2025-11-10@17:42:43 GMT
تلاش کی گنتی: 69411
«دباو کا»:
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">زمبابوے کرکٹ ٹیم نے پاکستان میں ہونے والی ٹی20 ٹرائی نیشن سیریز کے لیے اپنا 15 رکنی اسکواڈ اعلان کر دیا ہے، ٹیم کی قیادت سکندر رضا کریں گے۔زمبابوے کرکٹ بورڈ کے مطابق بلیسنگ موزاربانی انجری کے باعث اسکواڈ سے باہر ہو گئے ہیں، جبکہ نیومین نیام ہری کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ نئے اسکواڈ میں دیگر کھلاڑیوں کی فٹنس اور فارم کو مدنظر رکھا گیا ہے تاکہ پاکستان میں مقابلہ جات کے دوران بہترین کارکردگی دکھائی جا سکے۔ٹی20 ٹرائی نیشن سیریز میں میزبان پاکستان کے علاوہ سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیم حصہ لیں گی، سیریز 17 نومبر سے 29 نومبر تک راولپنڈی اور لاہور کے میدانوں میں کھیلی جائے گی، اس دوران ٹیمیں تینوں...
ایک ایسے وقت میں کہ جب عالمی ذرائع ابلاغ ایرانی میزائل و جوہری صلاحیتوں کی مکمل بحالی کی بات کر رہے ہیں، قابض اسرائیلی وزیراعظم نے دعوی کیا ہے کہ اسرائیل نے ایرانی میزائلوں و جوہری پروگرام کے خطرے کا خاتمہ کر دیا ہے اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی رژیم کے پارلیمنٹ (کنیسٹ - Knesset) میں ایک تقریر کے دوران قابض اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے غزہ کی پٹی کے خلاف 2 سالہ جنگ میں "مبینہ کامیابیوں" کو اجاگر کرنے کی کوشش کرتے ہوئے ایران کے خلاف 12 روزہ اسرائیلی جنگ کا بھی حوالہ دیا اور دعوی کیا ہے کہ اسرائیل نے ایرانی خطرات کا خاتمہ کر دیا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق نین یاہو نے دعوی کرتے ہوئے کہا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: معروف سرمایہ کار عارف حبیب نے کہا ہے کہ خوشحال قوم کی تخلیق اور پاکستان کی پائیدار ترقی کو یقینی بنانے کے لیے تعلیمی نصاب میں عصری علوم کے ساتھ کردار سازی کو شامل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔عارف حبیب کا کہنا تھا کہ موجودہ تعلمی نظام خود غرض ملامت کے خواہش مند افراد پیدا کررہا ہے۔ انسان ترقی کررہا ہے مگر معاشرتی مجموعی طور پر انحطاط کا شکار ہے۔ وہ نیا ناظم آباد جیم خانہ میں “سی ای اوز سیشن: لیڈ وِد وژن” سے بطور مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ دیرپا اقتصادی ترقی اور قومی خوشحالی حاصل کرنے کے لیے حکومت، غیر سرکاری فلاحی تنظیموں اور نجی کاروباری شعبے کو...
وانا: دہشت گردوں نے کیڈٹ کالج وانا پر حملہ کرتے ہوئے بارود سے بھری گاڑی ٹکرادی اور اندر داخل ہونے کی کوشش کی، جوابی فائرنگ سے دو خوارج مارے گئے اور تین اندر داخل ہوگئے جن کا محاصرہ کرلیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آج ساؤتھ وزیرستان کے علاقے وانا میں واقع کیڈٹ کالج وانا پر ایک بزدلانہ اور بہیمانہ دہشت گردانہ حملہ کیا گیا، حملہ آوروں کا تعلق بھارتی پراکسی تنظیم "فتنۃ الخوارج" سے تھا، حملہ آوروں نے کالج کی بیرونی سیکیورٹی سرحد کو توڑنے کی کوشش کی تاہم ہماری چوکس اور پختہ کارروائی نے ان کے مذموم عزائم کو فوری طور پر ناکام بنا دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق حملہ آوروں نے مرکزی گیٹ پر بم سے بھری گاڑی ٹکرا دی...
سری نگر:مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے بی جے پی کے انہتا پسند وزیر کو مسلمانوں کو دہشت گرد کہنے پر کرارا جواب دیا ہے۔ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے مرکزی وزیر گری راج سنگھ کے ایک متنازع بیان پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی یا مجرمانہ کارروائیوں کو کسی ایک مذہب سے جوڑنا غیر منصفانہ اور گمراہ کن ہے۔ ان کے مطابق اگر گری راج سنگھ کے معیار کو دیکھا جائے، تو پھرحال ہی میں ملک کی تاریخ کے سب سے بڑے قتل اور سانحات پر بھی سوال اٹھانے ہوں گے۔ فرید آباد میں 360 کلو بارودی مواد اور اسلحہ برآمد ہونے کے بعد دو...
راولپنڈی: جنوبی وزیرستان میں کیڈٹ کالج وانا پر دہشتگردوں نے حملہ کردیا، بارود سے بھری گاڑی کالج کے گیٹ سے ٹکرادی، سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے، جن کا تعلق فتنۃ الخوارج سے تھا۔ انٹرسروسز پبلک ریلیشنز ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق آج سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کیڈٹ کالج وانا، جنوبی وزیرستان میں ایک تعلیمی ادارے میں کلیرنس آپریشن کے دوران کم از کم دو دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دہشت گردوں نے ابتدائی کوشش میں حفاظتی سیکیورٹی کو توڑنے کی، تاہم یہ کوشش سیکیورٹی فورسز کی چوکنا اور پختہ کارروائی کی بدولت ناکام بنا دی گئی۔ تاہم، دہشت گردوں نے دھماکہ خیز گاڑی...
طالبان سے دوبارہ بات ہوسکتی ہے کیونکہ ہم اپنے دوستوں کوانکار نہیں کرسکتے: وزیر دفاع WhatsAppFacebookTwitter 0 10 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ طالبان سے دوبارہ بات ہوسکتی ہے کیونکہ ہم اپنے دوستوں کو انکار نہیں کرسکتے۔ خواجہ آصف کا کہناتھاکہ ترکیے حکومت وقوم ہماری محسن ہے، ترکیے وفد ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے، ترکیے اور قطر کے مشکور ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے دوستوں کو کوئی امکان نظرآیاہے تو وہ رابطہ کر رہے ہیں تو بات ہوسکتی ہے، اگر ہمارے دوست کابل سیکوئی چیز حاصل کرنے کے بعد آفرکر رہے ہیں تو ہم بھائیوں کوانکار نہیں کرسکتے۔ ان کا کہنا تھاکہ ترک صدر طیب اردوان کی...
عدالت نے یاسین ملک کو تعزیرات ہند کی دفعہ 120 بی کے تحت دس سال قید اور دس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی اور دفعہ 121 اے کے تحت دس سال قید اور دس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ اسلام ٹائمز۔ قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے قتل اور دہشتگردی کی مالی معاونت کے معاملے میں ملزم یاسین ملک کو سنائی گئی عمر قید کی سزا کو موت میں تبدیل کرنے کی ٹرائل کورٹ کی درخواست پر اِن کیمرہ سماعت کی درخواست کی ہے۔ جسٹس وویک چودھری کی سربراہی والی بنچ نے کہا کہ وہ اس درخواست پر غور کرے گی۔ ہائی کورٹ نے این آئی اے کی درخواست پر 28 جنوری 2026ء کو سماعت کا حکم...
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ محمد رضوان کو آن بورڈ لے کر ہی کپتان بنا، ٹیم سلیکشن میں کپتان کوشامل ہونا چاہیے۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہین آفریدی نے کہا کہ پہلی بار جنوبی افریقا کے خلاف ہوم ون ڈے سیریز میں کامیابی حاصل کی۔ کھلاڑیوں کو اچھی طرح معلوم ہے کہ کن غلطیوں پر کام کرنا ہے۔ ہم اپنی غلطیوں پر آپس میں بات کرتے ہیں، کوئی بھی کھلاڑی جان بوجھ کر کیچ ڈراپ نہیں کرتا، یہ کھیل کا حصہ ہوتا ہے۔ ہماری فیلڈنگ میں گزشتہ کچھ عرصے میں واضح بہتری آئی ہے۔ کپتانی کے حوالے سے سوال پر شاہین نے کہا کہ جب میں پہلی بار کپتان بنا...
ممبئی (ویب ڈیسک) معروف بولی وڈ رینوکا شاہانے نے کیریئر کے ابتدائی دنوں میں کاسٹنگ کاؤچ کے دلخراش واقعے کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ انہیں ایک پروڈیوسر نے برانڈ ایمبیسیڈر بنانے کے بدلے اپنے ساتھ وقت گزارنے کی پیش کش کی۔ رینوکا شاہانے سلمان خان اور شاہ رخ خان سمیت دیگر اداکاروں کے ساتھ کام کر چکی ہیں، ہم آپ کے ہیں کون، دوسری گوسٹھا، ہائی وے اور تربھنگا میں شاندار کرداروں کی وجہ سے جانی جاتی ہیں۔ ’این ڈی ٹی وی‘ کے مطابق اداکارہ نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں کہا کہ ماضی میں انڈسٹری میں طاقتور افراد کی طرف سے کاسٹنگ کاؤچ کی پیشکشیں عام تھیں اور ان سے بچنے کے لیے اداکاراؤں کو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سندھ میں ڈینگی وائرس کی صورتحال تشویشناک صورت اختیار کر گئی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ میں ڈینگی وائرس کے باعث ایک شخص کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ صوبائی محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے باعث مزید ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے، جس کے بعد صوبے میں جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 27 ہو گئی ہے۔تازہ ترین رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز صوبے بھر میں ڈینگی کے ایک ہزار 212 نئے کیسز سامنے آئے، جن میں سب سے زیادہ کیسز کراچی اور حیدرآباد سے رپورٹ ہوئے۔محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق کراچی میں 765 جبکہ حیدرآباد میں 447 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی۔ رواں ماہ...
سینیٹ نے 27ویں آئینی ترمیم 64 اراکین کی حمایت سے منظور کرلی ہے۔ سینیٹ اجلاس تقریباً آدھے گھنٹے کی تاخیر سے صبح ساڑھے 11 بجے شروع ہوا، جس کے ایجنڈے میں آئینی ترمیم شامل تھی۔ حکومت کے پاس آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے درکار 64 ووٹوں کی تعداد پوری کرنے کے لیے صبح سے ہی جوڑ توڑ جاری رہا۔ مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی کی علالت اور چیئرمین سینیٹ کے ووٹ نہ دینے کے باعث تمام نگاہیں اس بات پر مرکوز تھیں کہ کون سے دو اپوزیشن اراکین اپنی جماعتی پالیسی سے انحراف کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں: سینیٹ نے دو تہائی اکثریت سے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری دے دی دوپہر ایک بجے سینیٹر فیصل واوڈا نے...
سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف اور وزیرداخلہ محسن نقوی نے کیڈٹ کالج، وانا میں فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کیڈٹ کالج، وانا میں فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی۔ وزیراعظم نے سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی کی پزیرائی کی، کہا کہ بزدل دشمن نے ایک بار پھر تعلیمی ادارے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، جسے ناکام بنا دیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز کا غیر متزلزل عزم استحکام دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا دے گا۔ مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کی منظوری کے بعد مجوزہ آئینی ترمیم کا مسودہ آج سینیٹ میں پیش ہوگا وزیراعظم کی جانب سے سیکیورٹی فورسز...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ پاکستان نے مربوط اور فراست پر مبنی زری اور مالیاتی پالیسیوں پر عملدرآمد کے ذریعے خاصا معاشی استحکام حاصل کر لیا۔جمیل احمد نے کہا کہ پاکستان نے مربوط اور فراست پر مبنی زری اور مالیاتی پالیسیوں پر عملدرآمد کے ذریعے خاصا معاشی استحکام حاصل کر لیا، جس کے نتیجے میں مہنگائی تیزی سے کم ہوئی ہے، اور بیرونی شعبے اور مالیاتی بفرز کو دوبارہ تشکیل دینے میں مدد ملی ہے۔یہ بات انہوں نے سی ایف اے سوسائٹی پاکستان کے تحت کراچی کے ایک مقامی ہوٹل میں معروف سالانہ ایکسی لینس ایوارڈز کے سلسلے کے22ویں ایڈیشن کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئےکہی۔انہو ں نے ابھرتی معیشتوں کی...
کراچی (نیوز ڈیسک)گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ پاکستان نے مربوط اور فراست پر مبنی زری اور مالیاتی پالیسیوں پر عملدرآمد کے ذریعے خاصا معاشی استحکام حاصل کر لیا۔ سی ایف اے سوسائٹی پاکستان نے آج کراچی کے ایک مقامی ہوٹل میں اپنے معروف سالانہ ایکسی لینس ایوارڈز کے سلسلے کا 22واں ایڈیشن منعقد کیا، جس میں گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ تقریب سے اپنے کلیدی خطاب میں گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ پاکستان نے مربوط اور فراست پر مبنی زری اور مالیاتی پالیسیوں پر عملدرآمد کے ذریعے خاصا معاشی استحکام حاصل کر لیا، جس کے نتیجے میں مہنگائی تیزی سے کم ہوئی ہے، اور بیرونی...
پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن نے اوور40 ٹی20 ورلڈ کپ 2025 کے لیے 18 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ اسکواڈ میں سابق بین الاقوامی اور ویٹرن کھلاڑی شامل ہیں۔ اسکواڈ کا اعلان سابق ٹیسٹ کرکٹر اور چیف سلیکٹر اعجاز احمد فقیہ نے کیا، سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق، جو 343 بین الاقوامی میچز کھیل چکے ہیں، 7 ہزار 400 سے زائد رنز اور 380 سے زیادہ وکٹیں حاصل کرچکے ہیں، ٹیم کے کپتان ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیں: لیجنڈز لیگ، کیا اب پاکستانی ٹیم ایونٹ کا حصہ کبھی نہیں بنے گی؟ ٹیم مالک نے سب واضح کردیا شاہد آفریدی، جو 524 بین الاقوامی میچز کھیل چکے ہیں، 11 ہزار سے زائد رنز اور 540 سے زیادہ وکٹیں حاصل کرچکے...
خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کا کیڈیٹ کالج پر حملہ ناکام بناتے ہوئے 2 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی حمایت یافتہ گروہ فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں نے کیڈٹ کالج وانا پر حملہ کیا۔ حملہ آوروں نے کالج کے حفاظتی حصار کو توڑنے کی کوشش کی، تاہم فورسز کی بروقت اور مؤثر کارروائی نے ان کے شر انگیز منصوبے ناکام بنا دیے۔ بیان کے مطابق شدت پسندی میں ملوث دہشتگردوں نے دھماکا خیز گاڑی کے ذریعے مرکزی گیٹ پر دھاوا بولنے کی کوشش کی، جس کے نتیجے میں گیٹ منہدم ہوا اور قریبی انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا۔ آئی ایس پی...
اسلام ٹائمز: ایران پر اسرائیلی جارحیت کے آغاز سے اگلے ہی دن ڈونلڈ ٹرمپ نے پریس کانفرنس کے دوران اس میں امریکہ کے کردار کی نفی کی تھی اور کہا تھا کہ اسے بس اس حملے کا پتہ تھا۔ ابھی امریکی صدر نے جس حقیقت کا اعتراف کیا ہے وہ کسی کے لیے نئی بات نہیں ہے لیکن سرکاری سطح پر اس حملے میں پوری طرح ملوث ہونے کا اعلان دراصل ٹرمپ کے اناڑی پن کو ظاہر کرتا ہے۔ ٹرمپ نے اپنی گذشتہ مدت صدارت میں بھی اور ابھی صدر بننے کے بعد بھی ایران سے متعلق ایسے بہت سے موقف اپنائے ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ عالمی سیاست کی پیچیدگیوں سے ناواقف ہے۔ شاید ٹرمپ یہ...
سٹی 42 : صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ صدرِ مملکت نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر شمالی وزیرستان اور درہ آدم خیل میں کی گئی کارروائیوں میں کامیابی کو قوم کے عزم و استقلال کا مظہر قرار دیا۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ فتنۂ الخوارج اور اس کے بھارت نواز سہولت کار پاکستان کے امن و استحکام کے دشمن ہیں۔ وطنِ عزیز سے بیرونی پشت پناہی میں سرگرم دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ قومی اتفاقِ رائے سے کیا جارہا ہے۔ مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کی منظوری کے بعد مجوزہ آئینی ترمیم کا مسودہ آج سینیٹ میں پیش ہوگا ...
اسلام ٹائمز: کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز (CAIR) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نهاد عوض کے مطابق غزہ جنگ اور اس کے دوران منظرِ عام پر آنے والی قتل و محاصرے کی تصاویر جو امریکہ کی براہِ راست اسرائیلی حمایت سے منسلک تھیں، انہوں نے امریکی مسلم رائے عامہ کو سیاسی سطح پر متحرک کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کے مطابق بہت سے مسلمانوں نے صرف فلسطین کے دفاع کے لیے نہیں بلکہ واشنگٹن کی پالیسی ترجیحات کے خلاف احتجاج کے طور پر سیاست میں قدم رکھا، جہاں امریکی مفادات کے بجائے اسرائیلی مفادات کو فوقیت دی جاتی ہے۔ سیاسی تجزیہ کار اسامہ ابو ارشید کا خیال ہے کہ مقامی اور ریاستی سطح پر یہ کامیابیاں مستقبل میں کانگریس اور وفاقی مناصب تک رسائی کے لیے ایک کلیدی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی: بھارت میں زہریلا کھانسی کا شربت پینے سے درجنوں بچوں کی ہلاکت نے ایک بار پھر ترقی پذیر ممالک میں ادویات کے معیار اور حفاظتی اقدامات پر سنگین سوالات اٹھا دیے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت کی ریاستوں مدھیہ پردیش اور راجستھان میں زہریلا کھانسی کا شربت پینے سے کم از کم 24 بچے جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد ایک بار پھر ترقی پذیر ممالک میں دواؤں کے معیار اور حفاظتی اقدامات پر سنجیدہ سوالات اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔ یہ واقعہ نیا نہیں، 2022 میں گیمبیا، ازبکستان، انڈونیشیا اور کیمرون میں بھی آلودہ شربت پینے سے 300 سے زائد بچوں کی ہلاکت ہو چکی ہے۔رپورٹس کے مطابق متاثرہ بچوں میں بخار، قے، پیشاب...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:۔ پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے سینیٹ سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے سینیٹ اجلاس میں 27ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کے کردار سے بھارت کو تاریخی شکست ہوئی۔ اور بھارت اپنی شکست تسلیم نہیں کر رہا تھا لیکن اب اسے ماننا پڑا۔انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو غیر معمولی عزت دی۔ میں نے ووٹ پاک فوج اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے لیے دیا ہے۔سیف اللہ ابڑو نے کہا کہ کچھ ارکان طنز کرتے ہیں لیکن پہلے اخلاقیات سیکھیں، قانون سازی ہر دور...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ نے تو جنرل باجوہ کو باپ بنا لیا تھا۔ سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ہم تو آرمی چیف کو صرف استثنا دینے جا رہے ہیں، اور ان کو اس پر بھی اعتراض ہے۔ انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان اینڈ کمپنی نے تو آرمی چیف جنرل باجوہ کو باپ بنا لیا تھا، جس کی باز گشت آج تک سنائی دے رہی ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن...
الیزابت بومیہ کی رپورٹ کے مطابق، بیلجیم، نیدرلینڈز، اسپین اور اٹلی کی جامعات اسرائیلی علمی اداروں کے بائیکاٹ کی مہم میں پیش پیش ہیں۔ ان اداروں نے باضابطہ طور پر اسرائیلی اداروں کے ساتھ اپنے تعلقات منقطع کر دیے ہیں اور مؤقف اختیار کیا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی اقدامات پر خاموشی اب ناقابلِ قبول ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی روزنامہ نیویارک ٹائمز نے صحافی الیزابت بومیہ کی رپورٹ شائع کی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق حال ہی میں تئیس (23) اسرائیلی محققین کو ایک یورپی سائنسی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی، تاہم بعد میں اُن سے کہا گیا کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ شناخت ظاہر نہ کریں۔ رپورٹ کے مطابق اس اقدام نے گی دی استیبل جو اسرائیلی آثارِ قدیمہ کونسل کے سربراہ...
تاحیات کسی کو عدالتی کارروائی سے تحفظ دینا شریعت اور آئین کی روح کیخلاف ہے: مفتی تقی عثمانی WhatsAppFacebookTwitter 0 10 November, 2025 سب نیوز کراچی(آئی پی ایس ) مفتی تقی عثمانی کا کہنا ہے کہ اسلام میں کوئی بھی شخص چاہے کتنے بھی بڑے عہدے پر ہو کسی بھی وقت عدالتی کارروائی سے بالاتر نہیں ہوسکتا۔اپنے بیان میں مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ خلفائے راشدین کی مثالیں سب کو معلوم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے دستور میں پہلے بھی صدر کو صدارت کے دوران تحفظ دیاگیا تھا جو اسلام کے خلاف تھا، اب تاحیات کسی کو یہ تحفظ دینا شریعت اور آئین کی روح کے بالکل خلاف ہے۔مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ یہ استثنی ملک...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: سینیٹ میں 27 ویں آئینی ترمیم دو تہائی اکثریت سے منظور کر لی گئی ہے جس کے حق میں تحریک انصاف کے سیف اللہ ابڑو اور جمعیت علماء اسلام کے سینیٹر احمد خان نے بھی ووٹ دیا ، دونوں جماعتوں نے اپنے اراکین کیخلاف آرٹیکل 62 کے تحت کارروائی کا اعلان کر دیاہے۔میڈیا ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما علی ظفر نے کہاہے کہ ہم نے پارلیمانی پارٹی کو ہدایت دی تھی کہ کوئی مخالفت میں ووٹ نہیں ڈالے گا، ایک رکن نے ہماری پالیسی کے خلاف ووٹ دیا، ہم سیف اللہ ابڑو کے خلاف،آرٹیکل 62 کے تحت کارروائی کرنے کاآغازکریں گے ، ہم سیف اللہ کو اپنی پارٹی میں نہیں رہنے دیں ،ان کی...
اپنے پیغام میں اختر مینگل نے کہا کہ آئین کی پامالی کا سہرا فوجی آمروں کے سر سجایا جاتا تھا، مگر آجکل انکے سیاسی جانشینوں اور آئین کے خالقوں کے لواحقین کے ہاتھوں سرانجام دیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل نے ستائیسویں آئینی ترمیم کے سینیٹ سے پاس ہونے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب ملک کی جمہوریت ووٹ کے بجائے نوٹ اور بوٹ کی محتاج ہوجائے تو وہ سیاست نہیں، بلکہ جبری بیگاری کاروبار کہلاتا ہے۔ سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے مختلف پیغامات میں سربراہ بی این پی نے کہا کہ ماضی میں ہمیشہ آئین کی پامالی کا سہرا فوجی آمروں کے سر سجایا جاتا...
سٹی42: مسلم لیگ نون کے قائد میاں نواز شریف کے قریبی معتمد اور سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی کے اہل خانہ نے سوشل میڈیا پر پھیلائی جا رہی افواہوں کی سختی سے تردید کر دی ہے اور بتایا ہے کہ عرفان صدیقی علیل ضرور ہیں لیکن اس قدر نہیں کہ انہین وینٹی لیتر پر منتقل کرنا پڑے۔ اس طرح کی تمام افواہین قابلِ مذمت ہیں۔ مسلم لیگ نون کے سینئیر کارکن سینیٹر عرفان صدیقی مقامی ہسپتال میں زیر علاج ہیں، ان سے متعلق سوشل میڈیا پر جھوٹ پر مبنی افواہیں پھیلانا انتہائی قابل مذمت اور قابل افسوس ہے۔ مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کی منظوری کے بعد مجوزہ آئینی ترمیم کا مسودہ آج...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> پشاور:۔جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی،(ن) لیگ اور تحریک انصاف ایک سوچ اور ایک فکرکا تسلسل ہیں، تینوں جماعتیں اقتدار میں ہوتی ہیں تو ملک پر رائج ظلم کے نظام کو مضبوط کرنے کے لیے کوششیں کرتی ہیں اور جب اپوزیشن میں ہوتی ہیں تو نظام کی تبدیلی، اسلامی نظام اور ریاست مدینہ کے قیام جیسے خوش نما دعوﺅں کے ذریعے قوم کو گمراہ کرتی ہیں،تینوں جماعتوں نے ملک پر 78 برسوں سے رائج عوام کش اور ظالمانہ نظام کو تبدیل کرنے کے لیے عملی طور پر کچھ نہیں کیا ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ عوام ملک میں حقیقی تبدیلی کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔ان خیالات...
واشنگٹن (ویب ڈیسک) شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے اپنی شاپنگ سروس یعنی ٹِک ٹاک شاپ میں صارفین کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے جعلی اور غیر محفوظ مصنوعات کے خلاف سخت کارروائی کا آغاز کر دیا۔ ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق ٹِک ٹاک نے اپنی شاپنگ سروس یعنی ٹِک ٹاک شاپ کے اندر صارفین کی حفاظت اور اعتماد بڑھانے کے لیے نئی رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹِک ٹاک نے دھوکہ دہی، جعلی مصنوعات اور ضابطہ شکنیوں کے خلاف سخت اقدامات کیے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق جنوری تا جون 2025 کے دوران تقریباً 14 لاکھ فروخت کنندہ کی رجسٹریشن درخواستیں مسترد کی گئیں کیونکہ وہ ٹِک ٹاک شاپ کے معیار پر...
ایک بیان میں اپوزیشن لیڈر سندھ نے کہا کہ ٹریفک پلان کے بغیر سڑکیں بند کرنا ایک ناقابلِ معافی جرم ہے، صوبائی حکومت فوری طور پر ایک موثر متبادل ٹریفک پلان جاری کرے اور عوامی نمائندوں کو اعتماد میں لے کر ترقیاتی کاموں کی رفتار تیز کرے تاکہ کراچی کے شہریوں کی مشکلات کا فوری ازالہ ہو سکے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی علی خورشیدی نے یونیورسٹی روڈ پر جاری ترقیاتی کاموں کے نتیجے میں شہریوں کو درپیش شدید مشکلات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے سندھ حکومت کی سنگین مجرمانہ غفلت قرار دیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پہلے ہی ریڈ لائن پروجیکٹ نے شہریوں کی زندگی...
ترجمان نے بتایا کہ اس سلسلے میں 11 نومبر بروز منگل اوگرا اور سوئی گیس کے اعلی حکام کے سامنے عوامی سماعت میں کراچی کے عوام کا مقدمہ بھرپور طریقے سے پیش کیا جائے گا، جہاں ایم کیو ایم کے وکیل طارق منصور ایڈوکیٹ شہر کے 31 لاکھ سے زائد گیس صارفین کے حق میں دلائل دیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ترجمان نے بہادرآباد مرکز سے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں گھریلو اور کمرشل صارفین کے لیے سوئی گیس کی قیمتوں میں مجوزہ اضافہ ناقابلِ قبول اور عوام پر شدید معاشی بوجھ ہے۔ مالی سال 2025-2026ء کے لیے گیس نرخوں میں 1962.65 روپے فی MMBTU اضافہ موجودہ مہنگائی اور...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سینیٹر مشعال یوسف زئی نے کہا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم کی صورت میں آئین کا جنازہ پڑھا دیا گیا ہے۔ وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سیف اللہ ابڑو نے 27ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دے کر عمران خان سے غداری کی۔ انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی جو خود کو آئین کا مؤجد اور محافظ سمجھتی تھی وہ خود آئین کا جنازہ پڑھانے اور تدفین میں پیش پیش ہیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews آئینی ترمیم سیف اللہ ابڑو مشعال...
ایک بیان میں چیئرمین آل کراچی تاجر اتحاد نے کہا کہ یہ کہاں کا انصاف ہے کہ علاقے میں تیس تا چالیس فیصد صارفین کی چوری اور بلوں کی عدم ادائیگی کی سزا 70 فیصد بل ادا کرنیوالے صارفین کو بھی دی جاری ہے اور انھیں تمام دن بجلی سے محروم رکھا جارہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آل کراچی تاجر اتحاد کے چیئرمین عتیق میر نے کراچی میں بجلی لوڈشیڈنگ کے بحران کو صنعتی اور تجارتی لحاظ سے تباہ کن اور معاشی ترقی میں اہم رکاوٹ قرار دیتے ہوئے حکومت سے اپیل کی ہے کہ اس کا فوری تدارک اور قابلِ قبول حل تلاش کیا جائے۔ انھوں نے کہا کہ کراچی تاریخ کے بدترین بجلی کے بحران کی زد میں ہے،...
اسلام آباد: (نیوزڈیسک) سینیٹ نے 27 ویں آئینی ترمیم دو تہائی اکثریت سے منظور کر لی۔سینیٹ نے 27 ویں آئینی ترمیمی بل کی 56 شقوں اور 3 شیڈول کی منظوری دی، سینیٹ میں 27 ویں آئینی ترمیم کے حق میں 64 ارکان نے ووٹ دیا۔ پی پی 25، ن لیگ 20 اور 6 آزاد سینیٹرز نے آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دیا، ایم کیو ایم 3، اے این پی 3، باپ 4، ق لیگ کے ایک سینیٹر نے حق میں ووٹ دیا۔ پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللہ ابڑو اور جے یو آئی کے سینیٹر احمد خان نے ترامیم کے حق میں ووٹ دیا، پی ٹی آئی، سنی اتحاد کونسل، ایم ڈبلیو ایم اور جے یو آئی ف...
کراچی: مولانا طارق جمیل کے بیٹے یوسف جمیل نے ڈاکٹر نبیہا علی کا نکاح پڑھانے کے بعد سوشل میڈیا پر والد پر ہونے والی تنقید سے متعلق خاموشی توڑ دی۔ اپنے ویڈیو پیغام میں مولانا یوسف جمیل نے کہا کہ مولانا طارق جمیل نے حال ہی میں ایک ڈاکٹر صاحبہ (ڈاکٹر نبیہا علی) کا نکاح پڑھایا، جس کے بعد اُن پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔ انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ مولانا طارق جمیل اس خاتون کو جانتے تک نہیں تھے۔ مولانا کے ایک دوست نے نکاح پڑھانے کی درخواست کی تھی، جس پر انہوں نے انکار نہیں کیا، کیونکہ وہ اپنی زندگی میں ہزاروں نکاح پڑھا چکے ہیں اور جو بھی نکاح پڑھوانے کی درخواست...
سینیٹ نے 27ویں آئینی ترمیم کی 59شقوں کی کثرت رائے سے منظوری دیدی، اپوزیشن کا شور شرابہ senate of pakistan WhatsAppFacebookTwitter 0 10 November, 2025 سب نیوز ملک کے ایوان بالانے 27ویں آئینی ترمیم کی 59شقوں کی کثرت رائے سے منظوری دیدی۔وزیر قانون اعظم نزیر تارڑ نے 27ویں آئینی ترمیم کی سینیٹ سے منظوری کی تحریک پیش کر دی جسے کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔ سینیٹ کا اجلاس چیئرمین یوسف رضا گیلانی کی صدارت میں جاری ہے جس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ترامیم ایک ایک کرکے پیش کرنا شروع کردیں۔پی ٹی آئی اراکین سینیٹ نے شدید احتجاج کیا، پی ٹی آئی ارکان نے بل کی کاپیاں پھاڑ کر اڑاانا شروع کردیں اور اپوزیشن ممبران چیئیرمین...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: سینیٹ میں 27ویں ترمیم کی منظوری کے لئے ووٹنگ کے دوران اپوزیشن نے بھرپوراحتجاج کیا۔اجلاس کے دوران اپوزیشن نے بل کی کاپیاں پھاڑ کر چیئرمین سینیٹ پر پھینک دیں اور نامنظور نامنظور کے نعرے لگائے، اپوزیشن ارکان نے چیئرمین سینیٹ کی کرسی کا گیھراؤ کرلیا۔اپوزیشن اراکین احتجاج کے بعد سینیٹ اجلاس سے واک آؤٹ کرگئے اور ایوان سے باہر چلے گئے۔اپوزیشن ارکان نے مؤقف اختیار کیا کہ گنتی کے بغیر اجلاس کی کارروائی کیسے جاری رہ سکتی ہے۔اپوزیشن کے ہنگامے کے باوجود 27ویں ترمیم کے لیے حکومت کو درکار نمبر 64 پورے ہوگئے، جے یو آئی کے احمد خان ترمیم کے حق میں کھڑے ہوگئے جب کہ پی ٹی آئی کے سیف اللہ ابڑو بھی ترمیم کے حق میں...
کنونشن میں خصوصی طور پر آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر سید امین شیرازی، ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین جھنگ، رکن ذیلی نظارت آئی ایس او جھنگ، پرنسپل جامعہ شمس العلوم الجعفریہ قائم بھروانہ مولانا سید روح اللہ کاظمی نے شرکت کی اور خطاب بھی کیا۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ضلع جھنگ کے شہید مقاومت کنونشن کا انعقاد کیا گیا، کنونشن میں تحصیل صدور، یونٹ صدور، علمائے کرام، سابقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کنونشن میں خصوصی طور پر آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر سید امین شیرازی نے شرکت کی۔ علاوہ ازیں ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین جھنگ، رکن ذیلی نظارت آئی ایس او جھنگ، پرنسپل جامعہ شمس العلوم الجعفریہ قائم بھروانہ مولانا سید...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہا ہے کہ ایشیا و بحرالکاہل کے خطے میں حیاتیاتی تنوع اور موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے درکار مالی خلا پر کرنے کے لیے ہر سال ایک کھرب ڈالر سے زائد سرمایہ کاری کی ضرورت ہوگی، ماحولیاتی وموسمیاتی نظاموں کے تحفظ سے روزگار، پیداواری صلاحیت اور مالی استحکام میں خاطر خواہ اضافہ ممکن ہے۔ سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کی رپورٹ کے مطابق اس بات کا انکشاف ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے ایشیا پیسیفک کلائمٹ رپورٹ 2025 میں کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ماحولیاتی و موسمیاتی نظاموں میں سرمایہ کاری ضروری ہے کیونکہ ایشیا و بحرالکاہل کے خطے کی مجموعی پیداوار کا تقریبا 75 فیصد حصہ ان شعبوں...
کراچی:(نیوزڈیسک)مولانا طارق جمیل کے بیٹے یوسف جمیل نے ڈاکٹر نبیہا علی کا نکاح پڑھانے کے بعد سوشل میڈیا پر والد پر ہونے والی تنقید سے متعلق خاموشی توڑ دی ہے۔ اپنے ویڈیو پیغام میں مولانا یوسف جمیل نے کہا کہ مولانا طارق جمیل نے حال ہی میں ایک ڈاکٹر صاحبہ (ڈاکٹر نبیہا علی) کا نکاح پڑھایا، جس کے بعد اُن پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔ انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ مولانا طارق جمیل اس خاتون کو جانتے تک نہیں تھے۔ مولانا کے ایک دوست نے نکاح پڑھانے کی درخواست کی تھی، جس پر انہوں نے انکار نہیں کیا، کیونکہ وہ اپنی زندگی میں ہزاروں نکاح پڑھا چکے ہیں اور جو بھی نکاح پڑھوانے کی درخواست...
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 20 دہشتگرد ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 10 November, 2025 سب نیوز خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے 2 مختلف کارروائیوں کے دوران فتن الخوارج کے 20 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق 8 اور 9 نومبر کو خیبر پختونخوا میں دو الگ الگ آپریشنز کیے گئے، اس دوران بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے فتن الخوارج کے 20 دہشت گرد مارے گئے۔ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں دہشت گردوں کی کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق شوال میں کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے فتن الخوارج کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے اسٹار بیٹر اور سابق کپتان بابر اعظم پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جلد بڑے اسکورز کرنے میں کامیاب ہوں گے۔قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا کہ بابر اعظم تکنیکی طور پر نہایت مضبوط بیٹر ہیں اور ان کے کھیل میں کسی قسم کی کمی نہیں دیکھی گئی۔ بابر گیند کو درست انداز اور اچھی رفتار سے کھیل رہے ہیں، اگرچہ جنوبی افریقہ کے خلاف حالیہ ون ڈے سیریز میں ان کا اسکور کم رہا لیکن یہ فارم عارضی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بابر اعظم ایک بڑے اسکور کے قریب ہیں، ان کے کھیلنے کا انداز، شاٹس...
ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک نے اوپن اے آئی کے سربراہ سیم آلٹمین کے اُن بیانات پر سخت ردعمل دیا ہے جن میں انہوں نے دفتر میں استعمال ہونے والے پروڈکٹیوٹی ٹولز جیسے سلیک پر تنقید کی تھی۔ اوپن اے آئی کے سربراہ سیم آلٹمین نے حال ہی میں کہا کہ اگرچہ سلیک کے کئی مثبت پہلو ہیں، لیکن یہ بہت سا جعلی کام بھی پیدا کرتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ایلون مسک دنیا کے پہلے ٹریلیئنر بننے کے قریب؟ اس کا دنیا پر کیا اثر پڑےگا؟ وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں سیم آلٹمین نے کہا کہ موجودہ ورک پلیس ٹولز جیسے سلیک، گوگل ڈاکس، ای میل اور پاورپوائنٹ کو جلد نئی نسل کے اے آئی سسٹمز تبدیل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی: خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے 2 مختلف کارروائیوں کے دوران فتنۃ الخوارج کے 20 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 8 اور 9 نومبر کو خیبر پختونخوا میں دو الگ الگ آپریشنز کیے گئے، اس دوران بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے فتنۃ الخوارج کے 20 دہشت گرد مارے گئے۔ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں دہشت گردوں کی کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق شوال میں کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے فتنۃ الخوارج کے ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں...
(فائل فوٹو) نئی دہلی:۔ جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ (جے کے ایل ایف) کے چیئرمین یاسین ملک کو سزائے موت دینے کی بھارتی حکومت کی درخواست کی سماعت 28 جنوری کو نئی دہلی ہائی کورٹ میں ہوگی۔ پیر کودرخواست کی سماعت کے موقع پر محمد یاسین ملک کو عدالت میں پیش کرنے پر پابندی رہی، تاہم انہیں ویڈیو لنگ کے ذریعے پیش کیا گیا۔ بھارتی تحقیقاتی ایجنسی این آئی اے کے وکیل اکشائی ملک پیش ہوئے اور عدالت سے درخواست کی کہ کارروائی کو خفیہ رکھا جائے اور ایک نجی ورچوئل لنک فراہم کیا جائے جو عوام کے لیے قابل رسائی نہ ہو۔ اس موقع پر جسٹس ویک چودھری اور منوج جین پر مشتمل ڈویژن بنچ نے ایجنسی کی درخواست...
اسلام آباد: پاکستان نے ٹیکس نظام کی کارکردگی بہتر بنانے،اخراجات میں شفافیت لانے اورسرکاری اداروںکے قانون پر عملدرآمد یقینی بنانے کے نام پر ایک ارب ڈالرکے 2 غیرملکی قرضے حاصل کرنے کافیصلہ کیاہے۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق حکومت 60 کروڑ ڈالرکاقرض "پاکستان پبلک ریسورسزفار اِنکلیوسِوڈیولپمنٹ پروگرام” کے تحت ورلڈ بینک سے،جبکہ 40 کروڑ ڈالر کاقرض "ایکسلیریٹنگ اسٹیٹ اونڈ انٹرپرائز ٹرانسفارمیشن پروگرام” کے تحت ایشیائی ترقیاتی بینک سے حاصل کریگی۔ موجودہ زرمبادلہ کے نرخ کے مطابق ایک ارب ڈالر تقریباً281 ارب روپے کے برابر بنتے ہیں،جو نیاہوائی اڈہ تعمیرکرنے یاسیکڑوں اسکول بنانے کیلیے کافی رقم ہے،تاہم یہ قرضہ جات بجٹ سپورٹ کے طور پر حاصل کیے جائیں گے اور ان سے کوئی نیااثاثہ نہیں بنایاجائیگا۔ وزارتِ...
پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے بے بنیاد اور نفرت انگیز بیان پر صوبے کے عوام نے شدید ردعمل دیا ہے۔ شدید ردعمل میں شہریوں کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان نے سرحدوں اور قبائلی علاقوں میں امن و امان کے لیے بہت قربانیاں دی ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے مساجد کے حوالے سے نہایت غلط بیان دیا ہے اور انکے بیان کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے بیان سے ملک پر برے اثرات پڑیں گے، پاک فوج کی جانب سے تمام امور پر نہایت اچھے اقدامات کیے جا رہے ہیں لیکن خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ نے اپنی سیاست کے لیے آخری حد پار کر دی...
لاہور: پنجاب کے نایاب اور قومی جنگلی جانور اڑیال کی بقا کی ایک امید بھری کہانی لاہور سفاری پارک کے وائلڈ لائف اسپتال سے سامنے آئی ہے، جہاں تین ننھے اڑیال بچوں کی زندگی نہ صرف محفوظ بنائی گئی بلکہ انہیں ماں کے دودھ کے بغیر بھی کامیابی سے پروان چڑھایا گیا۔ یہ تینوں بچے چند ماہ قبل جہلم میں اس وقت بازیاب کیے گئے تھے جب ایک شخص انہیں غیر قانونی طور پر اسمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ بروقت کارروائی کے دوران ملزم کو گرفتار کر لیا گیا اور ننھے اڑیال لاہور منتقل کر دیے گئے، جہاں ان کی نگہداشت، علاج اور خوراک کے خصوصی انتظامات کیے گئے۔ سفاری پارک کے وائلڈ لائف...
راولپنڈی: (نیوزڈیسک) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز نے 2 مختلف کارروائیوں میں 20 خوارج جہنم واصل کر دیئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق 8 اور 9 نومبر کو دو مختلف کارروائیاں کی گئیں، پہلی کارروائی شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی، آپریشن کے دوران 8 بھارتی حمایت یافتہ جہنم واصل کر دیئے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے درہ آدم خیل میں دوسری کارروائی کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 12 خوارج جہنم واصل کئے، علاقے میں مزید ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز...
سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں 2 الگ الگ کارروائیوں میں بھارتی حمایت یافتہ 20 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 8 اور 9 نومبر کو سیکیورٹی فورسز نے 2 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے خلاف 2 الگ الگ کارروائیاں کیں۔ بیان کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا اور 8 خوارج کو ہلاک کردیا۔ اسی نوعیت کی ایک اور کارروائی ضلع درہ آدم خیل میں کی گئی، جہاں شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد مزید 12 خوارج مارے گئے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ اب بھی کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں، تاکہ کسی بھی بھارتی حمایت یافتہ...
جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) نے 27ویں آئینی ترمیم کا حصہ بننے والے پارٹی سینیٹر کے خلاف کارروائی کا اعلان کردیا۔ مزید پڑھیں: 27ویں آئینی ترمیم: پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے ایک ایک سینیٹر نے حمایت میں ووٹ دے دیا جے یو آئی کے سینیئر رہنما عبدالغور حیدری نے کہاکہ پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ ڈالنے والے سینیٹر کے خلاف کارروائی کی جائےگی۔ انہوں نے کہاکہ ہماری نظر میں آئین میں ترمیم قومی مفاد میں ہوتی ہے، جے یو آئی نے 27ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سینیٹر احمد خان اور پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے سینیٹر سیف اللہ...
سینیٹ میں 27 ویں آئینی ترمیم کی شق وار منظوری کا عمل جاری ہے، اپوزیشن نے ووٹنگ کا حصہ نے بننے کا فیصلہ کیا ہے۔ مختلف اپوزیشن رہنماؤں نے اس ترمیم کو ملک کے لیے نقصان دہ قرار دیا ہے، صدر مملکت کو مقدمات سے استثنیٰ کے حوالے سے شق پر جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما عبدالغفور حیدری نے اپنے پیغام میں کہا کہ آئین قوم،عوام اور ملک کے لیے ہوتا ہے، آئین اس لیے نہیں ہوتا کہ کسی فرد کو استثنیٰ یا کسی کی مدت ملازمت بڑھانے کے لیے ترمیم لائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ وہ نہیں سمجھتے کہ اس ترمیم سے ملک کو فائدہ ہوگا، چند اشخاص کو تحفظ دینے کے لیے سارا کچھ کیا...
اپوزیشن نے 27ویں آئینی ترمیم کے لیے ووٹنگ کے عمل کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ کیا ہے۔ 27ویں آئینی ترمیم سینیٹ میں پیش کردی گئی ہے، اس موقع پر اپوزیشن جماعتوں کا مشترکہ پارلیمانی اجلاس بھی طلب کیا گیا ہے، اجلاس کی صدارت محمود خان اچکزئی نے کی، جو پارلیمنٹ ہاؤس کی کمیٹی نمبر 5 میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں اپوزیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ ترمیم کے خلاف سینیٹ اور قومی اسمبلی دونوں میں بھرپور احتجاج کیا جائے گا، مطابق پہلے مرحلے میں سینیٹ میں اپوزیشن ارکان احتجاج کے ساتھ اپنا مؤقف پیش کرے گی اور اگر ووٹنگ کی نوبت آئی تو اس کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔ اپوزیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ سینیٹ میں احتجاج کے...
پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات میں ڈیڈ لاک کے خاتمے کے لیے ترکیے کی جانب سے ایک اور کوشش کی جا رہی ہے۔تر کیے کے صدر رجب طیب اردوان نے اپنے وزیر خارجہ، وزیر دفاع اور انٹیلی جنس چیف کو پاکستان بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستانی حکام ترک حکام سے دورے کی تاریخ طے کر رہے ہیں، ترک حکام کے دورے کی تاریخ ایک دو روز میں طے ہونے کا امکان ہے۔ترکیےکی خبررساں ایجنسی کے مطابق وفد اسی ہفتے پاکستان آئےگا اور متعلقہ حکام سے بات چیت کرے گا۔ترک صدر کے مطابق دورے کا مقصد فریقین کے درمیان پاک افغان فائر بندی کو حتمی شکل دینا اور پائیدار امن کا قیام ہے۔برطانوی خبر رساں...
---فائل فوٹو پاکستان اور افغان طالبان حکومت کے درمیان مذاکرات سے متعلق تُرک وزیرِ خارجہ، وزیرِ دفاع اور انٹیلیجنس چیف کا دورۂ پاکستان متوقع ہے۔سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان اور ترک حکام دورے کی تاریخ طے کر رہے ہیں، ترک وفد کے دورے کی تاریخ کا ایک دو روز میں طے ہونے کا امکان ہے۔ترک صدر نے کہا ہے کہ ترکیہ حکام کا دورہ پاک افغان کشیدگی پر بات چیت کے لیے ہے۔ ترکیہ، پاکستان اور افغانستان کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کر رہا ہے۔واضح رہے کہ ترکیہ اور قطر کی میزبانی میں اسلام آباد اور کابل کے درمیان مذاکرات کے کئی دور ہو چکے ہیں۔
معروف سوشل میڈیا اسٹار ڈاکٹر نبیہہ علی خان نے حال ہی میں اپنے قریبی دوست حارث کھوکھر کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہو کر اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کیا ہے۔ دونوں کی نکاح کی تقریب معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی، جس کے بعد سوشل میڈیا پر اس تقریب کے حوالے سے مختلف آراء اور تنازعات سامنے آئے۔ ڈاکٹر نبیحہ علی خان کے نکاح کی ویڈیوز اور تصاویر تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔ ان ویڈیوز میں مولانا طارق جمیل کو دلہن کے ساتھ بیٹھے دیکھا گیا، جس پر بعض صارفین نے سوالات اٹھائے کہ آیا یہ طرزِ عمل مناسب تھا یا نہیں۔ View this post on...
کراچی:(نیوزڈیسک)سنگا کپ 2025 میں تاریخی کامیابی کے بعد لیاری فٹبال اکیڈمی کی ٹیم واپس وطن پہنچ گئی۔ایشیا کے سب سے بڑے یوتھ فٹبال ٹورنامنٹ میں سلور میڈل اپنے نام کرنے والے لیاری کے نوعمر فٹبالرز اور آفیشلز کا کراچی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پرتپاک استقبال کیا گیا، مداحوں نے ان کو ہار پہنائے اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں، فضا پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔ رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق نے ایئرپورٹ پر کھلاڑیوں کا استقبال کیا، انہوں نے کھلاڑیوں کی بین الاقوامی سطح پر شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ کھلاڑی نہ صرف لیاری بلکہ پورے پاکستان کا فخر ہیں جنہوں نے انتہائی محدود وسائل اور مالی مشکلات کے باوجود ملک کا نام روشن کیا۔...
سندھ ہائیکورٹ نے کراچی میں ای چالان جرمانے غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے فریقین سے 25 نومبر تک جواب طلب کر لیا، کیس کی مزید سماعت 25 نومبر تک ملتوی کر دی۔ سندھ ہائیکورٹ میں بس اونرز ایسوسی ایشن کی ای چالان کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی، سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل منصف جان ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سزا دینا انتظامیہ کا اختیار نہیں بلکہ موٹر وہیکل ترمیم ایکٹ سیکشن 121 اے کے تحت ٹریفک مجسٹریٹ ہی سزا دے سکتا ہے۔ وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ای چالان اور جرمانوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن غیر قانونی ہے، شہر کی سڑکوں کی حالت خراب اور ٹریفک سائن واضح...
27ویں آئینی ترمیم سینیٹ میں پیش کردی گئی ہے، اس موقع پر اپوزیشن نے بھرپور احتجاج کیا ہے۔ اپوزیشن نے بل کی کاپیاں پھاڑ کر چیئرمین سینیٹ پر پھینک دیں اور نامنظور نامنظور کے نعرے لگائے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بھارت(ویب ڈیسک) فرسٹ کلاس میچ کے دوران آکاش کمار چوہدری نامی بیٹر نے مسلسل 8 چھکے لگانے کے بعد 11 گیندوں پر نصف سنچری بناکر ایک ہی میچ میں دو ریکارڈ قائم کرکے تاریخ رقم کردی۔ کرکٹ ویب سائٹ ’کرک انفو‘ کے مطابق آکاش کمار چوہدری فرسٹ کلاس کرکٹ میں ایک اوور میں 6 چھکے لگانے والے دنیا کے تیسرے کھلاڑی بن گئے اور ساتھ ہی انہوں نے فرسٹ کلاس کرکٹ کی تیز ترین نصف سنچری بھی اسکور کی۔ بھارتی بلے باز نے مسلسل 8 چھکوں کی مدد سے انجام دیا اور صرف 11 گیندوں پر اپنی نصف سینچری مکمل کرکے یہ کارنامہ انجام دیا۔ دراصل، آکاش چوہدری بلے باز نہیں بلکہ فاسٹ باؤلر ہیں جنہوں نے رنجی ٹرافی...
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے اس تاثر کی سختی سے تردید کی ہے کہ قومی ایئرلائن کسی بحران یا غیر معمولی حالات سے دوچار ہے۔ ان کے مطابق پی آئی اے کے خلاف پھیلایا جانے والا پروپیگنڈا حقیقت کے منافی اور بے بنیاد ہے۔ اپنے ایک بیان میں خواجہ آصف نے کہاکہ پروازوں کی حفاظت اور معیار پر کوئی سمجھوتہ ممکن نہیں، تاہم ادارے کے امور میں غیر متعلقہ یا غیر ماہر افراد کی مداخلت بھی ناقابلِ قبول ہے۔ مزید پڑھیں: پی آئی اے کا طیارہ ایک ہفتے میں دوسری بار گراؤنڈ کردیا گیا انہوں نے زور دیا کہ پی آئی اے کے تمام آپریشنز سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ضوابط اور بین الاقوامی معیار کے عین مطابق انجام دیے...
آئینی ترمیم کی منظوری : نمبر گیم پوری کرنے کیلئے حکومت نے پلان بی پر کام شروع کردیا،اپوزیشن کے4ممبران سے رابطوں کا انکشاف
آئینی ترمیم کی منظوری : نمبر گیم پوری کرنے کیلئے حکومت نے پلان بی پر کام شروع کردیا،اپوزیشن کے4ممبران سے رابطوں کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 10 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )ترمیم کی منظوری کے سلسلے میں حکومت نمبر گیم پوری کرنے کیلئے متحرک ہوگئی، نمبر گیم پوری کرنے کیلئے حکومت نے پلان بی پر کام شروع کردیا۔رپورٹ کے مطابق حکومت نے نمبر گیم پوری کرنے کیلئے پی ٹی آئی اور جے یو آئی ممبران سے رابطے کیے ہیں۔ان رابطوں کے بعد حکومت نے اپوزیشن کے 3 ممبران کو ووٹ کے لیے راضی کرنے کا دعوی کیا ہے اور کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے کی گئی کوششوں سے ایک اضافی سینیٹر بھی راضی ہوگیا۔...
وفاقی وزیر برائے ہوا بازی اور دفاع خواجہ آصف نے پی آئی اے سے متعلق سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گردش کرنے والے اطلاعات کو ’بنیاد سے محروم اور بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈا‘ قرار دیتے ہوئے یکسر مسترد کر دیا۔ وفاقی وزیر کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حکومت قومی ایئر لائن کو نجی شعبے کے حوالے کرنے کے عمل میں مصروف ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کے حوالے سے غیر ذمہ دارانہ بیانات دینے والوں کا احتساب ہونا چاہیے، خواجہ آصف رواں سال اپریل میں حکومت نے پی آئی اے کی فروخت کے لیے نئی ایکسپریشن آف انٹرسٹ کی دعوت دی تھی۔ Propaganda targeting PIA, its flights safety and its operations is totally baseless....
بھارتی فلمی اداکارہ رینوکا شاہانے نے بھارتی فلم انڈسٹری میں اداکارؤں کے جنسی استحصال کے ایک اور واقعے سے پردہ اٹھادیا۔ زوم ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں رینوکا نے بتایا کہ ایک مرتبہ ایک ساڑھی بزنس مین ان کے گھر آیا اور ایک حیران کن پیشکش کی، جس میں انہیں نہ صرف برانڈ اینڈورس کرنے کے لیے کہا گیا بلکہ یہ بھی کہا گیا کہ معاوضے کے لیے پروڈیوسر کے ساتھ رہنا ہوگا۔ رینوکا اور ان کی والدہ اس بات پر حیران رہ گئیں اور رینوکا نے یہ پیشکش ٹھکرادی۔ رینوکا نے بتایا کہ اس طرح کے حالات میں خود کو محفوظ رکھنا آسان نہیں ہوتا کیونکہ انکار کرنے پر منصوبوں سے نکالا جا سکتا ہے اور ادائیگی سے محروم...
27 ویں ترمیم کی منظوری کے سلسلے میں حکومت نمبر گیم پوری کرنے کیلئے متحرک ہوگئی، نمبر گیم پوری کرنے کیلئے حکومت نے پلان بی پر کام شروع کردیا۔ رپورٹ کے مطابق حکومت نے نمبر گیم پوری کرنے کیلئے پی ٹی آئی اور جے یو آئی ممبران سے رابطے کیے ہیں۔ ان رابطوں کے بعد حکومت نے اپوزیشن کے 3 ممبران کو ووٹ کے لیے راضی کرنے کا دعویٰ کیا ہے اور کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے کی گئی کوششوں سے ایک اضافی سینیٹر بھی راضی ہوگیا۔
اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) محمود خان اچکزئی کی زیرصدارت تحریک تحفظ آئین پاکستان کا اجلاس ہوا۔جس میں راجہ ناصر عباس، حامد خان، نورالحق قادری اور ہمایوں مہمند نے شرکت کی تحریک تحفظ آئین پاکستان کے اعلامیے کے مطابق 27ویں آئینی ترمیم آئینِ پاکستان کی روح کے منافی ہے، تحریک کے اراکین کسی ووٹنگ یا رائے شماری میں حصہ نہیں لیں گے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ غیر آئینی عمل میں شریک ہونا آئین کی بالادستی سے انحراف ہے، 27ویں ترمیم آئین کے بنیادی ڈھانچے، پارلیمانی توازن اور وفاقی اصولوں کے خلاف ہے۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان نے کہا کہ پارلیمنٹ کسی یکطرفہ آئینی ترمیم کی مجاز نہیں، 27ویں ترمیم جامع قومی اتفاقِ رائے سے عاری ہے۔ اعلامیے...
اسلام ٹائمز: ایران نے یہ بیج مشرقِ وسطیٰ میں بویا، سوڈان نے افریقہ میں اسے مضبوط کیا اور نیویارک کے عوام نے مغرب میں اسے آواز دی۔ دنیا اب طاقت کی نہیں، اصول کی سیاست کی طرف بڑھ رہی ہے۔ یہ ایک ایسا عہد ہے، جہاں قومیں اپنی تقدیر خود لکھنا چاہتی ہیں اور عالمی طاقتوں کے پرانے کھیل کے لیے جگہ تیزی سے کم ہوتی جا رہی ہے۔ وقت فیصلہ کرے گا کہ امریکہ اپنی پالیسیوں میں تبدیلی لاتا ہے یا ایک نئے تصادم کی راہ ہموار ہوتی ہے، لیکن ایک بات طے ہے کہ دنیا اب پرانی نہیں رہی۔ دنیا اب ڈکٹیٹرشپ سے نکل کر اپنے فیصلے اپنے ایوانوں میں کرنا چاہتی ہے، ایسے فیصلے جو انسانی اصولوں...
کنونشن کے دوران مرکزی انتخابات میں برادر سید محمد فتح رضوی کو اکثریت رائے سے دو سالہ مدت 2025ء تا 2027ء کے لیے تنظیم کا مرکزی صدر منتخب کر لیا گیا۔ مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے نو منتخب صدر سے حلف لیا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو سکھر، میں جے ایس او پاکستان کے سولہویں تین روزہ عزم تعلیم و تعمیر وطن کنونشن کا انعقاد، علماء اور طلباء شریک سکھر، میں جے ایس او پاکستان کے سولہویں تین روزہ عزم تعلیم و تعمیر وطن کنونشن کا انعقاد، علماء اور طلباء شریک سکھر، میں جے ایس او پاکستان کے سولہویں تین روزہ عزم تعلیم و تعمیر وطن کنونشن کا انعقاد، علماء اور طلباء...
—فائل فوٹو اپوزیشن نے 27ویں آئینی ترمیم کے لیے ووٹنگ کے عمل میں حصہ نہ لینے کا اعلان کر دیا۔محمود خان اچکزئی کی زیرصدارت تحریک تحفظ آئین پاکستان کا اجلاس ہوا۔جس میں راجہ ناصر عباس، حامد خان، نورالحق قادری اور ہمایوں مہمند نے شرکت کی تحریک تحفظ آئین پاکستان کے اعلامیے کے مطابق 27ویں آئینی ترمیم آئینِ پاکستان کی روح کے منافی ہے، تحریک کے اراکین کسی ووٹنگ یا رائے شماری میں حصہ نہیں لیں گے۔ پوری کوشش کریں گے کہ آج حکومت 27ویں آئینی ترمیم سینیٹ سے پاس نہ کرسکے: سینیٹر علی ظفرعلی ظفر کا کہنا تھا کہ ہم بھرپور احتجاج کریں گے، آج ایوان میں دیکھیں گے کہ ان کے پاس کیا نمبر پورے ہوتے ہیں یا نہیں، ہم اس استثنیٰ...
27ویں ترمیم: سپریم کورٹ سب سے بڑے خطرے سے دوچار، وکلا اور ریٹائرڈ ججز کا فل کورٹ میٹنگ بلانے کا مطالبہ
— فائل فوٹو سینئر وکلا اور ریٹائرڈ ججز نے چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھ کر فل کورٹ میٹنگ بلانے کا مطالبہ کر دیا۔چیف جسٹس آف پاکستان کو لکھے گئے خط کے متن کے مطابق بطور سپریم کورٹ 27ویں آئینی ترمیم پر رد عمل دیا جائے، سپریم کورٹ ترمیم پر اپنا اِن پُٹ دینے کا اختیار رکھتی ہے۔خط کے متن کے مطابق ہم غیر معمولی حالات میں یہ خط لکھ رہے ہیں، سپریم کورٹ اپنے قیام کے بعد آج سب سے بڑے خطرے سے دوچار ہے، کوئی سول یا فوجی حکومت سپریم کورٹ کو اپنا ماتحت ادارہ بنانے میں کامیاب نہیں ہوئی۔ ماضی میں ایسی کوئی کوشش بھی نہیں ہوئی۔ اگر آپ متفق ہیں یہ پہلی کوشش ہے...
پاکستانی کرکٹر اعظم خان نے قومی ٹیم کے سابق کپتان اور فاسٹ بولر وسیم اکرم کے حوالے سے ایک یادگار واقعہ سنایا جس میں انہوں نے قومی کرکٹر کا ہاتھ توڑ دیا تھا۔ ایک انٹرویو میں اعظم خان نے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ وسیم اکرم نے کراچی میں فاسٹ بولرز کے لیے ایک تربیتی کیمپ لگایا تھا۔ شام کے وقت وہ بیٹسمینوں اور وکٹ کیپرز کو بلایا کرتے تھے تاکہ انہیں پریکٹس کروا سکیں۔ یہ بھی پڑھیں: ’مجھے ماریں گے تو نہیں؟‘ عمران خان کو سپر اسٹار قرار دیتے ہوئے اعظم خان ڈرگئے، ویڈیو وائرل اعظم خان نے بتایا کہ ایک دن وسیم انکل نے مجھے بلایا اور کہا کہ پیڈ پہنو۔ میں اچھی بیٹنگ کر رہا تھا...
کراچی: سنگا کپ 2025 میں تاریخی کامیابی کے بعد لیاری فٹبال اکیڈمی کی ٹیم واپس وطن پہنچ گئی۔ ایشیا کے سب سے بڑے یوتھ فٹبال ٹورنامنٹ میں سلور میڈل اپنے نام کرنے والے لیاری کے نوعمر فٹبالرز اور آفیشلز کا کراچی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پرتپاک استقبال کیا گیا، مداحوں نے ان کو ہار پہنائے اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں، فضا پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔ رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق نے ایئرپورٹ پر کھلاڑیوں کا استقبال کیا، انہوں نے کھلاڑیوں کی بین الاقوامی سطح پر شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ کھلاڑی نہ صرف لیاری بلکہ پورے پاکستان کا فخر ہیں جنہوں نے انتہائی محدود وسائل اور مالی مشکلات کے باوجود ملک کا نام...
سابق ججز اور نامور وکلا نے پیر کے روز چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی سے مطالبہ کیا کہ وہ 27ویں آئینی ترمیم پر غور کے لیے فل کورٹ اجلاس طلب کریں۔ تفصیلات کے مطابق سینئر وکیل فیصل صدیقی کی جانب سے تحریر کردہ خط 9 نومبر کو لکھا گیا ہے جس کی کاپی ڈان کو موصول ہوگئی ہے۔ سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس (ریٹائرڈ) مشیر عالم، سابق سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس (ریٹائرڈ) ندیم اختر، اور دیگر 9 نامور وکلا نے اس پر دستخط کیے اور اس کی توثیق کی۔ View this post on Instagram A post shared by Dawn Today (@dawn.today) خط میں کہا گیا کہ یہ پیغام عام حالات میں نہیں بلکہ ان...
جے ایس او کنونشن سے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے ایس یو سی سربراہ نے کہا کہ موجودہ دور کے تقاضوں کے مطابق کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ جے ایس او ایک امتیازی اور معتبر طلبہ تنظیم کے طور پر سامنے آئے، جو نوجوانوں کی اصلاح و فلاح کے لیے سرگرم ہو۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے جے ایس او پاکستان کے کنونشن سے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے مجلسِ نظارت، مرکزی کابینہ اور تمام شرکاء کو خراجِ تحسین پیش کیا اور تنظیمی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ جے ایس او ایک با مقصد طلبہ تنظیم ہے جس کے دستور میں واضح اہداف و مقاصد موجود ہیں،...
سٹی 42 : محکمہ ماحولیات کی جانب سے پنجاب میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں، موٹرسائیکلوں اور رکشوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا اعلان کردیا گیا ہے۔ گاڑیوں کے دھوئیں کے معائنے کی فیسوں کا نیا اور حتمی شیڈول جاری کردیا گیا۔ 15 نومبر کے بعد گرین سٹیکر کے بغیر کوئی گاڑی موٹروے یا شہر کے داخلی راستوں پر داخل نہیں ہو سکے گی۔ ای پی اے پنجاب نے آج سے پیڈ وہیکل ایمیشن ٹیسٹنگ کا آغاز کر دیا۔ آج سے گاڑیوں کے اخراج ٹیسٹ کی فیس لازمی طور پر وصول کی جائے گی۔ مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کی منظوری کے بعد مجوزہ آئینی ترمیم کا مسودہ آج سینیٹ میں پیش ہوگا موٹر سائیکل کے دھوئیں کے معائنے...
پنجاب اسمبلے کے باہر دھرنا دیے نابینا افراد کے مطابق انہیں پنجاب کے مختلف محکموں میں مستقل نہیں کیا جارہا ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب سب کی ماں ہیں، ہم ان کے بچے اپنے روزگار کے لیے دھرنا دے کر بیٹھے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ خدا کے واسطے ان کی التجا کو سنا جائے، پچھلے سال جب انہوں نے احتجاج کیا تھا تو ان پر لاٹھی چارج کیا گیا تھا اور پولیس کے ذریعے سخت سردی میں انہیں واٹر کیین کا استعمال سہنا پڑا تھا۔ نابینا افراد کے مطابق اب وہ دوبارہ احتجاج کے لیے اسمبلی کے باہر جمع ہوئے ہیں، وزیر اعلی پنجاب مریم نواز سے ان کا مطالبہ ہے کہ ان مطالبات، جو ان کے مطابق سراسر...
چوہدری بلال فاروق تارڑ ضمنی انتخاب میں بلا مقابلہ رکن قومی اسمبلی منتخب، سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ
چوہدری بلال فاروق تارڑ ضمنی انتخاب میں بلا مقابلہ رکن قومی اسمبلی منتخب، سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 10 November, 2025 سب نیوز جدہ (خالد نواز چیمہ سے) — ضلع گوجرانوالہ کے حلقہ این اے-66 وزیرآباد سے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری عطا اللہ تارڑ کے بھائی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار چوہدری بلال فاروق تارڑ بلا مقابلہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہو گئے ہیں۔ ان کی کامیابی پر سعودی عرب میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے مبارکبادوں کا تانتا بندھ گیا ہے۔ سعودی عرب میں مقیم ممتاز اوورسیز پاکستانی رہنماؤں، بزنس کمیونٹی اور مسلم لیگ (ن) کے عہدیداران نے ٹیلی فون کے ذریعے چوہدری...
اسلام آباد: اپوزیشن اتحاد کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس کچھ دیر میں ہوگا جس کی صدارت محمود خان اچکزئی کریں گے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں بیرسٹر گوہر، علامہ راجہ ناصر عباس، بیرسٹر علی ظفر اور دیگر اراکین شریک ہوں گے۔ اجلاس میں پی ٹی آئی سینیٹ اور قومی اسمبلی کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی میں 27 ویں آئنی ترامیم پر مشاورت ہو گی، اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل بھی طے کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں پارلیمنٹ کے باہر اور اندر کی حکمت عملی بھی تیار کی جائے گی۔
پی ٹی آئی کا اپنے 2 سینیٹرز سے رابطہ منقطع ہوگیا۔ پی ٹی آئی ذرائع نے کہا کہ پارٹی کا سندھ اور خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے 2 سینیٹرز سے رابطہ منقطع ہے، سینیٹر سیف اللہ ابڑو اور سینیٹر فیصل سلیم سے پارٹی کا رابطہ نہیں ہو پا رہا۔ ذرائع کے مطابق سیف اللہ ابڑو نے بانی پی ٹی آئی کے کہنے پر قائمہ کمیٹیوں سے استعفے بھی نہیں دیا تھا۔ سینیٹر فیصل سلیم الرحمان 26ویں آئینی ترمیم کے وقت بھی پارٹی سے رابطے میں نہیں رہے تھے۔
بھارتی کرکٹ کلب رائل چیلنجرز بنگالورو (آر سی بی) کی ملکیت سے متعلق غیر یقینی صورتحال نے ٹیم کی کھلاڑیوں کی برقراری پر بحث چھیڑ دی ہے، جس میں سب سے زیادہ توجہ ویرات کوہلی کے کردار پر مرکوز ہے۔ ٹیم کی مالک کمپنی یونائیٹڈ اسپرٹس لمیٹڈنے اعلان کیا ہے کہ وہ آر سی بی کو فروخت کے لیے پیش کر رہی ہے۔ یہ عمل مارچ 2026 تک مکمل کیے جانے کا امکان ہے۔ فرنچائز کی تخمینی قیمت تقریباً 2 ارب امریکی ڈالر لگائی گئی ہے، جس کے باعث انتظامیہ، برانڈنگ اور کھلاڑیوں کے مستقبل پر قیاس آرائیاں زور پکڑ چکی ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: آئی پی ایل چیمپیئن بننے کے بعد رائل چیلنجرز بنگلور کی فروخت کی خبریں، قیمت...
لاہور(ویب ڈیسک) بیٹنگ ایپس کو پروموٹ کرنے پر مقدمات کا سامنا کرنے والے ڈکی بھائی کے بھائی ضیا ذوالفقار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عروب کو اس معاملے میں گھسیٹنا بند کیا جائے، بھابھی اور والدہ پہلے ہی شدید ذہنی اذیت کا سامنا کر چکی ہیں۔ اپنے ویڈیو پیغام میں ضیا ذوالفقار نے کہا کہ سوشل میڈیا پر غلط خبریں پھیلائی گئیں کہ سعد کو سات سال قید اور ڈیڑھ کروڑ روپے جرمانہ ہونے والا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب وہ سعد سے جیل میں ملنے گئے تو وہ مسلسل دو دن سے رو رہا تھا اور کہنے لگا کہ یہ سب کیا چل رہا ہے، کیس اتنا بڑا تو نہیں۔ سعد کو گرفتار ہوئے تین ماہ...
اسلام ٹائمز: 1919ء میں جو نقشہ کھینچا گیا تھا، وہ آج خطے کی خون آلود حقیقت بن چکا ہے۔ لبنان، شام، فلسطین سب اسی منصوبے کے تسلسل میں جل رہے ہیں۔ اسرائیل کی جنگیں کبھی دفاع کے لیے نہیں ہوتیں؛ وہ قبضے کے لیے ہوتی ہیں، اس خواب کی تعبیر کے لیے جو اس غاصب ریاست کے پیدا ہونے سے پہلے ہی شروع ہوا تھا۔ خلاصہ یہ ہے کہ ایک صدی گزر جانے کے باوجود صیہونی منصوبے کے آثار ختم نہیں ہوئے، بلکہ اس کی شکلیں اور حربے بدل کر مزید پیچیدہ ہوچکے ہیں۔ اب ضرورت اس امر کی ہے کہ عالمی برادری خطے میں جاری اس توسیع پسندانہ پالیسی کو صرف فلسطین کا مسئلہ نہ سمجھے بلکہ اسے عالمی...
پشاور(ویب ڈیسک) خیبر پختونخوا میں سرکاری ملازمین کے تقرر و تبادلوں اور بھرتیوں پر عائد پابندی اٹھا لی گئی۔ مذکورہ پابندی وزیراعلیٰ نے کابینہ کی عدم تشکیل کے باعث عائد کی تھی، کابینہ کی تشکیل کے بعد اب پابندی اٹھالی گئی ہے۔ گریڈ 17 اور اس سے اوپر کی آسامیوں پر تبادلے متعلقہ انتظامی سیکرٹری، وزیر، مشیر یا معاون خصوصی کی اجازت سے ہوں گے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ بھرتیوں پر بھی عائد پابندی ختم کر دی گئی۔ بھرتی کا عمل میرٹ پر کیا جائے۔ گریڈ 20 کے سینیئر پولیس آفیسر محمد علی گنڈاپور پور ایڈیشنل آئی جی ایلیٹ فورس خیبر پختونخوا تعینات کر دیے گئے۔ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ سے جاری اعلامیہ کے مطابق محمد حسین کو ڈی آئی...
صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق کا کہنا تھا کہ محکمہ داخلہ میں وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے وفد کو خوش آمدید کہتے ہیں، حکومت پنجاب صوبہ بھر میں اتحاد بین المذاہب اور اتحاد بین المسلمین کو فروغ دے رہی ہے، پاکستان کو بدقسمتی سے دہشتگردی کا سامنا رہا ہے، آج اس امر کی ضرورت ہے کہ اتحاد بین المسلمین کو فروغ دیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر محکمہ داخلہ میں علماء کرام سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ صوبائی وزیر و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق نے محکمہ داخلہ میں وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے وفد سے ملاقات کی۔ علماء کرام کے وفد کی قیادت ادارہ منہاج الحسینؑ کے سربراہ ڈاکٹر علامہ...
پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے) نے حکومتِ سندھ سے کراچی اور حیدرآباد میں ڈینگی بخار کے کیسز میں خطرناک اضافہ ہونے پر ایمرجنسی نافذ کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔پی ایم اے کے مطابق ڈینگی بخار کے کیسز میں غیر معمولی اضافہ ناکارہ بلدیاتی نظام، صفائی کی ناقص صورتحال اور مچھر مار مہم کی کمی کی وجہ سے ہوا ہے۔ تنظیم نے کہا کہ یہ قدرتی وبا نہیں بلکہ انسانی غفلت سے پیدا ہونے والا بحران ہے۔محکمہ صحت سندھ کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق اس سال صوبے بھر میں 11,763 ڈینگی کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، جن میں سے 6,199 کیسز صرف رواں ماہ سامنے آئے۔رپورٹ کے مطابق اس وقت کراچی کے مختلف سرکاری و نجی...
ونڈ اسکرین تنازع پی آئی اے کی نجکاری کے پرائس کم کروانے کیلئے سازش بھی ہوسکتی ہے: ترجمان قومی ایئرلائن
---فائل فوٹو قومی ایئرلائن کے ترجمان عبداللّٰہ حفیظ خان نے کہا ہے کہ قومی ایئرلائن کی نجکاری حتمی مراحل میں ہے، ونڈ اسکرین سے متعلق معاملہ قومی ایئرلائن کی نجکاری کے پرائس کم کروانے کے لیے سازش بھی ہو سکتی ہے۔جیو نیوز کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کے دوران عبداللّٰہ حفیظ خان نے کہا کہ جہاز کی وِنڈ اسکرین میں ایک اسکریچ نوٹ کیا گیا تھا، وِنڈ اسکرین کا اسکریچ ایسا نہیں تھا کہ جس کی وجہ سے فلائٹ پرواز کے قابل نہ ہو، جہاز کو غیرملکی انجینئرز نے کلیئر کیا اور جہاز نے پرواز بھری۔انہوں نے مذید کہا کہ بیرون ملک کی ایجنسی نے معاملات دیکھ کر ہمیں پروازوں کی اجازت دی، جن کے پاس انجینئرنگ کی ڈگری...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)27ویں ترمیم کے مسودے پر حکومت اور پیپلزپارٹی کےد رمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کاکہناتھا کہ ترمیمی مسودے کو حتمی شکل دیدی گئی،مسودے میں کچھ تبدیلیاں تھیں وہ کر لی گئی ہیں،مسودہ پرنٹنگ کیلئے بھیج دیا گیا ہے۔ مزید :
مریم نواز شریف کی ہدایت پر چیف منسٹر شکایات سیل کا فوری ایکشن، خیبر پختونخوا کے شہری کے 86 لاکھ روپے 48 گھنٹے میں واپس مل گئے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر چیف منسٹر شکایات سیل نے فوری ایکشن لیا اور خیبرپختون خواے کے شہری کے 86 لاکھ روپے 48 گھنٹوں کے اندر واپس دلوا دیئے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے علاقے کرک کے رہائشی ’ داود خٹک‘ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر وزیراعلیٰ مریم نوازشریف سے درخواست کی تھی ، اس کے 86 لاکھ روپے شیخوپورہ کے چند لوگوں نے غیر قانونی طور پر دبائے ہوئے تھے ، مریم نوازشریف سے داود خٹک کی اپیل پر چیئرمین شکایات سیل شعیب مرزا نے فوری ایکش لیا ۔شکایات سیل کی مداخلت سے خیبرپختونخوا کے رہائشی کو محض دو دن کے اندر 86 لاکھ روپے واپس مل...
ویب ڈیسک :خیبر پختونخوا میں سرکاری ملازمین کے تقرر و تبادلوں اور بھرتیوں پر عائد پابندی اٹھا لی گئی۔ مذکورہ پابندی وزیراعلیٰ نے کابینہ کی عدم تشکیل کے باعث عائد کی تھی، کابینہ کی تشکیل کے بعد اب پابندی اٹھالی گئی ہے۔ گریڈ 17 اور اس سے اوپر کی آسامیوں پر تبادلے متعلقہ انتظامی سیکرٹری، وزیر، مشیر یا معاون خصوصی کی اجازت سے ہوں گے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ بھرتیوں پر بھی عائد پابندی ختم کر دی گئی ہے بھرتی کا عمل میرٹ پر کیا جائے۔ مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کی منظوری کے بعد مجوزہ آئینی ترمیم کا مسودہ آج سینیٹ میں پیش ہوگا گریڈ 20 کے سینیئر پولیس آفیسر محمد علی گنڈاپور پور ایڈیشنل آئی جی...
محکمہ داخلہ بلوچستان کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بلوچستان بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری، عوامی اجتماعات اور عوامی مقامات پر چہرہ ڈھانپنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان نے صوبے بھر میں 30 نومبر تک دفعہ 144 نافذ کر دیا۔ محکمہ داخلہ بلوچستان کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بلوچستان بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری، عوامی اجتماعات اور عوامی مقامات پر چہرہ ڈھانپنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ خواتین اور بچوں کو ڈبل سواری کی پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔ اعلامیہ کے مطابق عوامی مقامات پر نقاب یا چہرہ ڈھانپنے، مفلر، ماسک وغیرہ کے استعمال اور غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکل، سیاہ شیشے اور ہتھیاروں کے استعمال و نمائش پر پابندی...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے متعلق ڈاکیومنٹری میں ایڈیٹنگ کے تنازع کے بعد برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے ڈائریکٹر جنرل ٹم ڈیوی اور سی ای او ڈیبورا ٹرنز نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔ بی بی سی پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ ادارہ اپنی رپورٹنگ میں سیاسی غیرجانبداری برقرار رکھنے میں ناکام رہا۔ متنازعہ ڈاکیومنٹری میں 6 جنوری 2021 کے واقعات سے قبل ٹرمپ کی تقریر کے حصوں کو اس انداز میں جوڑا گیا کہ یوں محسوس ہوا جیسے وہ اپنے حامیوں کو کیپٹل ہل کی جانب مارچ کرنے اور ’’شدید مزاحمت‘‘ کی تلقین کر رہے ہوں۔ یہ ایڈیٹ شدہ پروگرام گزشتہ سال امریکی انتخابات سے صرف ایک ہفتہ قبل نشر کیا گیا تھا۔ برطانوی...
ٹرمپ انتظامیہ جلد ہی ذیابیطس یا موٹاپے کے شکار تارکین وطن کو ویزا دینے سے انکار کرنے کی پالیسی متعارف کرا سکتی ہے۔ یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب حکومت نے حال ہی میں H-1B ویزا کی فیس میں غیر معمولی اضافہ کرتے ہوئے اسے 100,000 ڈالر تک بڑھا دیا تھا۔ اگرچہ اس حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا، تاہم KFF ہیلتھ نیوز کے مطابق، اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری ایک داخلی میمو میں ویزا مسترد کیے جانے کی ممکنہ وجوہات بیان کی گئی ہیں۔ میمو میں ویزا افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ درخواست دہندگان کے صحت کے مسائل — جیسے قلبی، سانس، اعصابی، میٹابولک اور ذہنی امراض — کو جانچ کے عمل...