چیمپئنز ٹرافی:بنگلادیش کو بھارت کے ہاتھوں 6 وکٹوں سے شکست
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
دبئی:آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے میچ میں بنگلادیش کو بھارت کے ہاتھوں 6 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، جس کے نتیجے میں اس کا ایونٹ میں آغاز اچھا نہیں رہا تاہم بھارت نے فاتحانہ آغاز کرکے دیگر ٹیموں کو اشارہ دے دیا ہے۔
متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے بنگلادیش کی جانب سے دیا گیا 229 رنز کا ہدف 47ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔
بھارت کی جانب سے شبھمن گل 101 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے جب کہ کے ایل راہول نے بھی 41 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ کپتان روہت شرما 41، ویرات کوہلی 22، شریاس ایر 15 اور اکشر پٹیل 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
بنگلا دیش کی جانب سے رشاد حسین نے 2 جب کہ تسکین احمد اور مستفیض الرحمان نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
قبل ازیں بنگلا دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 50ویں اوور میں 228 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ بنگلا دیش کی جانب سے توحید ہریدوئے 100 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ جاکر علی 68، تنزید حسن 25، رشاد حسین 18، مہدی حسن میراض 5 اور تسکین احمد 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ مشفق الرحمان، کپتان نجم الحسن شانتو، تنظیم حسن ثاقب اور سومیا سرکار کوئی رن بنائے بغیر پویلین لوٹ گئے۔
بھارت کی جانب سے محمد شامی نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ہرشت رانا نے 3 اور اکشر پٹیل نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
اس فتح کے ساتھ بھارت نے چیمپئنز ٹرافی میں اپنی مہم کا فاتحانہ آغاز کیا ہے اور اب ان کی نظریں اگلے میچ پر مرکوز ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کی جانب سے
پڑھیں:
پہلا ون ڈے: پاکستانی شاہینز نے پروفیشنل کاؤنٹی الیون کو 5 وکٹوں سے مات دیدی
پاکستان شاہینز نے پہلے ون ڈے میں پروفیشنل کاؤنٹی الیون کو 5 وکٹوں سے مات دے دی۔کینٹ میں کھیلا گیا میچ بارش سے متاثر رہا، 28 اوورز تک محدود کئے جانے والے ون ڈے میچ میں پروفیشنل کاؤنٹی الیون 187رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، ول سمیڈ نے 84 اور حمزہ شیخ نے 44رنز بنائے۔پاکستان شاہینز کے معاذ صداقت نے 3 ، سعود شکیل اور فیصل اکرم نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔شاہینز کو 28 اوورز میں 204 رنز کا ری وائزڈ ہدف ملا جو اس نے 5 وکٹوں پر حاصل کرلیا، کپتان سعود شکیل نے 72 اور حیدر علی نے 71 رنز کی اننگز کھیلیں جبکہ شاہد عزیز 21 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔پاکستان شاہینز دورے کا دوسرا میچ 25 جولائی کو کینٹ میں پروفیشنل کاؤنٹی کلب کے خلاف کھیلیں گے۔