کینیڈا طیارہ حادثہ : امریکی ائرلائن کی مسافروں کو 30ہزار ڈالر کی پیشکش
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
اوٹاوا (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ائر لائنز ڈیلٹا نے ٹورنٹو ائرپورٹ پر گر کر تباہ ہونے والے طیارے کے ہر مسافر کو 30ہزار ڈالر کی پیشکش کردی۔ یاد رہے کہ پیر کے روز ڈیلٹا ایئر لائنز کا طیارہ امریکی شہر منیسوٹا کے منیاپولس سے روانہ ہوا تھا، جو ٹورنٹو کے مرکزی ائرپورٹ پر رن وے سے زور سے ٹکراکر تباہ ہوگیا تھا۔ طیارے میں موجود 80 افراد میں سے کوئی بھی ہلاک نہیں ہواتھا۔ڈیلٹا نے کہا کہ حادثے میں 21 مسافر زخمی ہوئے ،جن میں سے اکثر کو اسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے۔ کینیڈا کے ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ نے امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن، ڈیلٹا اور مٹسوبشی کی مدد سے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ایران کے جزیرہ قشم میں ایک جنگی طیارہ گرنے کی اطلاعات
سوشل میڈیا ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک نامعلوم طیارہ زمین پر گر رہا ہے جس میں آگ لگی ہوئی ہے۔ بعض ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی ایئر ڈیفنس نے دشمن کا طیارہ مار گرایا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کے جزیرہ قشم میں ایک جنگی طیارہ گرنے کی ابتدائی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں، سوشل میڈیا ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک نامعلوم طیارہ زمین پر گر رہا ہے جس میں آگ لگی ہوئی ہے۔ بعض ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی ایئر ڈیفنس نے دشمن کا طیارہ مار گرایا ہے تاہم ابھی تک باقاعدہ تصدیق نہیں ہوئی۔ دوسری طرف ایران نے صوبہ کرمان میں امریکی ٹاماہاک کروز میزائل کو بھی مار گرایا ہے۔