حماس نے 4 اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشوں کو ریڈ کراس کے حوالے کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
حماس نے 4 اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشوں کو ریڈ کراس کے حوالے کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 20 February, 2025 سب نیوز
غزہ: حماس کی جانب سے چار اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشوں کو ریڈ کراس کے حوالے کردیا گیا۔
اس موقع پر خصوصی تقریب منعقد کی گئی، غزہ جنگ بندی معاہدہ کے تحت حماس نے آج 4 یرغمالیوں کی لاشوں کو اسرائیل کے حوالے کردیا تاہم ہفتے کو 6 یرغمالی رہا کیے جائیں گے۔
رواں ہفتے جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے میں مذاکرات کا آغاز ہوگا۔
دوسری جانب اسرائیلی جارحیت بھی جاری ہے، غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوجی کی کارروائیوں میں مزید 3 فلسطینی شہید اور 11 زخمی ہوگئے۔
غزہ میں ہفتے سے پھر پولیو مہم کا آغاز ہوگا، عالمی ادارہ صحت کے مطابق دس سال سے کم 5 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے، ادھر ٹرمپ انتظامیہ نے فلسطینی سیکیورٹی فورسز کے فنڈز منجمد کردیے۔
ادھر متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان سے بدھ کے روز ابوظبی میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی اہم ملاقات ہوئی جہاں دونوں رہنماؤں کے درمیان علاقائی اور بین الاقوامی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
صدر یو اے ای نے امریکا کو فلسطین سے متعلق دو ٹوک جواب دیتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں کو بےگھر کرنے کی کسی بھی کوشش کو مسترد کرتے ہیں۔
صدر یو اے ای نے غزہ کے تنازع کو پھیلنے سے روکنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ غزہ کی تعمیر نو کے لیے دو ریاستی حل پر مبنی جامع اور پائیدار امن کی ضرورت ہے، اماراتی صدر کا کہنا تھا کہ غزہ میں امن خطے میں استحکام یقینی بنانے کا یہ واحد طریقہ ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: یرغمالیوں کی لاشوں کو کے حوالے
پڑھیں:
اسرائیل نے 30 فلسطینیوں کی لاشیں واپس کردیں، غزہ پر بمباری سے مزید شہادتیں
اسرائیل نے جمعے کو 30 فلسطینی قیدیوں کی لاشیں واپس کیں جن پر تشدد کے نشانات پائے گئے، جبکہ جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی فضائی حملوں میں مزید 3 فلسطینی جاں بحق ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں:اسرائیلی یرغمالیوں کی مزید لاشیں کب حوالے کی جائیں گی؟ حماس کا اہم بیان آگیا
بین الاقوامی ریڈکراس کی نگرانی میں لاشوں کی واپسی قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے تحت کی گئی۔ فلسطینی وزارتِ صحت کے مطابق اب تک 225 لاشیں وصول کی جا چکی ہیں، جن میں سے کئی پر تشدد، جلن اور اعضا کے کٹنے کے آثار پائے گئے۔
اسرائیلی حملوں میں مشرقی غزہ کے شجاعیہ علاقے، جبالیا کیمپ اور خان یونس میں شہری ہلاک ہوئے۔ دوسری جانب حماس نے مردہ اسرائیلی قیدیوں کی باقیات کی تلاش جاری رکھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:صدر ٹرمپ کا حماس کو ’تیز، شدید اور بے رحم‘ کارروائی کا انتباہ
معاہدے کے تحت حماس نے 20 زندہ قیدیوں کو رہا کیا جبکہ اسرائیل نے تقریباً 2 ہزار فلسطینی سیاسی قیدیوں کو رہا کیا۔
تاہم جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملے وقفے وقفے سے جاری ہیں اور انسانی امداد کی ترسیل محدود ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسرائیل بمباری غزہ فلسطین