پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں ہی جرمانہ عائد ہوگیا
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
کراچی:
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف سلو اوور ریٹ برقرار رکھنے پر پاکستان پرمیچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا۔
پاکستان نے مقررہ وقت میں ایک اوور کم کروایا تھا، آئی سی سی ایلیٹ پینل آف میچ ریفریز کے اینڈی پائکرافٹ نےآئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.22 کے تحت جرمانہ عائد کیا۔
قبل ازیں پاکستان کے کپتان محمد رضوان نےاعتراف جرم کرتے ہوئے جرمانہ کی سزا قبول کرلی، جس کے بعد رسمی سماعت کی ضرورت نہیں رہی۔
قبل ازیں آن فیلڈ امپائر رچرڈ کیٹلبرو اور شرف الدولہ، تھرڈ امپائر جوئل ولسن اور چوتھے امپائر ایلکس وارف نے مزکورہ الزام عائد کیا تھا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
نواز شریف کی طبیعت ناساز، لندن میں قیام طویل ہوگیا
مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کی طبیعت ناسازی کی وجہ سے ان کا لندن میں قیام طویل ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف نے لندن میں اپنا قیام بڑھا دیا ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ نواز شریف کی طبیعت ناساز ہے، جس کی وجہ سے ان کے لندن کے کلینک میں مزید چیک اپ کیے جائیں گے۔
نواز شریف کی پاکستان واپسی کی ٹکٹ کی تاریخ بھی آگے بڑھا دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لندن میں مقیم ن لیگ کے کارکن نواز شریف کو کنونشن میں بھی مدعو کرنا چاہتے ہیں۔