سعودی عرب میں کل بروز ہفتہ 22 فروری کو عام تعطیل کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
ریاض (نیوز ڈیسک) سعودی عرب کے یوم تاسیس کے موقع پر وزارت انسانی وسائل و سماجی ترقی نے 22 فروری کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کا یوم تاسیس 22 فروری کو منایا جائے گا، جس کی خوشی میں سعودی حکومت نے سرکاری و نجی اداروں میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔یومِ تاسیس، 1727 میں امام محمد بن سعود کے ہاتھوں پہلی سعودی ریاست کے قیام کی یاد میں منایا جاتا ہے۔
سعودی عرب
اس دن کا مقصد مملکت کی شاندار تاریخ، قومی وحدت، اور حکمرانوں اور عوام کے درمیان مضبوط رشتے کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔اس موقع پر مملکت کے تمام شہروں میں فنونِ لطیفہ اور ثقافتی سرگرمیاں اور تقریبات منعقد کی جائیں گی، جو عوام کے تاریخی ورثے پر فخر اور ان کی ثابت قدمی کی عکاسی کریں گی۔ یہ تقریبات مملکت کے ترقیاتی سفر، اس کی خوشحالی اور مشکلات کے ادوار کو اجاگر کریں گی۔
یہ موقع قومی تشخص اور اتحاد کے ان ابدی اصولوں کو بھی اجاگر کرے گا، جو ابتدا سے لے کر آج تک سعودی عرب کی تاریخ کے ہر دور میں برقرار رہے ہیں۔خیال رہے کہ سعودی عرب میں ہفتہ وار تعطیل جمعہ اور سنیچر کو ہوتی ہے۔ امسال یوم تاسیس سنیچر22 فروری کو ہوگا۔ سنیچر کو ہفتہ وار تعطیل کی وجہ سے یوم تاسیس کی چھٹی بعض اداروں میں جمعرات جبکہ بعض میں اتوار کو ہوگی۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
عام تعطیل کا اعلان
ویب ڈیسک: 79 واں یوم آزادی 14اگست بروز جمعرات کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق شایان شان طریقے سے منانے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں، صوبہ بھر میں تقریبات، سجاوٹ، ریلیوں اور پرچم کشائی کی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔
مرکزی تقریب 14 اگست کو حضوری باغ میں ہوگی، وزیر اعلی قومی پرچم لہرائیں گی،مریم نواز 14 اگست کو ایکسپو سینٹر لاہور میں 'معرکہ حق پارک کی نقاب کشائی کرینگی،معرکہ حق میوزیم اور یادگار معرکہ حق کی نقاب کشائی بھی کی جائے گی،عوام کے تمام طبقات کی بھرپور شرکت کیساتھ تقریبات منعقد کی جائیں گی۔
وفاقی حکومت کا14اگست کوعام تعطیل کااعلان
جشن آزادی 14 اگست بروز جمعرات عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا، ویلفیئر ونگ نے نوٹیفیکیشن تمام محکموں میں تقسیم کر دیا، 14اگست کو تمام دفاتر سو ل سیکرٹریٹ ادارے بند ہونگے۔
دوسری جانب سٹیٹ بینک آف پاکستان نے 14 اگست پر تعطیل کا اعلان کردیا، مرکزی بینک سمیت تمام تجارتی بینکوں میں چھٹی ہوگی۔اس روز بینک ہر قسم کی لین دین کیلئے بند رہیں گے۔
مرکزی بینک کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 14 اگست کو تمام تجارتی بینکوں میں بھی تعطیل ہوگی۔
بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کا امکان، الرٹ جاری