وزیراعظم کی چیف جسٹس سے ملاقات کی، زیر التوا ٹیکس کیسز میں میرٹ پر جلد فیصلوں کی استدعا
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
وزیراعظم کی چیف جسٹس سے ملاقات کی، زیر التوا ٹیکس کیسز میں میرٹ پر جلد فیصلوں کی استدعا WhatsAppFacebookTwitter 0 19 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز )وزیراعظم شہبازشریف نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحیی آفریدی سے ملاقات کی۔اعلامیے کے مطابق ملاقات میں وفاقی وزرا اعظم نذیر تارڑ، احد خان، اٹارنی جنرل، رجسٹرار سپریم کورٹ،سیکرٹری لااینڈ جسٹس کمیشن بھی شریک تھے۔
وزیرِ اعظم نے چیف جسٹس کو اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔وزیرِ اعظم نے چیف جسٹس کے جنوبی پنجاب، اندرون سندھ اور خیبر پختونخوا کے دور دراز علاقوں کے دورے کو بھی سراہا۔ اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم نے چیف جسٹس کے انصاف کی بروقت فراہمی کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کو سراہا۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ملاقات میں وزیرِ اعظم نے ملکی معاشی و سکیورٹی چیلنجز پر بھی گفتگو کی اور ملک کی مختلف عدالتوں میں طویل مدت سے زیر التوا ٹیکس تنازعات کے حوالے سے آگاہ کیا۔ اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے چیف جسٹس سے ان کیسز میں میرٹ پر جلد فیصلوں کی استدعا کی جبکہ چیف جسٹس نے وزیراعظم سے نظام انصاف میں بہتری لانے کیلئے تجاویز بھی مانگ لیں۔چیف جسٹس یحیی آفریدی نے وزیراعظم کی نظام انصاف کی بہتری کیلئے گفتگو کا خیرمقدم کیا۔ وزیراعظم نے چیف جسٹس کولاپتا افراد سے متعلق اقدامات میں تیزی لانے کی بھی یقین دہانی کروائی۔
.
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: چیف جسٹس
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف کا آزاد کشمیر کے نو منتحب وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ, مبارکباد دی
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر کے نو منتحب وزیراعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور کو ٹیلی فون کرکے مبارکباد دی۔
وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے آزاد کشمیر کے نو منتخب وزیر اعظم فیصل راٹھور کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام کی ترقی و خوشحالی وفاقی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کے عوام کی فلاح و بہبود، معاشی ترقی و خوشحالی اور امن و سلامتی کے لیےآزاد کشمیر حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
نومنتخب وزیراعظم آزاد کشمیر نے عہدے کا حلف اٹھالیا
انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کی حکومت کے لیے وفاقی حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔
مزید :