لاہور(سپورٹس رپورٹر)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا پاکستان میں باقاعدہ آغاز ہوگیا ۔ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں افتتاحی میچ کے موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری سے سابق ٹیسٹ کپتان سرفراز احمد اور موجودہ کپتان محمد رضوان نے ملاقات کی۔ خاتون اوّل آصفہ زرداری اور پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی ودیگر بھی موجود تھے۔چیمپئنز ٹرافی 2017 کی فاتح ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹرافی کو تھام کر جذبات کا اظہار کیا اور صدر مملکت کے ہمراہ تصویر بنوائی۔صدر زرداری نے پاکستان ٹیم کے کپتان محمدرضوان سے بھی ملاقات کی اور چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ افتتاحی میچ سے قبل پاک فضائیہ کے فلائی پاسٹ نے شائقین کے دل جیت لئے۔پاکستان ایئرفورس کے ’شیردل سکواڈرن‘ نے شاندار فضائی مظاہرہ کیا۔تین منٹ تک جاری فضائی مظاہرے میں پاک فضائیہ کے شاہینوں نے فضا میں سبز ہلالی پرچم کے رنگ بکھیرتے ہوئے پوری پاکستانی قوم کو سلام پیش کیا۔سکواڈرن نے کاکورم-8 طیاروں کے ذریعے انتہائی پیچیدہ کرتب دکھائے جن میں بیرل رولز، لوپس اور بم برسٹ شامل تھے، جبکہ رنگین دھوئیں کا شاندار استعمال بھی کیا گیا۔ فضائی مظاہرے میں پاکستان میں تیار کردہ جے ایف-17 تھنڈر اور ایف-16 لڑاکا طیارے بھی شامل ہوئے جنہوں نے مہارت کا عملی مظاہرہ پیش کیا۔ یہ پہلی بار ہے کہ کسی کرکٹ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب میں پاک فضائیہ نے فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا ۔ پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے دفاعی چیمپئن میزبان پاکستان ٹیم کو 60 رنز سے شکست دیدی۔ کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے جانیوالے ایونٹ کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے 321 رنز کا ہدف دیا ‘ تعاقب میں قومی ٹیم 260 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو مہنگا ثابت ہوا۔ نیوزی لینڈ نے ول ینگ اور ٹام لیتھم کی سنچریوں کی بدولت5وکٹوں پر 320 رنز بنائے ۔ 39 رنز پرڈیون کانوے 10 رنز بنا کربولڈ ہوئے۔کین ولیمسن کو ایک رن بناسکے۔ڈیرل مچل 10 رنز بناکر چلتے بنے۔وِل ینگ نے 113 گیندوں پر 107 رنز بنائے۔ ٹام لیتھم اور گلین فلپس نے پانچویں وکٹ پر 75 گیندوں پر 124 رنز کی پارٹنرشپ بنائی۔ گلین فلپس 39 گیندوں پر 61 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ٹام لیتھم نے 118رنز پر ناقابل شکست رہے ۔ نسیم شاہ اور حارث رؤف نے دو دو جبکہ ابرار احمد نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ پاکستان ٹیم کی طرف سے اننگز کا آغاز بابر اعظم اور سعود شکیل نے کیا۔ سعود شکیل 19 گیندوں پر 6 رنز بنا کر 8 کے مجموعے پر آؤٹ ہوئے۔ کپتان محمد رضوان 14 گیندوں پر 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ فخر زمان 24 رنز بنا کر بولڈ ہوگئے۔ سلمان علی آغا نے 28 گیندوں پر 42 رنز کی اننگز کھیلی۔ طیب طاہر ایک رن بناسکے۔ بابر اعظم 64 رنز تک مزاحمت دکھا سکے۔ شاہین آفرید 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ خوشدل شاہ نے 49 گیندوں پر 69 رنز بنا ئے۔حارث رؤف نے 19 جبکہ نسیم شاہ نے 13 رنز بنائے ۔ قومی ٹیم 48ویں اوور میں 260 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ ول او رورکی اور مچل سینٹنر نے تین تین‘ میٹ ہینری نے دو جبکہ مائیکل بریسویل اور نیتھن سمتھ نے ایک ایک وکٹ لی۔ٹام لیتھم کو میچ کابہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ 

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: چیمپئنز ٹرافی نیوزی لینڈ گیندوں پر ا و ٹ ہوئے

پڑھیں:

ان لینڈ ریونیو آفیسر عمران غوری کی گاڑی کو حادثہ، شدید زخمی

سٹی42: ان لینڈ ریونیو آفیسر عمران غوری کی گاڑی قینچی پل کے قریب خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق حادثہ اس قدر شدید تھا کہ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ عمران غوری کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے میں عمران غوری کا پاؤں فریکچر ہو گیا ہے جبکہ بازو اور سر پر بھی گہری چوٹیں آئی ہیں۔

صوبہ بھر میں انفورسمنٹ سٹیشن قائم کرنے کا فیصلہ، وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت خصوصی اجلاس

حادثے کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ کا معائنہ کر کے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں.
 
 

متعلقہ مضامین

  • تھائی لینڈ: پولیس کا طیارہ گر گیا، 6 افراد ہلاک
  • بھارت میں ایشیاکپ، ٹی20 ورلڈکپ اور چیمپئینز ٹرافی کا مستقبل کیا ہوگا؟
  • دورہ نیوزی لینڈ؛ تماشائیوں سے کیوں لڑے، خوشدل نے راز سے پردہ اٹھادیا
  • بابر یا کوہلی؛ کنگ وہی ہوتا ہے جو سب پر حکومت کرے
  • سپریم کورٹ آف پاکستان میں ایسٹر کی تقریب، مسیحی برادری کی خدمات کا اعتراف
  • سابق کپتان عروج ممتاز نے ڈاکٹر بن کر علاج بھی کرڈالا
  • ‘میں روزانہ 5 لیٹر دودھ پیتا ہوں’، ایم ایس دھونی کے حیرت انگیز انکشافات
  • گلگت میں لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ بلتستان بند، غیرملکی خاتون چل بسی، 4 افراد زخمی
  • روہت شرما خود کو آئینے میں دیکھیں سابق کپتان کی تنقید
  • ان لینڈ ریونیو آفیسر عمران غوری کی گاڑی کو حادثہ، شدید زخمی