ڈی ڈبلیو پی ٹیکنالوجیزنے ایچ ای سی کے لیے جدید ڈیٹا سینٹر کا آغازکردیا
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈی ڈبلیو پی ٹیکنالوجیز نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے لیے ایک جدید ترین سرٹیفائیڈ ڈیٹا سینٹر کامیابی سے ڈیزائن، تعمیر اور فعال کر دیا ہے، یہ ڈیٹا سینٹرپاکستان کے تعلیمی نظام کی ڈیجیٹلائزیشن کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
ڈیٹا سینٹر کا افتتاح این ای ڈی یونیورسٹی میں ایک خصوصی تقریب کے دوران کیا گیا جہاں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی پروفیسر احسن اقبال نے شرکت کی۔ وائس چانسلر این ای ڈی یونیورسٹی ڈاکٹر سروش حشمت لودھی، چیئرمین ایچ ای سی (HEC) ڈاکٹر مختار احمد، سی ای او ہواوے(Huawei)اور کنٹری منیجر نیٹ ورکس ڈی ڈبلیو پی ٹیکنالوجیز مقصود الرحمان بھی تقریب میں موجود تھے۔
جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے یہ منصوبہ دو مراحل میں مکمل کیا گیا، اس ڈیٹا سینٹر کی مجموعی کیپسٹی4 میگا واٹ کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے، جو پاکستان کے اعلیٰ تعلیمی اداروں کوڈیٹا پروسیسنگ اور اسٹوریج کی جدید سہولت فراہم کرے گا۔
ڈی ڈبلیو پی ٹیکنالوجیز کے کنٹری منیجر نیٹ ورکس، مقصود الرحمان نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا:”یہ جدید ڈیٹا سینٹر، ڈی ڈبلیو پی ٹیکنالوجیز کی اعلیٰ معیار کی انفراسٹرکچر سلوشنز فراہم کرنے کی صلاحیت کا ثبوت ہے۔ ایچ ای سی کو ایک طاقتور اور قابل توسیع ڈیجیٹل ڈیٹا سینٹر فراہم کر کے، ہم پاکستان کے تعلیمی شعبے کی ڈیجیٹلائزیشن میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ڈی ڈبلیو پی ٹیکنالوجینزنے اس ڈیٹا سینٹر کی تکمیل سے ملک بھر میں بڑے پیمانے پر انفراسٹرکچر پروجیکٹس پر کام کرنے والے ادارے کے طور پراپنا نام پیدا کیا ہے۔
اس منصوبے کے تحت ہواوے کے ڈی سی پوڈز (DC PODs) بھی فراہم اور انسٹال کیے گئے، جو کہ جدید ڈیٹا سینٹر انفراسٹرکچر کی مثال ہیں۔ بجلی کی مستحکم اور بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے جنریٹرز، ٹرانسفارمرز، اے وی آر، اے ٹی ایس، اور جن سنک الیکٹریکل پینلز بھی نصب کیے گئے ہیں۔اس منصوبے کے کئی اہم حصے ہیں، جیسے کہ کنٹینرائزڈ پاور رومز، اے وی آر رومز، جن سنک رومز، گارڈ رومز، این او سی رومز، اور کانفرنس رومز، جو آپریشنل کارکردگی اور سیکیورٹی کو مزید بہتر بناتے ہیں۔ڈی ڈبلیو پی ٹیکنالوجیز نے ایچ ای سی کو ایک مضبوط اور جدید ڈیجیٹل انفراسٹرکچر فراہم کر کے تعلیمی اداروں کو ریسرچ، جدت اور ترقی کے لیے درکار ڈیجیٹل سہولتیں مہیا کی ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ڈیٹا سینٹر ایچ ای سی فراہم کر کے لیے
پڑھیں:
کوئٹہ: موبائل فون، انٹرنیٹ ڈیٹا سروس 24 گھنٹے کیلئے معطل
کوئٹہ میں موبائل فون اور انٹرنیٹ ڈیٹا سروس 24 گھنٹوں کے لیے معطل کر دی گئی۔
محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق موبائل فون ڈیٹا سروس امن و امان کی صورتحال کے باعث 24 گھنٹے کے لیے بند کی گئی ہے۔
محکمہ داخلہ کے مطابق موبائل فون ڈیٹا سروس آج رات 12بجے تک بند رکھی جائے گی۔
صوبائی محکمہ داخلہ کے مطابق ڈیٹا سروس بند ہونے سے طلبا، کاروباری حضرات، آن لائن خدمات انجام دینے والے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔