راولپنڈی، اسلام آباد، لاہور ،گوجرانوالہ سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)راولپنڈی اسلام آباد میں طویل عرصے بعد تیز بارش ہوئی ہے۔بدھ کی رات لاہور ، فیصل آباد،گوجرانوالہ،گجرات،حافظ آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش ہوئی۔اس کے علاوہ خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھی بادل برسے جبکہ کوہ سفید پر برف باری بھی ہوئی جس سے سردی میں اضافہ ہوگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی اسلام آباد، بالائی پنجاب،خیبرپختونخوا ،کشمیر اورگلگت بلتستان میں اکثر مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ۔اس کے علاوہ خطہ پوٹھوہار اور شمال مشرقی پنجاب میں چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
اسکریپ کی آڑ میں طبی آلات، ای سگریٹس سمیت 14کروڑ کی اشیاء اسمگل کرنیکی کوشش ناکام
کراچی:پاکستان کسٹمز نے مس ڈیکلریشن کے ذریعے 14کروڑ روپے کی اشیاء اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔
حکام کو اطلاع موصول ہوئی تھی کہ ایکسپورٹ فیسیلٹیشن اسکیم کے تحت اشیاء اسمگل ہوگی۔
ڈپٹی کلکٹر رضا نقوی کے مطابق المونیم فوائل اسکریپ کی آڑ میں طبی آلات، ای سگریٹس، ویب فلیور اور لیتھئیم بیٹری اسمگل کی جارہی تھیں۔ گڈز ڈیکلریشن میں 40فٹ کنٹینر کنسائمنٹ پر 81950 کلو گرام المونیم فوائل ظاہر کیا گیا تھا۔
رضا نقوی کے مطابق ملائیشیاء سے درآمدہ کنٹینر کیو آئی سی ٹی کے گرین چینل سے کلیئر ہوچکا تھا تاہم حکام نے ٹرمینل سے باہر نکلتے ہی کنٹینر کو تحویل میں لیکر ایگزامنیشن کی۔ درآمدی دستاویزات کی جانچ پڑتال پر ای ایف ایس اسکیم کے تحت مس ڈیکلریشن کی تصدیق ہوئی۔
درآمد کنندہ میسرز ڈومیسٹک انڈسٹریز کے خلاف مقدمہ درج کرکے اشیاء ضبط کرلی گئیں۔ کسٹم حکام کی جانب سے اس ضمن میں مزید تفتیش جاری ہے۔