صحت کے شعبے میں انقلاب لانے کے لیے بلوچستان کےہسپتالوں میں تبدیلیاں آئیں گی: سرفراز بگٹی
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
کوئٹہ:وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے اسپتالوں کو عالمی معیار کے طبی ادارے بنایا جائے گا تاکہ عوام کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔
بلوچستان کے وزیرِ اعلیٰ سرفراز بگٹی کی زیرِ صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں محکمۂ صحت بلوچستان اور پنجاب کے ماہرینِ طب نے محکمہ جاتی اصلاحات پر بریفنگ دی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بلوچستان میں صحت کے نظام کی بہتری کے لیے جامع حکمتِ عملی اپنائی جائے گی اور تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے اقدامات کیے جائیں گے۔
سرفراز بگٹی نے صحت کے بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے لیے اقدامات کو تیز کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ اسپتالوں میں جدید ترین سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی اور صحت کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے وہ پُر عزم ہیں۔
.ذریعہ: Nai Baat
کلیدی لفظ: سرفراز بگٹی صحت کے
پڑھیں:
پولینڈ اور پاکستان میں تیل و گیس کے شعبے میں 100 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری میں اضافہ متوقع
اسلام آباد:پولینڈ نے پاکستان میں تیل و گیس کے شعبے میں سرمایہ کاری اور اقتصادی تعلقات مضبوط کرنے کا عزم کیا ہے۔
ایس آئی ایف سی کی کوششوں سے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہو رہی ہے۔ پولینڈ اور پاکستان کے درمیان تجارتی تعلقات کو مستحکم کرنے کے لیے پولینڈ کے سفیر میسیج پسارسکی اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی اہم ملاقات ہوئی۔
پولینڈ کے سفیر میسیج پسارسکی کے مطابق پولینڈ اور پاکستان میں تیل و گیس کے شعبے میں 100 ملین ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری میں اضافہ متوقع ہے۔
انہوں نے کہا کہ پولینڈ نے پاکستان میں اقتصادی تعاون بڑھانے کے لیے نئے شعبوں میں شراکت داری کی خواہش ظاہر کی ہے۔
میسیج پسارسکی نے اعلان کیا کہ پولینڈ، پاکستان میں دوطرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے کے لیے اعلیٰ سطح کے سیاسی وفد بھیجے گا۔
سیاسی وفد بھیجے جانے کا فیصلہ سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان فراہم کرنے کی کارروائیوں کے تسلسل میں کیا گیا۔
ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاکستان اور پولینڈ کے تعلقات میں اقتصادی اور تجارتی تعاون میں مزید اضافہ متوقع ہے۔