پاکستان اور بحرین کے وزرائے اطلاعات کی ملاقات، میڈیا تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
ریاض (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ اور بحرین کے وزیر برائے اطلاعات رمضان بن عبداللہ النعیمی کے درمیان ایک اہم ملاقات ہوئی جس میں دونوں ممالک کے درمیان میڈیا تعاون کو وسعت دینے، مہارتوں کے تبادلے اور مشترکہ منصوبوں کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
عطاءاللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان اور بحرین کے برادرانہ تعلقات انتہائی مضبوط اور مشترکہ عقیدے، تاریخ اور ثقافت پر مبنی ہیں۔ انہوں نے میڈیا کے شعبے میں روابط کو مزید مضبوط بنانے کے لیے میڈیا وفود کے تبادلے کی اہمیت پر زور دیا اور بحرین کے اسٹیٹ میڈیا اداروں کے ساتھ قریبی تعاون کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے بحرین کی نیوز ایجنسی بی این اے اور پاکستان کی سرکاری نیوز ایجنسی اے پی پی کے درمیان خبروں کے اشتراک کی تجویز بھی پیش کی۔
دونوں وزراء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ حالیہ برسوں میں اعلیٰ سطحی وفود کے باقاعدہ تبادلے دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید استحکام لا رہے ہیں۔ عطاءاللہ تارڑ نے بتایا کہ ان دنوں بحرین کا ایک پارلیمانی وفد پاکستان کے دورے پر ہے اور آج ہی اس وفد کی وزیراعظم شہباز شریف سے اہم ملاقات ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی معیشت درست سمت میں گامزن ہے اور عالمی سرمایہ کاروں کے لیے یہ سرمایہ کاری کا ایک بہترین موقع ہے۔
بحرین کے وزیر اطلاعات رمضان بن عبداللہ النعیمی نے کہا کہ بحرین پاکستان کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور دونوں ممالک کی قیادت کی دانشمندانہ رہنمائی کے باعث مختلف شعبوں میں مسلسل ترقی ہو رہی ہے۔ انہوں نے میڈیا کے شعبے میں تعاون کو مزید مستحکم کرنے اور مشترکہ کامیابیوں کو فروغ دینے کے لیے بحرین کے عزم کا اعادہ کیا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: اور بحرین کے انہوں نے
پڑھیں:
الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے اہل فلسطین کیلیے مزید امدادی سامان غزہ روانہ
لاہور:الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے این ڈی ایم اے کی زیر سرپرستی اہل فلسطین کے لیے مزید امدادی سامان غزہ روانہ کردیا گیا۔
حکومت پاکستان نے این ڈی ایم اے کے تحت غزہ کے لیے مزیدامدادی سامان روانہ کردیا۔ اہل فلسطین کے لیے امداد کی یہ نئی کھیپ الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے لاہور سے غزہ کے لیے روانہ کی گئی ہے۔
علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پور ٹ لاہور سے 100 ٹن سامان پر مشتمل مجموعی طور پر22ویں کھیپ بذریعہ خصوصی پروازروانہ کی گئی، جس میں راشن بیگزبشمول آٹا، چاول،کوکنگ آئل، چنے، تیار کھانا اور ڈبہ بند فروٹ شامل ہیں۔
اب تک 22امدادی کھیپوں کے ذریعے بھیجی گئی امداد کا مجموعی وزن2127 ٹن ہے۔
سامان روانگی کی تقریب میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ، اس موقع پر حکومتی نمائندے اوراین ڈی ایم اے کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔
مریم نواز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانیوں کے دل فلسطینیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں ۔ غزہ کے بے گناہ مسلمانوں پر مظالم سے ہر حساس دل مضطرب ہے۔ امدادی سامان اہل پاکستان کی طرف سے غزہ کے عوام کے لیے پیغام محبت ہے ۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے سامان کی فوری روانگی یقینی بنانے پر این ڈی ایم اے اور دیگر فلاحی اداورں کی کوششوں کو سراہا اوران کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اس مشکل وقت میں فلسطین کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور ان کی ضروریات کو پورا کرنے کی ہر ممکن کوشش کرے گا۔