مریم نواز کی مقبولیت پر بغض مریم میں اڈیالہ کا قیدی اور اس کے چیلے ہلکان ہو رہے ہیں:عظمیٰ بخاری
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اڈیالہ جیل کا قیدی اور اس کے حامی بغض مریم نواز کی وجہ سے شدید پریشانی کا شکار ہیں۔
اپنے ایک بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مریم نواز ایک سال کے دوران پہلی مرتبہ عوام کے سامنے اپنی کارکردگی پیش کرنے والی وزیراعلیٰ ہیں اور پنجاب کے عوام نے ان کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز کے بارے میں ایک جماعت اور اس کے افراد مسلسل ناپسندیدہ زبان استعمال کر رہے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی نے پہلے مریم نواز کے بارے میں بدزبانی کی، اور اب علی امین گنڈاپور اور بیرسٹر سیف نے بھی یہی زبان اختیار کر لی ہے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ یہ پرانی عادتیں ہیں جو آپ کے رہنماؤں میں ابھی تک نہیں بدلی، اور وزیراعلیٰ کے پی اور ان کے ترجمان مریم نواز کے بارے میں غیر اخلاقی گفتگو کرتے ہیں۔ ان کی باتوں اور ان کے خاندان کی خواتین کے بارے میں ترس آتا ہے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ مریم نواز آج پنجاب اور پورے پاکستان کے نوجوانوں کی پسندیدہ لیڈر بن چکی ہیں، اور نارووال میں ہونے والے کامیاب جلسے میں نوجوانوں کی بڑی تعداد اس کا واضح ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اڈیالہ جیل کا قیدی اور اس کے حامی بغض مریم میں پریشانی کا شکار ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ مریم نواز کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے کچھ صوبوں کی حکومتیں پریشان ہیں اور مخالفین کو تعصب کی عینک اُتار کر پنجاب کے اچھے منصوبوں کی تعریف کرنی چاہیے۔
.ذریعہ: Nai Baat
پڑھیں:
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا انسدادِ ملیریا کے عالمی دن پر پیغام
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا انسدادِ ملیریا کے عالمی دن پر پیغام ملیریا ایک خطرناک مگر قابلِ علاج مرض ہے، خاتمے کے لئے متحد ہونا ہوگا۔ ملیریا کا خاتمہ اور صحت مند معاشرہ پنجاب حکومت کی ترجیح ہے- پنجاب حکومت کی جانب سے انسدادِ ملیریا کے لیے جدید حکمتِ عملی اور موثر عملدرآمد جاری ہے – ملیریا سے بچاؤ کے لیے حکومت پنجاب نے خصوصی فنڈز مختص کیے ہیں – پنجاب کے ہر ضلع میں اینٹی ملیریا سپرے مہمات، مفت ٹیسٹ اور علاج کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ ملیریا ہاٹ سپاٹ اور زیادہ متاثرہ علاقوں میں بروقت طبی امداد پہنچائی جا رہی ہے – عوام ملیریا کے خاتمے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں صاف پانی کو ڈھانپیں، مچھردانیوں کا استعمال کریں۔ پنجاب کا ہر بچہ، ہر ماں، ہر خاندان ہماری ترجیح ہے، اور ان کا تحفظ ہمارا مشن ہے–