آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے دوسرے میچ میں بنگلہ دیش نے بھارت کے خلاف مایوس کن آغاز کیا ہے، 35 رنز پر بنگلہ دیش کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی۔

دبئی میں کھیلے جانے والے میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پہلے ہی اوور میں اس کا پہلا کھلاڑی آؤٹ ہوگیا، اوپنر سومیا سرکار کوئی رن بنائے بغیر بھارتی فاسٹ باؤلر محمد شامی کی گیند پر وکٹ کیپر کے ایل راہول کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

اگلے اوور میں 2 رنز کے مجموعی اسکور پر کپتان نجم الحسن شانتو بھی کھاتہ کھولے بغیر پویلین لوٹ گئے، ہرشت رانا کی گیند پر ویرات کوہلی نے ان کا کیچ لیا۔

ساتویں اوور کی دوسری گیند پر مڈل آرڈر بلے باز مہدی حسن میراز بھی صرف 5 رنز بنانے کے بعد 26 کے مجموعی اسکور پر وکٹ گنوا بیٹھے، محمد شامی کی گیند پر شبھمن گل نے ان کا کیچ تھاما۔

اس سے قبل ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان نجم الحسن شانتو نے کہا کہ وکٹ بہت اچھی لگ رہی ہے، ہم اسکور بورڈ پر بڑا مجموعہ ترتیب دینے کی کوشش کریں گے، ہماری تیاریاں بہت اچھی ہیں، بی پی ایل کھیلنے کے بعد ہمارے کھلاڑی چیمپئنز ٹرافی کے لیے تیار ہیں۔

بھارت کے خلاف تیاریوں سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ ہم نے بھارت کے خلاف آخری سیریز جیتی تھی، ہم آج اچھی کرکٹ کھیلیں گے، مجھے امید ہے کہ کھلاڑی پورے اعتماد سے خود پر یقین کریں گے۔

نجم الحسن نے بتایا کہ انہوں نے آج 3 فاسٹ باؤلرز اور 2 اسپنرز کے ساتھ میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا کہ دبئی میں فلڈ لائٹس میں بیٹنگ کرنا آسان ہوتا ہے، ہم ٹاس جیتتے تو فیلڈنگ ہی کرتے، اب ہم باؤلنگ پر توجہ دیں گے اور دیکھتے ہیں کھیل کس طرف جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی سی سی کے ٹورنامنٹ کا ہر میچ اہم ہوتا ہے، مڑکر دیکھنے کی گنجائش ہوتی اور تمام ٹیمیں ایسا ہی سوچتی ہیں، انہوں نے بتایا کہ ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، ورون دھون کی جگہ روندر جدیجہ اور ہرشدیپ کی جگہ محمد شامی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

بھارتی اسکواڈ
بھارتی ٹیم کپتان روہت شرما، شبھمن گل، ویرات کوہلی، شریاس ائیر، اکسر پٹیل، کے ایل راہول، ہردک پانڈیا، روندر جدیجہ، ہرشھت رانا، محمد شامی اور کلدیپ یادیو پر مشتمل ہے۔

بنگلہ دیشی اسکواڈ
بنگلہ دیش کی ٹیم تنزید حسن، سومیا سرکار، کپتان نجم الحسن شنتو، توحید ہردوئے، مشفق الرحمٰن، مہدی حسن میراز، جاکر علی، تنظیم حسن ثاقب، تسکین احمد اور مستفیض الرحمٰن

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: بھارت کے خلاف بنگلہ دیش نجم الحسن نے کہا کہ انہوں نے گیند پر

پڑھیں:

سابق آسٹریلوی کرکٹر انتقال کر گئے

سابق آسٹریلوی کرکٹر کیتھ اسٹیکپول 84 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

اوپننگ بیٹر کیتھ اسٹیکپول نے 1966 میں انگلینڈ کے خلاف بطور مڈل آرڈر بیٹر کیریئر کا آغاز کیا۔

43 ٹیسٹ میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کرنے والے بلے باز نے سات سینچریاں اسکور کیں اور 207 رنز کا بہترین انفرادی اسکور 1970 میں گابا کے میدان میں انگلینڈ کے میدان میں بنایا۔

انہوں نے اپنا آخری میچ 1974 میں آکلینڈ میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا جہاں انہوں نے دونوں اننگز میں 0 پر آؤٹ ہو کر پیئر بنایا۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت میں اتنی جرات نہیں کہ وہ سرحدی خلاف ورزی کرے، انوارالحق
  • یمن، بنگلہ دیش، کینیڈا، پاکستان سمیت ساری دنیا بھارتی دہشتگردی سے واقف ہے، میجر جنرل (ر) زاہد محمود
  • بھارت میں اتنی جرات نہیں کہ وہ سرحدی خلاف ورزی کرے، وزیراعظم آزاد کشمیر
  • سندھ طاس معاہدے کی معطلی،بھارت خطے کو جنگ کی طرف دھکیل رہا ہے، شرجیل میمن
  • سندھ طاس معاہدے کی معطلی پاکستان کے خلاف اعلانِ جنگ ہے، حکومت کا رویہ بزدلانہ ہے: عمر ایوب
  • بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے، خواجہ آصف
  • بنگلہ دیش میں پہلی بار پاکستان لائیو اسٹائل ایگزیبیشن
  • سابق آسٹریلوی کرکٹر انتقال کر گئے
  • عالیہ، پوجا کے مقابلے میں آدھی بھی نہیں، پوجا بھٹ کے بھائی کا تہلکہ خیز انٹرویو وائرل
  • بنگلہ دیش کی عدالت نے اظہر الاسلام کی سزائے موت کے خلاف اپیل سماعت کے لیے مقررکردی