مریم نواز کا پنجاب میں الیکٹرک بسوں کا افتتاح، کرایہ صرف 20 روپے ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں الیکٹرک بسوں کے منصوبے کا افتتاح کردیا۔
لاہور میں الیکٹرک بسوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جدت اور ترقی صرف مسلم لیگ ن کے دور میں آئی، باقی ادوار میں تو صرف دنگا فساد ہوتا رہا۔ گوگی اور پنکی نے تو ماضی میں صرف کرپشن کے ریکارڈ قائم کیے۔
یہ بھی پڑھیں اسلام آباد میں نئی الیکٹرک بس سروس کے روٹس کیا ہیں؟
انہوں نے کہاکہ میں نے وزیراعظم شہباز شریف سے کبھی کوئی منصوبہ نہیں مانگا، دیگر صوبے زیادہ منصوبے لے جاتے ہیں لیکن مجھے اس کی خوشی ہے۔
انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی خدمت کی ایک تاریخ ہے، گرین اور کلین پنجاب کا خواب حقیقت کا روپ دھار چکا ہے، طلبا، بزرگوں اور معذور افراد کے لیے الیکٹرک بسوں میں سفر مفت ہوگا۔
مریم نواز نے کہاکہ الیکٹرک بس کا کرایہ 20 روپے سے لے کر 35 روپے تک ہوگا جو تمام صوبوں کے مقابلے میں سب سے کم ہے، اور 27 بسیں کل سے سڑکوں پر موجود ہوں گی۔
انہوں نے کہاکہ اگست میں 500 الیکٹرک بسیں پنجاب میں پہنچ جائیں گی، ہم فیصل آباد میں الیکٹرک بسیں بنا رہے ہیں، جبکہ چینی کمپنیوں کو بھی دعوت دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ، صوبے بھر میں الیکٹرک بسیں کب چلائی جائیں گی؟
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ تمام بسوں میں فری وائی فائی اور موبائل چارجنگ کی سہولت بھی موجود ہے، جبکہ خواتین کی ہراسمنٹ روکنے کے لیے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews افتتاح الیکٹرک بس منصوبہ مریم نواز وزیراعلٰی پنجاب وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: افتتاح الیکٹرک بس منصوبہ مریم نواز وی نیوز انہوں نے کہاکہ الیکٹرک بسوں میں الیکٹرک مریم نواز
پڑھیں:
زمین کے تحفظ کیلئے ہمیں قدرتی وسائل اور درخت بچانے ہیں: مریم نواز
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز — فائل فوٹووزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ زمین کے تحفظ کے لیے ہمیں قدرتی وسائل اور درختوں کو بچانا ہے۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ارتھ ڈے کے حوالے سے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ زمین کو محفوظ بنانے کے لیے آلودگی اور موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز کا مقابلہ کرنا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ حکومتِ پنجاب نے زمینی ماحولیاتی تحفظ کو اپنی پالیسی کا مرکزی حصہ بنایا ہے۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پانی زندگی کی علامت اور آئندہ نسلوں کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے۔
وزیرِ اعلیٰ نے مزید بتایا ہے کہ پنجاب میں پاکستان کی پہلی اسمارٹ انوئرنمنٹ فورس قائم کر دی گئی ہے۔
مریم نواز کا یہ بھی کہنا ہے کہ پنجاب نے پاکستان کی پہلی جامع کلائمٹ پالیسی متعارف کرائی ہے۔