آرمی چیف سرکاری دورے پر برطانیہ پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
دورے کے پہلے دن شاہی ہارس گارڈز پریڈ گراؤنڈ میں پروقار استقبالیہ
ساتویں علاقائی استحکام کانفرنس میں کلیدی خطاب کریں گے،آئی ایس پی آر
آرمی چیف جنرل عاصم منیر سرکاری دورے پر برطانیہ پہنچ گئے ، دورے کے پہلے دن جنرل عاصم منیر کو شاہی ہارس گارڈز پریڈ گراؤنڈ میں پروقار استقبالیہ اور گارڈ آف آنر دیا گیا۔جنرل عاصم منیر رائل ملٹری اکیڈمی سینڈ ہرسٹ میں ساتویں علاقائی استحکام کانفرنس میں "ابھرتا ہوا عالمی نظام اور پاکستان کا مستقبل” کے موضوع پر کلیدی خطاب کریں گے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق یہ کانفرنس پاکستان اور برطانیہ کے مابین عسکری سطح پر مکالمے کیلئے ایک اہم پلیٹ فارم ہے ۔آرمی چیف برطانیہ کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف ایڈمرل ٹونی ریڈیکن سے ملاقات کریں گے ۔چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سر رولینڈ واکر، برطانیہ کے قومی سلامتی کے مشیر مسٹر جوناتھن نکولس پاول اور برطانوی وزیر داخلہ ایویٹ کوپر سے بھی ملاقاتیں کریں گے ۔
.ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
جنوبی ایشیا میں امن ایٹمی خطرات میں کمی اور توازن سے ممکن ہے: چیئرمین جوائنٹ چیفس
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں امن ایٹمی خطرات میں کمی اور توازن سے ممکن ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سینٹر فار انٹرنیشنل سٹریٹجک سٹڈیز میں ابھرتی ٹیکنالوجیز کے دور میں ایٹمی پھیلاو کے عنوان سے بین الاقوامی کانفرنس ہوئی جس میں اقوام متحدہ، روس، چین، امریکہ،کینیڈا اور یورپی اداروں کے ماہرین اور دانشوروں نے شرکت کی۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحرشمشاد مرزا نے عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مذاکرات اور تعاون کے تسلسل پر یقین رکھتا ہے، جنوبی ایشیا میں امن ایٹمی خطرات میں کمی اور توازن سے ممکن ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مسلسل مکالمے اور تعاون کیلئے پاکستان کے عزم کو اجاگر کیا۔
معروف ترک سوشل میڈیا انفلوئنسر ’ ترکان آتائے‘ نے ’ماریہ بی ‘ سنگین الزام لگا دیا، بڑ ا دعویٰ
مزید :