آرمی چیف کو برطانیہ میں ملنے والی عزت تحریک انصاف والے متنازع بنانا چاہتے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات WhatsAppFacebookTwitter 0 20 February, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو دورہ برطانیہ میں جو عزت ملی، تحریک انصاف والے چاہتے ہیں کہ اسے متنازع بنائیں۔ویڈیو پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ مٹھی بھر شرپسند عناصراب سوشل میڈیا پر چھوٹی چھوٹی مہمیں چلا رہے ہیں، ہم اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اوریہ بھی بتانا چاہتے ہیں کہ قانون حرکت میں آئے گا۔انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت میں واضح بہتری آرہی ہے، معاشی اشاریے دن بدن بہتر ہو رہے ہیں، ترسیلات زر میں بھی 32 فیصد اضافہ ہوا ہے اور بیرون ملک پاکستانی بڑا اہم کردار ادا کر رہے ہیں، پاکستان میں رقوم بھیج رہے ہیں، یہ ان کی پاکستان سے محبت ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ترسیلات زر بھیج پر زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ کر رہے ہیں، ویسے ہی ایک چھوٹا سا شرپسند ٹولہ ہے، جو پاکستان سے دشمنی کا کوئی موقع جانے نہیں دیتا۔ان کا کہنا تھا کہ یہ وہ ٹولہ ہے، جس نے پاکستان میں انتشار پھیلایا، نفرتیں پھیلائیں، انہوں نے جناح ہاس کو آگ لگائی، یہ بھی نہیں دیکھا کہ یہ قائد اعظم کا گھر رہا، انہوں نے شہدا کی یادگاروں کو مسمار کیا، شہدا سے تو کسی کی کوئی دشمنی ہو نہیں سکتی۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ یہ تحریک انصاف والے ایسے بدبخت لوگ ہیں، انہوں نے 9مئی کے حملے، جس میں ان کے سرکردہ رہنما لیڈ کررہے تھے، ان کی ویڈیوز موجود ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ یہ وہ لوگ ہیں، جو دہشتگردوں کو پاکستان میں لے کر آئے، دہشتگردوں کو کہا کہ یہ پاکستان کے دوست ہیں، اور ان کو واپس لا کر پاکستان بسایا۔وفاقی وزیر اطلاعات نے الزام عائد کیا کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی تقریریں دیکھیں، وہ دہشت گردوں کی مکمل حمایت ہیں، انٹرنیشنل میڈیا پر ان کی تقاریر موجود ہیں، جس میں کہہ رہے ہیں کہ بڑے اچھے لوگ ہیں، ہم انہیں واپس پاکستان لا کر بسائیں گے۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ اب دہشت گردی کے جو واقعات ہو رہے ہیں کیا یہ کہنا درست نہیں ہوگا کہ یہ سب کچھ عمران خان کی وجہ سے ہو رہا ہے کیونکہ انہوں نے ریاست کی پالیسی کو تبدیل کر کے رکھ دیا اور دہشت گردوں کو ملک میں لے کر آئے۔وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ جو پاکستان کے دشمن ہے، یہ اس کے ایجنڈے پر چل رہے ہیں، کبھی ایک، دو، تین خط لکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر جب برطانیہ گئے تو رائل ملٹری اکیڈمی میں ان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور رائل ملٹری بینڈ نے وہاں پاکستان کا قومی ترانہ بجایا، ان کا وہاں پر والہانہ استقبال کیا گیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ جس طرح انہیں پاکستانی معیشت کی ترقی ہضم نہیں ہوئی، لگتا ہے کہ تحریک انتشار والوں کو یہ بات ہضم نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ اب چیف آف آرمی اسٹاف کو جو عزت ملی ہے، اس کو یہ چاہتے تھے کہ متنازع بنائیں کیونکہ یہ پاکستان کے دشمنوں کا ایجنڈا ہے، سوشل میڈیا پر دیکھیں کہ جن لوگوں سے یہ ٹوئٹ کرواتے ہیں، سارے وہ ہیں جن کی آئیڈیالوجی پاکستان کے خلاف ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ مٹھی بھر شرپسند عناصر، جن کو آرمی چیف کا دورہ ہضم نہیں ہو رہا، وہ اب سوشل میڈیا پر چھوٹی چھوٹی مہمیں چلا رہے ہیں کہ ہم احتجاج کر رہے ہیں، پاکستانیوں نے اس کو مسترد کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ مٹھی بھر شرپسند عناصر کوئی کام نہیں کرتے، یہ سوشل سیکیورٹی کے پیسے پر پلتے ہیں اور پاکستان کے خلاف مہم چلاتے ہیں، یہ قانون کی خلاف ورزی بھی کرتے ہیں، قانون حرکت میں بھی آئے گا، کوئی بھی شخص جو پاکستان کی سالمیت اور بقا کے حوالے سے پاکستان کے مفاد کو نقصان پہنچائے گا، اس کے لیے قانون موجود ہیں اور یہ قانون کے شکنجے میں آئیں گے۔

وفاقی وزیر اطلات کا کہنا تھا کہ یہ جو مہم چلا رہے ہیں، ہم اس کی مذمت کرتے ہیں اور ساتھ یہ بھی بتانا چاہتے ہیں کہ قانون حرکت میں آئے گا، پاکستان کے عوام افواج پاکستان کے خلاف کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ سیاسی مقاصد کے لیے اس ایجنڈے کو لے کر چل رہے ہیں، مزید کہنا تھا کہ اپنے صوبے میں احتجاج نہیں کرتے جہاں تعلیم اور صحت دونوں متاثر ہیں، اب ان کو نظر آرہا ہے کہ پاکستان کی فوج کی عزت ہوئی ہے، اب اس کو چاہ رہے ہیں کہ کسی طریقے سے متنازع بنایا جائے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: وفاقی وزیر اطلاعات تحریک انصاف والے انہوں نے کہا کہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے چاہتے ہیں میڈیا پر آرمی چیف ہیں اور رہے ہیں نہیں ہو ہیں کہ

پڑھیں:

بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو وفاقی بجٹ پاس نہیں ہونے دیں گے: سہیل آفریدی

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعلیٰ خیبر پی کے  محمد سہیل آفریدی نے اپنی اور صوبائی مشیر خزانہ کی بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف سے ملاقات کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی سے بجٹ پر رہنمائی حاصل کرنا ضروری‘ اس کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے بھی رجوع کیا جائے گا۔ علیمہ خان کے ساتھ اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہمیں مزید دیوار سے لگانے کی کوشش اور ملاقات کا حق نہ دیا گیا تو 10 جون کو قومی اسمبلی کے سامنے دھرنا دیں گے اور وفاقی بجٹ بھی پاس نہیں ہونے دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پی کے میں حکومت عمران خان کی ہے، اسے ان کے سوا کوئی ختم نہیں کر سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کے پاس نہ موثر داخلہ پالیسی ہے اور نہ ہی خارجہ پالیسی۔ آنے والا وفاقی بجٹ عوام پر ایک معاشی ایٹم بم ہوگا۔ 

متعلقہ مضامین

  • بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو وفاقی بجٹ پاس نہیں ہونے دیں گے: سہیل آفریدی
  • پی ٹی آئی کے علاوہ سب کو انتخابی مہم کی اجازت ہے، شفیع جان
  • وسیم اکرم، مصباح اور فخر عالم نے اپنی حج کی پوسٹس پر ہونے والی تنقید کا جواب دے دیا
  • گلگت بلتستان انتخابات کو متنازع بنانے کی ہر کوشش جمہوریت کے خلاف ہے، حلیم عادل شیخ
  • سپریم کورٹ: اے پی ایس شہداء لواحقین کو پیکیج نہ ملنے پر وفاقی حکومت سے جواب طلب
  • تحریک انصاف میں اختلافات شدید، دو گروپ آمنے سامنے آگئے
  • بعض حکمران عناصر بینظر انکم سپورٹ پروگرام کو ختم کرنا چاہتے ہیں، تاہم پیپلز پارٹی ایسا نہیں ہونے دے دی، بلاول بھٹو
  • کراچی: ہل پارک سے متصل متنازع پلاٹ پر تعمیرات کے معاملے پر میئر کراچی نے وفاقی حکومت کو خط لکھ دیا
  • وزیر ریلوے کی اطالوی قومی دن کے موقع پر اٹلی کی حکومت اور عوام کو مبارکباد
  • سیٹلائٹ تصاویر نے کوٹلی ستیاں جنگلات میں لگنے والی بھیانک آگ کی تباہی کی تفصیلات ظاہر کر دیں