا۔ اس موقع پر قبائلی عمائدین نے کہا کہ خوارج کو معصوم عوام سے بھتہ وصول کرنے نہیں دیا جائے گا۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پنجاب اسمبلی میں دہشتگردی سے متاثرہ شہریوں کی امداد بڑھانے کے لیے ترمیمی بل 2025 پیش کیا گیا ہے۔اس بل کے مطابق شہید شہریوں کے لواحقین کی امدادی رقم 10 لاکھ سے بڑھا کر 25 لاکھ روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے، جبکہ زخمی ہونے والے شہریوں کے لیے امداد 5 لاکھ سے بڑھا کر 10 لاکھ روپے مقرر کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔بل کے متن میں واضح کیا گیا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور اخراجات کے پیش نظر یہ اضافہ ناگزیر ہوچکا ہے اور اس قانون کو فوری طور پر نافذالعمل کیا جانا چاہیے۔ یہ بل رکن اسمبلی ایاز احمد نے پیش کیا جس کے بعد اسپیکر پنجاب اسمبلی نے مزید غور کے لیے...
گورنر بلوچستان جعفر خان سے ملاقات کے لیے آنے والے 3 طلبا اور 2 پولیس اہلکار، پولیس کی فائرنگ میں زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ گورنر کے رہائشگاہ میں پیش آیا اور زخمیوں میں شامل طلبا کا تعلق گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج سے ہے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ ایس ایچ او کے گن مین کی طرف سے ہوئی، زخمیوں کی حالت تسلی بخش بتائی جا رہی ہے۔ واقعے کے بعد زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا، اور پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے کہ فائرنگ کیسے اور کیوں ہوئی۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر...
کراچی: جامعہ کراچی کی انتظامیہ نے طارق محمود ولد قاضی محمد اکرم کا ایل ایل بی کا نتیجہ اور ڈگری منسوخ کر دی ہے اور جامعہ کراچی اس نتیجے سے دستبردار ہوگئی ہے۔ یونیورسٹی کے رجسٹرار عمران احمد صدیقی کی جانب سے ڈگری کی منسوخی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں جامعہ کراچی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سینڈیکیٹ کے منعقدہ 31 اگست 2024 کے اجلاس کی قرارداد 6 کے تحت اور unfairmeans کمیٹی کی تجاویز کی روشنی میں طارق محمود ولد قاضی محمد اکرم ناجائز ذرائع کے استعمال میں پائے گئے اور انھیں 3 سال کے لیے debarre کیا گیا تھا، وہ کسی بھی کالج یا یونیورسٹی میں...
معروف کامیڈین اور اداکار شکیل صدیقی نے پاکستان میں فیملی ولاگنگ کے بڑھتے ہوئے رجحان پر سخت تنقید کرتے ہوئے اسے نوجوان نسل کےلیے نقصان دہ قرار دیا ہے۔ ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’’تفریح کے نام پر ماؤں اور بہنوں کو بلاوجہ دکھایا جا رہا ہے، جو کہ درست عمل نہیں ہے۔‘‘ شکیل صدیقی نے واضح کیا کہ اگر ماں کو کچن میں کھانا بناتے دکھایا جائے تو یہ قابل قبول ہے، لیکن موجودہ ولاگنگ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ حدود سے تجاوز ہے۔ انہوں نے اپنے ذاتی تجربے کا حوالہ دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ ’’میرا 12 سالہ بیٹا بھی فیملی ولاگز دیکھتا ہے، جس پر مجھے شدید فکر ہے۔ جب...
ذرائع نے بتایا کہ سندھ کے وزیر محنت سندھ شاہد تھہیم کو وزارت سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے اور ان کی جگہ بدین سے منتخب رکن سندھ اسمبلی اسماعیل راہو کو صوبائی وزیر بنانےکا امکان ہے جب کہ کابینہ کے اہم وزیر سعید غنی سے محکمہ بلدیات کا قلم دان واپس لینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کابینہ میں ردو بدل کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے جس کے تحت سعید غنی کی وزارت میں تبدیلی متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے مختلف وزرا کی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سعید غنی، جام خان شورو اور اسماعیل راہو وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقات کریں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: سندھ میں کانگو وائرس نے ایک اور جان لے لی، رواں سال اس وائرس کے نتیجے میں صوبے میں اموات کی تعداد 3 ہو گئی ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر میں کانگو وائرس سے ایک اور موت واقع ہوگئی ہے۔ 28 سالہ زبیر، جو لانڈھی کا رہائشی اور پیشے کے اعتبار سے قصاب تھا، جناح اسپتال میں زیرِ علاج رہنے کے بعد جان کی بازی ہار گیا۔ رپورٹ کے مطابق اسپتال حکام کا کہنا ہے کہ مریض کو دو روز قبل تیز بخار اور پیٹ میں شدید تکالیف کے باعث اسپتال لایا گیا تھا، جہاں آج صبح اس میں کانگو وائرس کی باضابطہ تصدیق ہوئی۔اس سے قبل جون 2025 میں شہر میں دو شہری...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکا میں ٹک ٹاک کی فروخت کا معاملہ ایک بڑے تنازع میں بدل چکا ہے، کیونکہ حکومت کی جانب سے تجویز کردہ 14 ارب ڈالر کی قیمت نہ صرف سرمایہ کاروں بلکہ ماہرین کے لیے بھی حیران کن ہے۔بلومبرگ کے مطابق یہ رقم کسی پرانی فوڈ کمپنی کے لیے تو قابلِ قبول ہو سکتی ہے، لیکن ایک مقبول ترین سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے لیے، جو روزانہ لاکھوں صارفین کو متحرک رکھتا ہے، یہ اندازہ نہایت کم ہے۔ اس کے برعکس ماضی میں ٹک ٹاک کی امریکی شاخ کی قدر 40 ارب ڈالر تک لگائی جا چکی تھی۔امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک کی اصل قیمت وہی ہوگی جو خریدار ادا کرنے...

سٹاک ایکسچینج کا ایک لاکھ ساٹھ ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرنا حکومتی پالیسیوں میں اعتماد کا مظہر ہے،وزیراعظم
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان سٹاک ایکسچینج کے ایک لاکھ ساٹھ ہزار پوائنٹس کی تاریخی سطح عبور کرنے پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم، کاروباری برادری اور حکومت کی انتھک محنت سے سٹاک ایکسچینج میں ہر دن بلندیوں کی ایک نئی تاریخ رقم ہو رہی ہے،پاکستان سٹاک ایکسچینج کا ایک لاکھ ساٹھ ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرنا کاروباری برادری کے حکومتی پالیسیوں میں اعتماد کا مظہر ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک معاشی استحکام کے بعد معاشی ترقی کی جانب گامزن ہے، انشاء اللہ اب معاشی ترقی کا سفر تیزی سے جاری رہے گا۔ موجوہ نظام کو ہائبرڈ یا ون پیج سے منسوب کرنا غلط ہے: رانا...
ایشیا کپ کے فائنل میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت اتوار کے روز آمنے سامنے ہوں گے لیکن بڑے ٹاکرے سے قبل قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کھلاڑیوں کو اہم پیغام جاری کیا ہے۔ پاکستانی ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے ٹیم پاکستان کو واضح پیغام دیا ہے کہ بھارت کے خلاف صرف کھیل پر توجہ دی جائے، دباؤ والے میچز میں جذبہ آنا فطری بات ہے مگر ہمیں اپنی توانائی کھیل پر مرکوز رکھنی ہوگی۔دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں بنگلا دیش کو شکست دینے کے بعد پریس کانفرنس میں نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے کوچ مائیک ہیسن نے تسلیم کیا کہ بھارت کے خلاف پہلے میچ میں پاکستان کی کارکردگی کمزور تھی مگر دوسرے میچ میں ٹیم...
اسلامی جہاد کے عسکری ونگ سرایا القدس کی جنین بٹالین نے اعلان کیا ہے کہ اس نے الظہر کے قصبے جنین میں صہیونی فوجی گاڑیوں کے راستے میں بم دھماکے کیے ہیں اور یقینی طور پر متعدد صہیونی فوجیوں کو نشانہ بنایا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حماس اور اسلامی جہاد کی عسکری شاخوں نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے غزہ میں اسرائیلی اہلکاروں اور آلات پر براہ راست حملے کیے ہیں۔ حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے تل الحوا میں 105 اسرائیلی مرکاوا ٹینکوں کو دو یاسین راکٹوں سے نشانہ بنایا ہے۔ جنوبی غزہ میں ایک جگہ جو اس وقت اسرائیلی توپ خانے کی توجہ کا مرکز ہے۔ القسام بریگیڈز کا کہنا ہے کہ اس نے...
انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کے پائیدار حل کیلئے اپنا سفارتی اور سیاسی اثر و رسوخ استعمال کریں تاکہ جنوبی ایشیا میں دیرپا امن قائم ہو سکے۔ اسلام ٹائمز۔ حریت رہنما اور جموں و کشمیر نیشنل فرنٹ کے نائب چیئرمین الطاف حسین وانی نے کشمیری عوام کے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کی حمایت اور عالمی فورمز پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے پر ترک صدر رجب طیب ایردوان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق الطاف وانی نے سوشل میڈیا ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ترک صدر نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس سے خطاب میں کشمیری عوام کی حق پر مبنی جدوجہد کی مکمل حمایت کی تھی، جس...
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حجہ الاسلام والمسلمین آقائی استاد ایمانی مقدم نے کہا کہ شہید کی ایک خصوصیت ان کا اخلاص تھا ان کی نظر میں اپنی نمودونمائش کے لئے کام انجام نہیں دیا جانا چاہئے۔ ایک دفعہ کسی افریقی ملک سے ایک عالم دین حزب اللہ کے لئے مالی امداد لے کر پہنچے انہوں نے ایک خط بھی سید کو دیا جس میں سید کے لئے تعریفی جملات تھے وہ پڑھ کرسید بہت ناراض ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ شہید مقاومت سید حسن نصراللہ اور ددیگر شہدا کی پہلی برسی کی مناسبت سے موسسہ شہید عارف الحسینی دفتر مجلس وحدت مسلمین مشہد مقدس کے زیراہتمام ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں علما وطلاب گرامی کثیر تعداد میں شریک...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ہونے والی ملاقات پر ردعمل دیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری بیان میں وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی سفارتی اور دفاعی حیثیت دنیا بھر میں مضبوط ہو رہی ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت پر کامیابی، سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدہ اور پاک، امریکا تعلقات میں بے مثال پیش رفت پاکستان کے لیے نئی...
امریکی ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ نے فلسطینی شہریوں کی بڑے پیمانے پر نگرانی کے لیے استعمال ہونے والی اپنی ٹیکنالوجی تک اسرائیل کی رسائی روک دی ہے۔ کمپنی کے مطابق، اسرائیلی فوج کی ایک خفیہ انٹیلی جنس یونٹ نے مائیکروسافٹ کی کلاؤڈ اور اے آئی سروسز کا غلط استعمال کیا، جس سے کمپنی کی شرائط کی خلاف ورزی ہوئی۔ اس کے نتیجے میں مائیکروسافٹ نے فوری طور پر اس یونٹ کو اپنی خدمات سے بلاک کردیا۔ مائیکروسافٹ کے صدر اور نائب چیئرمین بریڈ اسمتھ نے کہا کہ یہ اقدام اس وقت سامنے آیا جب برطانوی اخبار دی گارڈین کی ایک تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ اسرائیلی فوجی ایجنسی یونٹ 8200 مائیکروسافٹ کی Azure کلاؤڈ سروس کے ذریعے فلسطینیوں کے...
نیویارک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر ایک بار پھر طنز کے نشتر چلائے اور وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے ملاقات کے دوران اپنے کوٹ پر رافیل جہاز کا بیج لگا کر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو ٹرول کیا۔ ملاقات کے دوران ٹرمپ نے شہباز شریف کے سامنے بھارت پر طنزیہ انداز میں تنقید کی اور رافیل کا پن استعمال کرتے ہوئے مودی حکومت پر چوٹ کی۔ اس واقعے نے سیاسی و عوامی حلقوں میں خاصی ہلچل پیدا کردی۔ ٹرمپ کی یہ جارحانہ حکمتِ عملی اس بات کو ظاہر کرتی ہے کہ وہ صرف سفارتی بیانات تک محدود نہیں رہنا چاہتے بلکہ محاذ آرائی کے ذریعے بھی پاکستان کے مؤقف کو عالمی سطح پر نمایاں کرنے کی کوشش کر...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کو کاروبار کا آغاز تیز رفتار رجحان کے ساتھ ہوا اور بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس نے پہلی بار تاریخ میں 161,000 پوائنٹس کی سطح عبور کر لی۔ آج پہلے نصف دن کے کاروبار میں 2,500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا، دوپہر 12 بجے انڈیکس 161,803.85 پوائنٹس پر مستحکم تھا، جو 2,523.76 پوائنٹس یعنی 1.58 فیصد کا اضافہ ظاہر کرتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی تاریخی بلندی کا ملک کی معیشت سے کتنا تعلق ہے؟ سیمنٹ، کمرشل بینکس، تیل و گیس کی کھوج کرنے والی کمپنیاں، آئل مارکیٹنگ کمپنیز، پاور جنریشن اور ریفائنری کے سمیت تمام شعبوں میں خریداری کا رجحان دیکھا گیا۔ Market is up at midday ????⏳ KSE...
ذرائع کے مطابق طلباء گورنر بلوچستان شیخ جعفر مندوخیل سے ملاوقات کے لئے ژوب میں ان کی رہائشگاہ آئے تھے۔ جہاں موجود ایک پولیس اہلکار کی فائرنگ سے تین طلباء اور دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر بلوچستان شیخ جعفر مندوخیل کی رہائشگاہ پر ملاقات کیلئے آنیوالے تین طلباء اور دو پولیس اہلکار فائرنگ سے زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق طلباء گورنر بلوچستان شیخ جعفر مندوخیل سے ملاوقات کے لئے ژوب میں ان کی رہائشگاہ آئے تھے۔ جہاں موجود ایک پولیس اہلکار کی فائرنگ سے تین طلباء اور دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ایک پولیس اہلکار سے غلطی سے گولی چل گئی۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق فائرنگ سے زخمی ہونے...
چینی نمائندے کی انسانی حقوق کی کونسل میں عالمی انسانی حقوق کے انتظام میں بہتری کی اپیل WhatsAppFacebookTwitter 0 26 September, 2025 سب نیوز اقوام متحدہ : جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر اور سوئٹزرلینڈ میں دیگر بین الاقوامی تنظیموں میں چین کے مستقل نمائندے چن ژو نے 25 ستمبر کو اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے ساٹھویں اجلاس سے خطاب میں عالمی انسانی حقوق کے انتظام میں بہتری لانے کی اپیل کی۔جمعہ کے روز چن ژو نے تقریباً 80 ممالک کی جانب سے مشترکہ بیان دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ وقت میں کثیرالجہتی نظام کو شدید دباؤ کا سامنا ہے، تمام فریقوں کو اقوام متحدہ کی اسیویں سالگرہ کے موقع پر اصلاحات کے ذریعے کارکردگی بہتر بنانی...
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ٹریفک پولیس اہلکار کی قیادت میں جاری بائیک ریلی کے دوران ایک نوجوان بغیر ہیلمٹ کے بائیک چلاتے ہوئے خطرناک انداز میں ون ویلنگ کرتا نظر آ رہا ہے۔ جس پر صارفین کی جانب سے خوب تنقید کی جا رہی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نوجوان حفاظتی اقدامات کو نظر انداز کرتے ہوئے اپنی جان کو خطرے میں ڈال رہا ہے جبکہ اس دوران ٹریفک پولیس اہلکار بھی اس کے ساتھ موجود ہے۔ صارفین نے اس حرکت کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کی لاپرواہی سڑکوں پر قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ اور حفاظتی ضوابط کی خلاف ورزی...
ویب ڈیسک :نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کے ادارے ملالہ فنڈ نے غزہ میں کام کرنے والی تنظیم کو ایک لاکھ ڈالر کی فنڈنگ کا اعلان کر دیا۔ اس حوالے سے ملالہ فنڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا کہ فنڈنگ سے ان بچوں کو مدد ملے گی جن کی تعلیم اور دیگر اہم سروسز تک رسائی متاثر ہوئی، انٹرنیشنل نیٹ ورک فار ایڈ، ریلیف اینڈ اسسٹینس کو خدمات جاری رکھنے میں مدد ملے گی۔ نجی اکیڈمیز، کوچنگ سنٹرز اور ٹیوشن سنٹرز کو قانونی قواعدوضوابط میں لانے کا فیصلہ اعلامیے میں کہا گیا کہ ملالہ فنڈ 2023 سے غزہ میں بچوں کیلئے انتہائی ضروری خدمات کی فراہمی میں مدد کر رہا ہے۔ ملالہ فنڈ...
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے لاہور میں تین معروف سوشل میڈیا انفلوئنسرز کے خلاف سنگین کارروائی کرتے ہوئے تین مقدمات درج کردیے ہیں۔ اقرا کنول، ندیم مبارک اور حسنین شاہ پر غیر قانونی آن لائن ٹریڈنگ ایپلی کیشنز کی تشہیر میں ملوث ہونے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ این سی سی آئی اے حکام کے مطابق ملزمان کو تفتیش کےلیے تین بار طلب کیا گیا تھا، لیکن وہ جان بوجھ کر ایجنسی کے دفتر حاضر ہونے سے گریز کرتے رہے۔ ادارے کا کہنا ہے کہ یہ انفلوئنسرز پاکستانی عوام کو منافع کے جھوٹے لالچ دے کر غیر قانونی ایپس میں سرمایہ کاری کےلیے اکساتے رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ملزمان کی فوری...
اسلام آ باد: سپریم کورٹ کے ججز نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے ہیں کہ بیٹا والد کو گھر سے کیسے نکال سکتا ہے؟ دوسری شادی کرنا گناہ تو نہیں۔ جسٹس ہاشم کاکڑ سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے والد کے ساتھ بیٹا بیٹی کے لڑائی جھگڑے کے کیس کی سماعت کی، جس میں وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ والد نے دوسری شادی کی ہے اب بیٹا بیٹی کو گھر سے نکالنا چاہتے ہیں۔ جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دیے کہ دوسری شادی کرنا گناہ تو نہیں ہے۔ وکیل نے بتایا کہ والد دوسری شادی کے بعد گھر چھوڑ گئے، بچوں نے نہیں نکالا۔ جسٹس اشتیاق ابراہیم نے استفسار کیا کہ بیٹا والد کو گھر...
قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ ہم جانتے ہیں ہم نے فائنل میں کیا کرنا ہے، اس کے لیے ہم پوری طرح تیار ہیں۔ دبئی میں کھیلے گئے سپر فور مرحلے کے انتہائی اہم میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 11 رنز سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی۔ میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سلمان آغا کا کہنا تھا کہ اگر آپ اس طرح میچ جیت سکتے ہیں، تو آپ واقعی ایک خاص ٹیم ہیں، ہماری بولنگ اور فیلڈنگ شاندار تھی۔ انہوں نے شاہین آفریدی اور حارث رؤف کی بولنگ کو بھی خوب سراہا۔ سلمان علی آغا نے مزید کہا کہ ہم ایک ایسی ٹیم ہیں جو ہمیشہ...
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے افغان مہاجرین کی وطن واپسی کے بعد 40 سال پرانے کیمپس بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ وفاقی حکومت نے خیبر پختونخوا میں پانچ افغان مہاجرین کیمپس بند کرنے کا حکم دے دیا۔ وزارت امور کشمیر اور گلگت بلتستان نے کیمپوں کی بندش کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کیمپوں کی زمین صوبائی حکومت اور متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا گیا۔ بند کیے گئے کیمپس میں تین ضلع ہری پور جبکہ ایک ضلع چترال اور ایک اپر دیر میں تھا۔ 40 سال پرانے ہری پور کے پنیان کیمپ میں 1 لاکھ سے زائد مہاجرین رہائش پذیر تھے۔ یو این ایچ سی آر کے مطابق اس وقت افغان مہاجرین کی...
ایس آئی ایف سی کے تعاون سے ملکی فارما انڈسٹری اور سرمایہ کاری میں ترقی کی راہیں ہموار ہو رہی ہیں۔ پاکستان کی فارما انڈسٹری میں اصلاحات اور مقامی پیداوار کی عالمی مارکیٹ میں پیش قدمی سامنے آئی ہے، جس کے مطابق وزیر صحت نے فارما انڈسٹری کے لیے آئندہ 5 برس میں 30 ارب ڈالر کی برآمدات کا ہدف مقرر کیا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق فارما انڈسٹری میں گزشتہ سال کی نسبت 35 فیصد اضافہ ہوا ہے اور اس اضافے کے ساتھ امسال 500 ملین ڈالر کی برآمدات ریکارڈ ہوئیں۔ جس کے نتیجے میں فارما انڈسٹری عالمی مارکیٹ میں قدم رکھنے کے لیے ڈیجیٹلائزیشن اور ٹیکنالوجی کی منتقلی کی طرف گامزن ہے۔ ایس آئی ایف سی کی...
وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ہونے والی ملاقات کا اعلامیہ وزیراعظم آفس نے جاری کردیا۔وزیراعظم ہائوس کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے امریکی صدر کو امن کا علمبردار قرار دیا، یہ ملاقات گرمجوشی اور خوشگوار ماحول میں ہوئی۔اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ صدر ٹرمپ دنیا بھر میں تنازعات کے خاتمے کے لیے مخلصانہ کوششوں میں مصروف ہیں۔اعلامیے میں بتایا گیا کہ وزیراعظم نے صدر ٹرمپ کی جرات مندانہ، دلیرانہ اور فیصلہ کن قیادت کو سراہا اور کہا کہ صدر ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی میں سہولت فراہم کی۔وزیراعظم نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے جنوبی ایشیا میں ایک بڑی...

دس سا ل پہلے دہشتگردی کا منظر کچھ اور تھاآج کچھ اور ہے،کسی نے تو عدالت کو سمجھانا ہے کہ ہو کیا رہا ہے،جسٹس محسن اختر کیانی، لاپتہ شہری کی بازیابی سے متعلق ان کیمراہ بریفننگ طلب
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے لاپتہ شہری کی بازیابی سے متعلق ان کیمرا بریفننگ طلب کرلی،جسٹس محسن اختر کیانی نے کہاکہ دس سا ل پہلے دہشتگردی کا منظر کچھ اور تھاآج کچھ اور ہے،کسی نے تو عدالت کو سمجھانا ہے کہ ہو کیا رہا ہے،آج تک کوئی عدالت کو نہیں سمجھا سکا،کسی سٹیج پر یہ کرمنل کارروائی کی جانب معاملات جائیں گے،یہ تو پارلیمنٹ کا کام ہے جنہوں نے آنکھیں بند کی ہوئی ہیں،اب آپ نے بتانا ہے کہ کس نے آکر بریفننگ دینی ہے،کون سا افسر پیش ہوگا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں لاپتہ شہری عمر عبداللہ کی بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس محسن اختر کیانی نے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 26 ستمبر 2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ترک ہم منصب رجب طیب ایردوآن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ روسی تیل کی خریداری بند کر دیں۔ جمعرات کے روز انہوں نے وائٹ ہاؤس میں ایردوآن سے ملاقات کی اور دونوں میں کئی اہم امور پر بات ہوئی۔ یہ ترک صدر کا گزشتہ چھ سالوں میں پہلا دورہ واشنگٹن تھا۔ ٹرمپ بھارت اور چین جیسے ممالک کے ساتھ ساتھ سلوواکیہ اور ہنگری جیسے یورپی ممالک پر بھی دباؤ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ وہ روس کے ساتھ توانائی کی تجارت کو روک کر ماسکو کو "ثانوی پابندیوں" کے ذریعے جنگ بندی پر راضی کرنے پر مجبور کریں۔ جمعرات کو وائٹ...

لاپتہ شہری کی فیملی کے اکاؤنٹ میں 50لاکھ روپے کی امدادی رقم منتقل ،رسید اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزارت دفاع نے لاپتہ شہری کی فیملی کے اکاؤنٹ میں 50لاکھ روپے کی امدادی رقم منتقل کردی اور رسید عدالت میں پیش کردی۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں لاپتہ شہری عمر عبداللہ کی بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کی،حکومت کی جانب سے لاپتہ شہری کی فیملی کے اکاؤنٹ میں 50لاکھ روپے کی امدادی رقم منتقل کر دی گئی، وزارت دفاع اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے رقم آن لائن منتقل کرنے کی رسید عدالت میں پیش کردی۔ کوئٹہ، گورنر بلوچستان کی رہائشگاہ کے باہر فائرنگ، 5افراد زخمی جسٹس محسن اختر کیانی نے لاپتہ شہری کے والد سے مکالمہ کرتے...
جوڈیشل ورک سے روکنے کا کیس؛ جسٹس جہانگیری نے اپنا وکیل مقرر کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 26 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) جوڈیشل ورک سے روکنے کے کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے اپنا وکیل مقرر کر لیا۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ایڈووکیٹ منیر اے ملک کو وکیل مقرر کیا ہے۔ جسٹس طارق جہانگیری نے سپریم کورٹ میں ذاتی حیثیت سے درخواست دائر کی تھی جبکہ گزشتہ روز انکی درخواست سماعت کے لیے مقرر کی گئی۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ 29 ستمبر کو جسٹس طارق محمود جہانگیری کی درخواست پر سماعت کرے گا۔ آئینی بینچ میں جسٹس جمال خان مندوخیل ، جسٹس محمد علی...
مئی 2024 میں ناروے کے سیاست دان ’ یورگن واٹنے فریڈنس‘ نے بلوچ یوتھ کمیٹی (BYC) کی رہنما ماہرنگ بلوچ کو امن کے نوبل انعام کے لیے نامزد کیا، جس سے بین الاقوامی سطح پر شدید تنازعہ اور سوالات پیدا ہو گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:ماہرنگ بلوچ کی نوبل امن انعام کی نامزدگی کے پیچھے بھارتی خفیہ ایجنسی کا کیا کردار ہے؟ تحقیقات اور رپورٹس سے یہ انکشاف ہوا ہے کہ ’ یورگن واٹنے فریڈنس‘ کے تعلقات کیا بلوچ (Kiyya Baloch)، بلوچ یوتھ کمیٹی اور کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے ساتھ ہیں۔ Mahrang Baloch & her BYC never condemned the Internationally Designated Terrorist Organization BLA’s terrorism. Not a single word of remorse for innocent people killed in...
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ صائمہ قریشی نے ایک بار پھر اپنے متنازع بیان پر اصرار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عورت کی کمائی میں برکت نہیں ہوتی۔ حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے اپنے موقف کی وضاحت کی اور کہا کہ وہ آج بھی اپنے اس بیان پر قائم ہیں کہ برکت صرف مرد کی کمائی میں ہوتی ہے۔ پوڈکاسٹ کے میزبان کے سوال کے جواب میں صائمہ قریشی نے کہا کہ ’’اگر میں نہ کماؤں تو کیا کروں؟ میں ایک سنگل مدر ہوں اور مجھے اپنا گھر خود سنبھالنا پڑتا ہے۔ اسی تجربے کی بنیاد پر میں کہہ رہی ہوں کہ عورت کی کمائی میں برکت نہیں ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا...
پشاور: کوہستان مالیاتی اسکینڈل میں نامزد 4 ملزمان نے پلی بارگین کی درخواستیں دائر کر دیں۔ نیب ذرائع کے مطابق کوہستان مالیاتی اسکینڈل میں نامزد چار ملزمان نے پلی بارگین کی درخواستیں احتساب عدالت میں دائر کی ہیں۔ درخواستیں دینے والوں میں سی این ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ کلرک قیصر اور تین بے نامی دار شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بے نامی داروں میں قیصر کی اہلیہ اور 2 دیگر ملزمان شامل ہیں۔ ملزمان نیب کے ساتھ پلی بارگین کے لیے تیار ہیں۔ ملزمان کا مؤقف ہے کہ وہ اپنے ذمے واجب الادا رقم نیب کو دینے کے لیے تیار ہیں۔ ذرائع کے مطابق نیب ملزمان کے ذمے واجب رقم اور اثاثوں کی جانچ پڑتال کرے...
پشاور: خیبر پختونخوا (اورکزئی) کے علاقے حسن زودرہ میں مشتی قبیلے کے عوام نے خوارج کے خلاف ڈٹ جانے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق مشتی قبیلے کے عمائدین اور عوام کی جانب سے خوارج کے ظلم و جبر اور بھتہ خوری کے خلاف ایک اہم جرگہ منعقد کیا گیا۔ جرگے سے قبل خوارج کے کارندے مبینہ طور پر بھتہ وصول کرنے آئے تھے، تاہم قبیلے کے عوامی ردعمل کے باعث وہ فرار ہونے پر مجبور ہوگئے۔ جرگے کا مقصد عوام کو خوارج کے مظالم کے خلاف متحد کرنا اور امن کے قیام کے لیے مشترکہ حکمت عملی طے کرنا تھا۔ اس موقع پر قبائلی عمائدین نے کہا کہ خوارج کو معصوم عوام سے بھتہ وصول کرنے نہیں دیا...
ہندو انتہا پسند جماعت بی جے پی کی کٹھ پتلی مودی سرکار میں ایک بار پھر مسلمانوں کی قتل و غارت کا بازار گرم ہوگیا۔ بھارت میں ہندو مسلم فسادات نریندر مودی کی سفاکیت کا ایک اور سیاہ باب بن چکے ہیں۔ بھارتی وزیراعظم کی سفاک سیاست اور ہندوتو ایجنڈے نے بھارت کو فاشزم کی تجربہ گاہ بنا کر رکھ دیا ہے۔ انتہا پسند مودی کی ایما پر چلنے والی نام نہاد جمہوریت میں ایک بار پھر ہندو مسلم فسادات پھوٹ پڑے ہیں اور حالیہ مذہبی تنازعات پرکانپور سے پھیلنے والی آگ نے پورے بھارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ مسلمانوں کے خون کی پیاسی مودی حکومت نے 4 ستمبر کو کانپور میں "گجرات ٹو" دہرانے کی کوشش...
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے ایچ-ون بی ویزا کے انتخابی عمل کو تبدیل کرنے کی تجویز دی ہے تاکہ زیادہ مہارت رکھنے والے اور زیادہ تنخواہ لینے والے غیر ملکی کارکنوں کو ترجیح دی جا سکے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق، اگر ویزا درخواستوں کی تعداد قانونی حد 85 ہزار سے بڑھ گئی تو نئے قواعد کے تحت اعلیٰ اجرت والے اداروں کی درخواستوں کو ترجیح دی جائے گی۔ اس اقدام کا مقصد امریکی کارکنوں کو غیر منصفانہ اجرتی مقابلے سے تحفظ فراہم کرنا ہے۔ یہ تجویز اس وقت سامنے آئی ہے جب چند روز قبل وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا تھا کہ کمپنیوں کو ہر سال نئے ایچ-ون بی ویزے کے لیے ایک لاکھ...
بلوچ یوتھ کمیٹی کی رہنما ماہرنگ بلوچ کو نوبل امن انعام کے لیے نامزد کیا گیا ہے، جس نے پاکستان میں اور بین الاقوامی سطح پر تنازعہ پیدا کر دیا ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ نامزدگی انسانی حقوق کے لیے سرگرمی سے زیادہ ایک بین الاقوامی پروپیگنڈا منصوبے کا حصہ معلوم ہوتی ہے۔ Mahrang Baloch & her BYC never condemned the Internationally Designated Terrorist Organization BLA’s terrorism. Not a single word of remorse for innocent people killed in targeted attacks.#MahrangSupportsBLA pic.twitter.com/l4onYptgSb — Balochistan Insight (@BalochInsight) September 25, 2025 ماہرنگ بلوچ کی نامزدگی کا سلسلہ فروری 2024 میں اس وقت شروع ہوا جب Jørgen Watne Frydnes نوبل کمیٹی کے چیئر بنے۔ مئی 2024 میں ماہرنگ بلوچ ناروے...
بھارتی کانگریس رہنما ششی تھرور نے ایشیا کپ ٹورنامنٹ کے دوران بھارتی کرکٹرز کے پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے کے تنازعے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ کھیل کو سیاسی تنازعات سے الگ رکھا جانا چاہیے۔ ششی تھرور نے کہا کہ اگر ہم پاکستان کے بارے میں اتنا شدت سے محسوس کرتے ہیں تو ہمیں کھیلنا ہی نہیں چاہیے تھا لیکن اگر ہم ان سے کھیل رہے ہیں تو کھیل کے جذبے کے تحت کھیلنا چاہیے اور ہمیں ان سے ہاتھ ملانا چاہیے تھا، بھارتی ٹیم منفی رویہ نہ اپنائے۔ یہ بھی پڑھیں: ہاتھ ملانے میں حرج نہیں تھا، سابق بھارتی کپتان اظہرالدین کی بھارتی ٹیم پر شدید تنقید ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے یہ پہلے بھی...
مہدی آباد کے دورے کے موقع پر علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ سید مقاومت کی پہلی برسی کے موقع پر ہم اس عظیم مجاہد کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں جسکی پوری زندگی جہاد فی سبیل اللہ میں گذری۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے مہدی آباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے غالب حسین گولاٹو، زوار دلدار حسین، فضل حسین ڈومکی اور دیگر افراد سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے غالب حسین گولاٹو کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر ہار پہنا کر مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر مجلسِ علماء مکتب اہل بیت کے ضلعی صدر علامہ سیف علی ڈومکی اور ایم ڈبلیو ایم عزاداری ونگ...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)افغان شہریوں کی واپسی کے معاملے پر وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کے پانچ افغان مہاجرین کیمپس بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ وزارت سیفران نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق حکومتی فیصلے کےمطابق بند کیے گئے کیمپس میں تین ہری پور،ایک چترال اور ایک دیر اپر میں قائم تھے۔ زمین صوبائی حکومت اورمتعلقہ ڈپٹی کمشنرز کےحوالےکرنے کےاحکامات جاری کیےگئے ہیں،ذرائع کےمطابق ہری پور کے پنیان کیمپ میں گزشتہ چالیس برس سے ایک لاکھ سے زائد افغان مہاجرین رہائش پذیر تھے۔ 16 ہزار بوتل شراب برآمدگی کیس میں پنجاب حکومت کو نوٹس، جواب طلب یو این ایچ سی آرکاکہنا ہےکہ افغان مہاجرین کی سب سےبڑی تعداد اس وقت...
ہر شخص کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنا گھر بنا سکے لیکن معاشی حالات کے باعث گھر بنانا ہمیشہ سے ہی ایک مشکل کن فیصلہ رہا ہے جس کی تکمیل کے لیے عزیزواقارب سمیت بینکوں یا دیگر اداروں سے قرض لینے کی نوبت آ ہی جاتی ہے۔ حکومت نے اپنا گھر بنانے والے شہریوں کو 20 سے 35 لاکھ روپے تک کے قرض کے حصول میں مدد دینے کے فیصلہ کیا ہے اور اس ضمن میں ’میرا گھر، میرا آشیانہ پروگرام‘ کے تحت نئی اسکیم ’مارک اپ سبسڈی اور رسک شیئرنگ اسکیم‘ متعارف کرائی ہے، جس کے ذریعے اب 20 سال تک کے لیے آسان اقساط اور کم مارک اپ پر قرض حاصل کیا جاسکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:...
عالمی سطح پر نوبل امن انعام ایسے افراد کو دیا جاتا ہے جو تعمیر، شفا اور اتحاد کے لیے کام کرتے ہیں، لیکن ماہرنگ بلوچ اس کے بالکل برعکس کام کر رہی ہیں۔ انہیں دہشتگردی کی سہولت فراہم کرنے، بین الاقوامی طور پر کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (BLA) کے سیاسی فرنٹ کے طور پر کام کرنے اور غیر ملکی ایجنڈوں کی تکمیل کے لیے عوامی بیانیہ کو ہیر پھیر کرنے کے لیے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ Mahrang Baloch & her BYC never condemned the Internationally Designated Terrorist Organization BLA’s terrorism. Not a single word of remorse for innocent people killed in targeted attacks.#MahrangSupportsBLA pic.twitter.com/l4onYptgSb — Balochistan Insight (@BalochInsight) September 25, 2025 ماہرنگ بلوچ بلوچ یوتھ کمیٹی...
ویب ڈیسک: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے پنجاب یونیورسٹی لاہور کا دورہ کیا، جہاں طلباء، اساتذہ اور یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ دورے کے دوران لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے طلبہ و طالبات کے ساتھ ایک خصوصی نشست کی، جس میں انہوں نے طلباء کے سوالات کے جوابات دیئے اور قومی سلامتی، فیک نیوز، اور ڈس انفارمیشن جیسے اہم موضوعات پر تفصیلی گفتگو کی۔ سکولوں میں قومی نصاب مصنوعی ذہانت کے تحت پڑھانے کافیصلہ طلباء نے مادرِ وطن کے دفاع میں پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کے عزم کا اظہار کیا اور ملکی سلامتی کے لیے پاک فوج کی قربانیوں کو سراہا۔...
شرکاء کا کہنا تھا کہ وطن عزیز کے دفاع کیلئے اساتذہ اور طلباء ہمہ وقت پاک فوج کیساتھ کھڑے ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے باوقار اور مدلل جوابات انتہائی خوش آئند اور حوصلہ افزاء تھے، شرکاء نے کہا کہ پاک فوج کیخلاف منفی پروپیگنڈہ کے باعث ابہام اور شکوک و شبہات دور ہوگئے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے لاہور میں پنجاب یونیورسٹی کا دورہ کیا، طلبہ سے خطاب اور ان کے سوالات کے جوابات دیئے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کی یونیورسٹی آمد پر طلبا اور انتظامیہ نے پُرتپاک استقبال کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلبہ و طالبات کے...
عمران یونس:وزیراعلیٰ پنجاب نےہونہارسکالرشپ کی ڈیڈ لائن میں توسیع کر دی۔ حالیہ سیلاب کےپیش نظر سکالرشپ کی آخری تاریخ26 اکتوبر2025مقرر کی گئی ہے۔ پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کے مطابق اس اسکالرشپ کا مقصد طلبہ کے والدین کا مالی بوجھ کم کرنا،تعلیم جاری رکھنااور قدرتی آفات کے باوجود تعلیمی سلسلے کو متاثر ہونے سے بچانا ہے۔ کمیشن نے طلبہ پر زور دیا ہے کہ وہ میرٹ بیسڈ "ہونہار اسکالرشپ" کے لیے جلد از جلد درخواست درخواست دینےکی تاکید کی۔ آسٹریلوی کرکٹر ایلکس کیری کے والد چل بسے پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کا کہنا تھا کہ طلبہ میرٹ بیسڈ "ہونہار اسکالرشپ" کے سنہری موقع کو ضائع نہ کریں۔
حالیہ ہفتوں میں سوشل میڈیا پر ڈاکٹر ماہرنگ لنگو کے نوبل امن انعام کے حوالے سے مباحثے زور پکڑ گئے ہیں۔ تاہم یہ مباحثہ اس وقت مزید تیز ہوا جب ان کے والد، عبد الغفار لنگو کی تصاویر دوبارہ منظرعام پر آئیں۔ یہ بھی پڑھیں:ماہرنگ بلوچ کس طرح دہشتگرد تنظیموں کی پشت پناہی کر رہی ہیں؟ ان تصاویر میں نہ صرف ان کے والد کو بلوچ لبریشن آرمی (BLA) کے پرچم تلے دفن دکھایا گیا، بلکہ پرانی تصاویر میں وہ پہاڑوں میں اینٹی ائرکرافٹ گن اٹھائے بھی نظر آئے، جو پاکستان کے خلاف مسلح بغاوت میں براہِ راست شمولیت کی نشاندہی کرتی ہیں۔ بین الاقوامی سوالات اور تشویش ماہرنگ بلوچ کے والد کی یہ تاریخ نہ صرف علامتی ہے بلکہ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 26 ستمبر 2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن اور اسلام آباد کے درمیان تعلقات میں بہتری کی تازہ ترین علامت کے طور پر جمعہ کی علی الصبح پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف اور فوجی سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر سے بات چیت کے لیے وائٹ ہاؤس میں میزبانی کی۔ ملاقات کے بعد وزیر اعظم پاکستان کے دفتر کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ اس میٹنگ میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور وزیر خارجہ مارکو روبیو بھی موجود تھے۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی۔ تاہم اس ملاقات میں پریس کو اجازت نہیں تھی، اس لیے جو بھی گفت و...
لاہور: محکمہ وائلڈ لائف کی جانب سے جنگلی جانوروں اور پرندوں کے غیرقانونی شکار کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔ مختلف اضلاع میں کارروائیوں کے دوران بٹیر سمیت دیگر جنگلی پرندوں کے غیرقانونی شکار میں ملوث 9 ملزمان کو چالان جبکہ متعدد کو بھاری جرمانے کیے گئے۔ کارروائیوں میں مجموعی طور پر بٹیر کے 15 نیٹنگ گیئرز بھی ضبط کیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی چیف وائلڈ لائف رینجر ساہیوال ریجن راجہ احسان کی سربراہی میں وائلڈ لائف رینجرز اوکاڑہ نے بٹیر کے دو غیرقانونی شکاریوں کے خلاف ایف آئی آرز درج کرائیں۔ اسی طرح اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر شاہزیب خورشید نے تیتر کا کتوں اور گن کے ساتھ غیرقانونی شکار پر تین شکاریوں کو مجموعی...
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے سرکاری تحویل سے 16 ہزار شراب کی بوتلوں کی واپسی سے متعلق درخواست پر پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کر دیا۔ جسٹس شکیل احمد کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ 16 ہزار شراب کی بوتلیں پکڑی گئیں، شراب کی کنسائنمنٹ واپس لیکر کیا کریں گے۔ شراب پاکستانی ہے یا لوکل ہے، کیا ہے؟ اتنی شراب کہاں لیکر جا رہے تھے۔ وکیل صفائی نے بتایا کہ میرا موکل ویرو ملک لائسنس ہولڈر ہے، شراب کوٹ ادو سے نواب شاہ جا رہی تھی۔ جسٹس شکیل احمد نے استفسار کیا کہ کیا ضبظ شراب کی واپسی کے لیے مجسٹریٹ کو درخواست دی گئی۔ جسٹس...
تہران: ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن نے دعویٰ کیا ہے کہ وزارتِ انٹیلی جنس نے اسرائیل کے حساس جوہری منصوبوں اور سائنسدانوں سے متعلق خفیہ معلومات اور دستاویزات حاصل کرلی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق یہ آپریشن رواں سال جون میں مکمل کیا گیا، جس میں لاکھوں صفحات پر مشتمل دستاویزات، تصاویر اور ویڈیوز قبضے میں لی گئیں۔ یہ مواد محفوظ مقام پر منتقل کیے جانے کے بعد اب منظر عام پر لایا گیا ہے۔ ایرانی وزیرِ انٹیلی جنس اسماعیل خطیب نے کہا کہ ان دستاویزات میں اسرائیل کے جاری اور پرانے ایٹمی منصوبوں، امریکا و یورپی ممالک کے ساتھ تعاون، اور جوہری ہتھیاروں کے ڈھانچے سے متعلق تفصیلی معلومات شامل ہیں۔ ان کے مطابق 189 اسرائیلی جوہری ماہرین اور سائنسدانوں...
پاک بنگلا دیش میچ کے دوران قوممی ٹیم کے کوچ مائیک ہیسن کے اشارے پر شاہین شاہ آفریدی نے جادوئی گیند کروا کر میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔ دبئی میں ایشیا کپ کے سنسنی خیز میچ میں ایک یادگار لمحہ اس وقت سامنے آیا جب پاکستان کے کوچ مائیک ہیسن نے کھلاڑی سلمان علی آغا کے ذریعے شاہین شاہ آفریدی کو سست گیند (سلوور بال) کرانے کا اشارہ دیا۔ شاہین نے کوچ کے حکم پر بیک آف دی ہینڈ سلوور گیند پھینکی، جس پر بنگلادیش کے کھلاڑی شميم حسین کیچ آؤٹ ہوگئے۔ Signal from Mike Hesson to Shaheen Shah#pakvsbang #PakistanCricket #indvspak pic.twitter.com/qM8Sn9BCIL — ثناء خان ???? (@SanaKhanxx6) September 25, 2025 شاہین نے وکٹ لینے کے فوراً بعد ڈریسنگ روم...
وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی۔ تقریباً ایک گھنٹہ 20 منٹ تک جاری رہنے والی اس ملاقات میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی وزیرِ اعظم شہباز شریف کے ہمراہ موجود تھے۔ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی اور دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات، علاقائی سلامتی اور اقتصادی تعاون سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس اعلیٰ سطحی ملاقات پر بھارت میں شدید ردعمل دیکھنے میں آیا۔ سوشل میڈیا پر متعدد بھارتی شہریوں نے اپنے وزیراعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کی خارجہ پالیسی کی ناکامیوں کے باعث پاکستان بین الاقوامی سطح پر زیادہ مضبوط مؤقف کے ساتھ سامنے آ رہا ہے۔...
اسٹار ٹینس پلئیرز نے گرینڈ سلم ٹینس ٹورنامنٹ کی انعامی رقم بڑھانے کا مطالبہ کردیا۔ ٹاپ 10 ٹینس پلئیرز نے 4 گرینڈ سلم ٹینس کے منتظمین کو دوسری مرتبہ خط لکھا ہے، یہ مطالبہ کرنے والوں میں ارینا سبالنکا، یانک سنر، کوکو گوف اور کارلوس الکاریز شامل ہیں۔ ٹینس پلئیرز نے پنشن، صحت اور ولادت سے متعلق مراعات کی رقم میں مزید اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کھلاڑیوں نے ٹورنامنٹ ریونیو 16 سے 22 فیصد بڑھا کر پرائز منی شئیر میں اضافے کا کہا ہے۔ کھلاڑیوں نے 2030 تک اسی شئیر کے ساتھ اضافے کا مطالبہ کیا ہے، یہ مطالبہ مان لیا گیا تو آسٹریلین اوپن کا پرائز پول 100 ملین ڈالرز اور یو ایس اوپن کا پول...
شراب بوتلوں کی واپسی؛ سپریم کورٹ جج کے دلچسپ ریمارکس پر عدالت میں قہقہہ WhatsAppFacebookTwitter 0 26 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد:سپریم کورٹ نے سرکاری تحویل سے 16 ہزار شراب کی بوتلوں کی واپسی سے متعلق درخواست پر پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کر دیا۔جسٹس شکیل احمد کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ 16 ہزار شراب کی بوتلیں پکڑی گئیں، شراب کی کنسائنمنٹ واپس لیکر کیا کریں گے۔ شراب پاکستانی ہے یا لوکل ہے، کیا ہے؟ اتنی شراب کہاں لیکر جا رہے تھے۔وکیل صفائی نے بتایا کہ میرا موکل ویرو ملک لائسنس ہولڈر ہے، شراب کوٹ ادو سے نواب شاہ جا رہی تھی۔جسٹس شکیل احمد نے...
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کا کہنا ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں کی فائٹ پر فخر ہوناچاہیے، شاندار میچ جیتا ہے۔ دبئی میں میچ کے بعد پریس کانفرنس میں مائیک ہیسن نے کہا کہ چند ماہ میں پاکستانی ٹیم نے کئی میچز اپنے نام کیے ہیں۔ ہیڈ کوچ نے کہا کہ دبئی کی پچ چیلنجنگ تھی، ابتدائی اوورز میں بیٹنگ مشکل رہی۔ مائیک ہیسن کا مزید کہنا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی نے نظم و ضبط سے بولنگ کی، شاندار نتائج سامنے آئے۔ واضح رہے کہ حارث رؤف، شاہین آفریدی، صائم ایوب اور محمد نواز کی شاندار بولنگ پرفارمنس کے بعد پاکستان نے ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ صرف ایک سو چھتیس...
وزیرِاعظم شہباز شریف نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ہمراہ وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے نہایت خوشگوار اور دوستانہ ماحول میں ملاقات کی، وی نیوز نے سابق سفیر اور تجزیہ کاروں سے گفتگو کی اور یہ جاننے کی کوشش کی کہ امریکی صدر ٹرمپ کی وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سے ملاقات کے کیا اثرات مرتب ہوں گے۔ سابق سفیر سردار مسعود خان نے کہا کہ یہ سال پاک امریکا تعلقات کے لیے اچھا رہا ہے اور امریکی صدر اور وزیراعظم کی ملاقات ایک تاریخی ملاقات ہے، فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کے ہمراہ اس ملاقات کی تصویریں دیکھ کر لگتا ہے کہ ملاقات خوشگوار رہی۔ ’پاکستان کو اس خطے میں امن اور سلامتی کے لیے ایک...
بلوچ یوتھ کمیٹی (BYC) کی رہنما ماہرنگ بلوچ پر الزام ہے کہ وہ بلوچ لبریشن آرمی (BLA) کی دہشتگرد سرگرمیوں کی حمایت کر رہی ہیں اور انسانی حقوق کے نام پر اپنی تنظیم کے ذریعے دہشت گردوں کو تحفظ فراہم کر رہی ہیں۔ خاندانی پس منظر اور ریاستی مراعات ماہرنگ بلوچ کے والد، غفار لنگو، ابتدائی BLA کے سرگرم رکن تھے اور متعدد دہشتگردانہ حملوں میں ملوث تھے۔ اپنے ڈائری میں انہوں نے 250 سے زائد پنجابی شہریوں کو قتل کرنے کا اعتراف کیا۔ بعد میں غفار لنگو اپنی ہی تنظیم کے داخلی تنازعے میں مارے گئے۔ یہ بھی پڑھیں:ماہرنگ بلوچ کے لیے نوبل امن انعام کی نامزدگی میں اسرائیل اور بھارت کی دلچسپی حیرت انگیز طور پر مہرنگ کو...