Jasarat News:
2025-07-24@21:55:05 GMT

ملک پر اسٹیبلشمنٹ اور آئی ایم ایف کا راج ہے‘لیاقت بلوچ

اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT

لاہو ر(نمائندہ جسارت)نائب امیر جماعت اسلامی، سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ بارکھان میں ایک بار پھر غریب محنت کش مسافروں کی شناخت کرکے لرزہ خیز قتل بدترین دہشت گردی ہے،حکومتیں ہر اعتبار سے برائے نام ہیں، ملک پر اسٹیبلشمنٹ اور آئی ایم ایف کا راج ہے، حکمران اپنے پروٹوکول اور ارکان کو خاموش رکھنے کے لیے بھتا خوری میں اضافے تک محدود ہیں۔لیاقت بلوچ نے تکمیل پاکستان کانفرنس سے خطاب اور منصورہ میں سابق رکن قومی اسمبلی عبدالاکبر چترالی سے ملاقات، دیر، چترال، بونیر اور بلوچستان کے سیاسی رہنما ئو ں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی وحدت اور عوام کا اعتماد آئین پر عمل، آزاد عدلیہ کے وجود اور قومی وسائل کی منصفانہ تقسیم سے ہی ممکن ہے۔ بارکھان (بلوچستان) میں ایک بار پھر غریب محنت کش مسافروں کی شناخت کرکے لرزہ خیز قتل بدترین دہشت گردی اور قومی المیہ ہے۔ بے گناہ انسانی جانوں کے قاتل پوری قوم اور امن کے دشمن ہیں، ملک میں امن کے قیام اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے قومی قیادت، ریاستی اداروں،سیکورٹی اداروں کو ازسرنو مل کر قومی ایکشن پلان پر اتفاق کرنا ہوگا اور ماضی کی غلطیوں اور مجرمانہ اقدامات سے اجتناب کرنا ہی قومی سلامتی کے لیے مفید ہوگا۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ 33 فیصد ٹیکسٹائل ملز بند ہوگئی ہیں، زراعت زبوں حالی کا شکار ہے،وفاق اور صوبوں کے درمیان تصفیہ طلب امور پر کشمکش بڑھ رہی ہے، عوام کو جان، مال، عزت کا تحفظ حاصل نہیں، صرف گزشتہ 3 سال کے دوران مہنگائی میں 3 گنا تک اضافہ ہوچکا ہے، آخر حکومت کس معاشی ترقی کا ڈھنڈورا پیٹ رہی ہے؟، مرکزی، صوبائی حکومتیں صرف اور صرف اقتدار انجوائے کررہی ہیں اور حکمران ماڈلنگ کے شوپیس بننے پر خوش ہیں، مقتدر حکمران طبقوں کا رویہ عوام میں بغاوت اور انارکی کے عمل کو تیز کررہا ہے، پنجاب، اسلام آباد اور کوئٹہ کے عوام بلدیاتی شہری جمہوری حقوق سے محروم ہیں، بااختیار بلدیاتی نظام، وسائل کی منصفانہ تقسیم شہری حقوق کے تحفظ کا ذریعہ ہیں۔انہوںنے کہا کہ حکومتیں عوام کے مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات کریں، نمائشی اعلانات اور دعوے اب عوام کو مطمئن نہیں کرسکتے۔لیاقت بلوچ نے پاکستان میں کرکٹ چمپئنز ٹرافی کے بڑے عالمی مقابلے کے انعقاد کو پاکستان کے لیے بڑا اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت اپنی سازشوں میں ناکام رہا، وزیرداخلہ اور حکومت نے پاکستان میں چمپئنز ٹرافی کے انعقاد میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کی بھارتی سازشوں کا صحیح سدباب کیا، اِسی جذبے سے جموں و کشمیر پر بھارتی ناجائز اور غاصبانہ قبضے کے خلاف اور کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول کے لیے پاکستان جرأت مندانہ کردار ادا کرے۔لیاقت بلوچ نے پی پی پی سندھ کے رہنما،رکن قومی اسمبلی نواب یوسف تالپور کے انتقال پر تعزیت اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم قابل اور جمہوری اقدار کے علمبردار سیاسی رہنما تھے اور پی پی پی کے ساتھ اپنی سیاسی وفاداری کو تاحیات قائم رکھا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: لیاقت بلوچ نے کے لیے کہا کہ

پڑھیں:

فاطمہ ثنا کی قیادت برقرار، آئرلینڈ سیریز کے لیے قومی ویمنز اسکواڈ کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئرلینڈ کے خلاف 3 میچوں پر مشتمل ٹی20 سیریز کے لیے خواتین کرکٹ ٹیم کا 15 رکنی اسکواڈ اعلان کر دیا ہے۔ فاطمہ ثنا بدستور کپتان برقرار رہیں گی، جبکہ 22 سالہ دائیں ہاتھ کی بیٹرایمن فاطمہ کو پہلی بار قومی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

ایمن فاطمہ نے رواں سال مئی میں کراچی میں ہونے والے نیشنل ویمنز ٹی20 ٹورنامنٹ میں 155.14 کے اسٹرائیک ریٹ سے 8 میچز میں 287 رنز اسکور کیے تھے۔ وہ 2023 کے انڈر 19 ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی بھی کرچکی ہیں۔

کراچی میں خواتین کھلاڑیوں کے سکلز اینڈ فٹنس کیمپ کا 14واں روز

حنیف محمد ہائی پرفارمنس سنٹر میں ویمنز کھلاڑیوں کی دورہ آئرلینڈ کے بھرپور تیاریاں جاری

ویمنز کرکٹرز نے ہیڈ کوچ محمد وسیم کی نگرانی میں سکلز ڈویلپمنٹ کے لئے 4 گھنٹے تک عملی مشقیں کیں

کھلاڑیوں نے بیٹنگ۔ باولنگ اور… pic.twitter.com/U5YBAj1OrT

— PCB Media (@TheRealPCBMedia) July 21, 2025

یہ اسکواڈ ویمنز اسکلز کیمپ میں شرکت کرنے والی 24 کھلاڑیوں میں سے منتخب کیا گیا ہے۔ کیمپ 27 جولائی کو کراچی میں مکمل ہوگا، جس کے بعد منتخب اسکواڈ سیریز سے قبل ایک تربیتی کیمپ میں شرکت کرے گا اور پھر آئرلینڈ روانہ ہوگا۔

مزید پڑھیں: پاکستان اور جنوبی افریقہ ٹی20 سیریز برابر، ندا ڈار کے 2 ہزار رنز مکمل

پاکستان ویمنز اسکواڈ

فاطمہ ثنا (کپتان)، عالیہ ریاض، ڈیانا بیگ، ایمن فاطمہ، گل فیروزہ، منیبہ علی، نجیہ علوی (وکٹ کیپر)، نشرا سندھو، نتالیہ پرویز، رمین شمیم، صدف شمس، سعدیہ اقبال، سدرہ امین، طوبیٰ حسن، وحیدہ اختر۔

ریزروز کھلاڑی

نیہا شارمین، عُمایمہ سہیل، شوال ذوالفقار، سدرہ نواز، سیدہ عروب شاہ۔

مزید پڑھیں: ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ، سیمی فائنل میں رسائی کے لیے بھارت پاکستان کے رحم و کرم پر

ٹیم آفیشلز

ہنہ منور (منیجر)، محمد وسیم (ہیڈ کوچ)، جنید خان (بؤلنگ کوچ)، عبدالسعد (فیلڈنگ کوچ)، ولید احمد (تجزیہ کار)، تحریم سمبل (فزیوتھراپسٹ)۔

سیریز شیڈول (تمام میچز کلونٹارف کرکٹ کلب، ڈبلن میں ہوں گے)

6 اگست: پہلا ٹی20
8 اگست: دوسرا ٹی20
10 اگست: تیسرا ٹی20

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آئرلینڈ ایمن فاطمہ پاکستان کرکٹ بورڈ ٹی20 سیریز خواتین کرکٹ ٹیم فاطمہ ثنا

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کا عالمی انڈر 19 والی بال چیمپیئن شپ میں فاتحانہ آغاز
  • مٹھی بھر دہشتگرد بلوچستان اور پاکستان کی ترقی نہیں روک سکتے، ڈی جی آئی ایس پی آر
  • عمران خان مجبوری میں اینٹی اسٹیبلشمنٹ ہے، ان کا کوئی اصولی موقف نہیں: اقرارالحسن
  • یکم اگست سے نمبر پلیٹوں پر اجرک کی بجائے قومی پرچم لگائینگے، آفاق احمد
  • ملی یکجہتی کونسل کا قومی مشاورتی اجلاس
  • بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے قومی ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی شرکت
  • فاطمہ ثنا کی قیادت برقرار، آئرلینڈ سیریز کے لیے قومی ویمنز اسکواڈ کا اعلان
  • وی ایکسکلیوسیو: علی امین گنڈاپور کے ذریعے اسٹیبلشمنٹ کا پیغام اور ڈیل کی آفر آتی ہے، لطیف کھوسہ
  • عوام کا عدالتوں سے اعتماد اٹھ گیا: پی ٹی آئی کا 9 مئی کے ملزمان کو سزاؤں پر ردعمل
  • حماد اظہر کے والد، سابق گورنر پنجاب میاں اظہر انتقال کرگئے