اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے آئندہ 5 سال میں ملکی برآمدات کو 60 بلین ڈالر تک لے جانے کے لیے جامع اور مؤثر حکمت عملی تشکیل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیرف کے نظام میں پائیدار اصلاحات بھی متعارف کرائی جائیں، ٹیرف کے نرخوں کو کم اور نظام کو عام فہم و سہل بنایا جائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت ملکی برآمدات بڑھانے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات بارے جائزہ اجلاس ہوا۔

اجلاس میں وزیراعظم نے آئندہ 5 سال میں ملکی برآمدات کو 60 بلین ڈالر کے تک لے جانے کے لیے جامع اور مؤثر حکمت عملی تشکیل دینے کی ہدایت کردی۔

شہباز شریف نے معیشت کی ترقی اور برآمدات کو فروغ دینے کے لیے معاشی ٹیم کو ٹیرف کے نظام میں پائیدار اصلاحات متعارف کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ٹیرف کے نرخوں کو کم اور نظام کو عام فہم و سہل بنایا جائے، ٹیرف میں اصلاحات لا کر صنعتوں کی پیداواری صلاحیت میں اضافے کی حکمت عملی اپنائی جائے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے برآمدات میں اضافے کے لیے سروسز، آئی ٹی اور زراعت کے شعبوں کو خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ برآمدات پر مبنی معاشی ترقی ”اڑان پاکستان“ ویژن کا اہم جزو ہے۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ برآمدی صنعتوں کی ترقی کے لیے ایکسپورٹ ڈیویلوپمنٹ فنڈ کے گورننس نظام میں ضروری اصلاحات کی جائیں۔

اجلاس میں وزیراعظم کو وزارت تجارت میں اصلاحات کی پیشرفت اور آئندہ 5 سال میں برآمدات کا ہدف 60 بلین ڈالر تک لے کر جانے کے لیے اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ گزشتہ 2 سالوں میں ٹیرف میں بتدریج کمی کی گئی، برآمدات بڑھانے کے لیے وزارت تجارت ہر سال پاکستان میں بین الا قوامی سطح کے نمائشوں کی میزبانی کرتا ہے، 2025-30 اسٹرٹیجک ٹریڈ پالیسی فریم ورک پر تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت جاری ہے۔

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ ای کامرس پالیسی پر مشاورت تکمیل کے آخری مراحل میں ہے، اور اگلے مہینے کابینہ کی منظوری کے لیے پیش کی جائے گی، پاکستانی مصنوعات کی بین الا قوامی معیار سے ہم آہنگ کرنے کیلئے نیشنل کمپلائینس سینٹر تیار ہو چکا، سینٹر پاکستان کی برآمدی صنعتوں کی استعداد میں اضافہ اور تربیت کے پروگرام مرتب کرے گا۔

اجلاس میں وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان، وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، چیرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران شریک تھے۔

جعلسازوں کو انسانی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دے سکتے، وزیرِ اعظم
دوسری جانب وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت صحت و دواسازی کے شعبے میں اصلاحات پر جائزہ اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا، اجلاس میں وفاقی وزراء اعظم نذیر تارڑ، احد خان چیمہ، وزیرِ اعظم کے کوارڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر ملک مختار احمد اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔

وزیرِاعظم نے ادویات کے عالمی معیار کو یقینی بنانے کے لیے اسلام آباد میں بین الاقوامی معیار کی ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری قائم کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیرِاعظم نے مضافات، گلگت بلتستان، کشمیر اور بلوچستان میں بھی موبائل اسپتالوں کے اجرا کی ہدایت کردی۔ شہباز شریف نے جعلی ادویات کے خلاف صوبائی حکومتوں کے ساتھ تعاون اور مشاورت کی ہدایت بھی کردی۔

وزیرِاعظم نے کہا کہ جعلسازوں کو انسانی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دے سکتے، صوبائی حکومتوں کے ساتھ تعاون سے دواسازی شعبے کی ترقی کے لیے جامع پلان مرتب کرکے پیش کیا جائے، ادویات میں جعلسازی کرنے والوں کی نشاندہی کرکے فوری کارروائی یقینی بنائی جائے۔

دواسازی کے شعبے میں تحقیق سے دواؤں کی برآمدات میں اضافہ یقینی بنایا جائے،وزیرِاعظم وزیرِاعظم کی ڈرگ ریگیولیٹری اتھارٹی میں اصلاحاتی پروگرام پرعملدرآمد کوتیزکرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی ارکان اسمبلی کو حلقوں میں عوام سے روابط بڑھانے اور مسائل حل کرنے کی ہدایت
ادھر وزیراعظم شہباز شریف نے ارکان اسمبلی کو اپنے حلقوں میں عوام سے روابط بڑھانے اور ان کے مسائل حل کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے اراکین قومی اسمبلی نے ملاقات کی جبکہ ملاقات کرنے والوں میں محسن شاہ نوازرانجھا، شاہ محمد شاہ، محمدادریس اوراحسان الحق باجوہ شامل تھے۔

ارکان قومی اسمبلی نے حالیہ معاشی استحکام پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا جبکہ ملاقات میں متعلقہ حلقوں کے امور پر گفتگو بھی کی گئی۔

وزیراعظم نے ارکان اسمبلی کو اپنے حلقوں میں عوام سے روابط بڑھانے اور ان کے مسائل حل کرنے کی ہدایت کی۔
مزیدپڑھیں:خیبرپختونخوا حکومت کا ارباب نیاز اسٹیڈیم کا نام تبدیل کر کے عمران خان رکھنے کا فیصلہ

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: وزیراعظم شہباز شریف آئندہ 5 سال میں شہباز شریف نے کی ہدایت کردی کرنے کی ہدایت ملکی برآمدات میں اصلاحات کی برآمدات حکمت عملی اجلاس میں ٹیرف کے کے لیے

پڑھیں:

وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر جہانزیب کھچی کی ملاقات

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر قومی ورثہ و ثقافت جہانزیب کھچی نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں وزارت قومی ورثہ و ثقافت سے متعلقہ امور پر بات چیت کی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • سیلاب کی روک تھام، حکمت عملی کیا ہے؟
  • وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وزارتوں میں تکنیکی ماہرین کی تعیناتی اور سرمایہ کاری حکمت عملی پر اجلاس
  • وزیراعظم سے سفیر یورپی یونین کی الوداعی ملاقات، ملکی سیاسی پیشرفت سمیت اہم امور پر گفتگو
  • وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر جہانزیب کھچی کی ملاقات
  • وزیراعظم شہباز شریف نے سول سروسز اسٹریکچر میں اصلاحات کے لیے کمیٹی قائم کردی
  • وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے ورلڈ بنک کے ریجنل نائب صدر مسٹر عثمان ڈیون کی ملاقات
  • خسارے میں چلنے والے اداروں کی نجکاری ناگزیر ہے: وزیرِ اعظم شہباز شریف
  • خسارے میں چلنے والے قومی اداروں کی نجکاری ملکی معیشت کی بہتری اور ترقی کے لئے ناگزیر ہے، وزیراعظم شہباز شریف کا سرکاری ملکیتی اداروں کی نجکاری کی پیشرفت سے متعلق جائزہ اجلاس سے خطاب
  • غیررسمی معیشت کے سدباب کیلئے انفورسمنٹ سے متعلق مزید اقدامات کیے جائیں: وزیر اعظم شہباز شریف
  • ایف بی آر اصلاحات سے ٹیکس نظام میں بہتری خوش آئند، مزید اقدامات یقینی بنائے جائیں، وزیرِاعظم