غیر ملکی سرمایہ کار چینی مارکیٹ کے بارے میں پرامید ہیں، چینی میڈیا WhatsAppFacebookTwitter 0 21 February, 2025 سب نیوز

بیجنگ : چین نے باضابطہ طور پر “غیر ملکی سرمایہ کاری کو مستحکم کرنے کے لئے 2025 ایکشن پلان” جاری کیا۔ تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ یہ منصوبہ چین کی جانب سے بیرونی دنیا کے لیے کھلے پن کی توسیع کا واضح اشارہ ہے اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے ساتھ باہمی فائدے اور جیت جیت کے حصول کے لئے خلوص اور اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔2024 کے اختتام تک ، چین میں 1.

239 ملین سے زیادہ  غیر  ملکی سرمایہ کاری سے چلنے والے کاروباری ادارے فعال ہیں  ، اور غیر ملکی سرمایہ کاری کی حقیقی مالیت 20.6 ٹریلین یوآن ہو چکی ہے ۔

غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرتے ہوئے چین نے سرمائے، جدید ٹیکنالوجی اور انتظامی تجربے کو متعارف کرایا ہے جس سے معاشی ترقی کو فروغ ملا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ  غیر ملکی سرمایہ کاروں نے بھی چینی طرز کی جدیدکاری کے بھرپور فوائد کا اشتراک کیا ہے۔ 2024 میں ، چین میں   نامزد سائز سے بالا غیر ملکی مالی اعانت سے چلنے والے صنعتی اداروں کا پرافٹ مارجن چین میں نامزد سائز سے  بالا   صنعتی اداروں کے مقابلے میں 1.2 فیصد پوائنٹس زیادہ رہا ہے ۔ اس وقت عالمی معیشت  کی بحالی سست روی کا شکار  ہے، جغرافیائی سیاسی تنازعات شدت اختیار کر رہے ہیں، یکطرفہ پسندی اور تحفظ پسندی میں اضافہ ہو رہا ہے، اور عالمی سرحد پار براہ راست سرمایہ کاری کا ماحول خراب ہو رہا ہے۔

اس تناظر میں  چین اعلیٰ معیار کی ترقی کے ذریعے چینی طرز کی جدیدکاری کو فروغ دینے کے لئے پرعزم ہے، اور بیرونی دنیا کے لئے کھلے پن کے دروازے وسیع سے وسیع تر  ہو رہے ہیں. غیر ملکی سرمایہ کاری کو مستحکم کرنے کے لئے اس منصوبے کا  اجرا ء نہ صرف چین کی جدیدکاری کے لئے سازگار ہوگا ، بلکہ غیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے مارکیٹ کے مزید مواقع اور مستحکم ترقی بھی  فراہم کرے گا ،  اس کے علاوہ انہیں خطرات اور چیلنجوں سے مؤثر طریقے سے بچنے اور چین میں مشترکہ ترقی حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔چین میں امریکن چیمبر آف کامرس کی جانب سے جاری کردہ ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق صارفی صنعت کی تقریباً  70 فیصد کمپنیاں اس سال چین میں اپنی سرمایہ کاری میں اضافے کی توقع رکھتی ہیں۔

چین میں برٹش چیمبر آف کامرس کی ایک رپورٹ کے مطابق سروے میں شامل 76 فیصد کمپنیوں نے کہا کہ وہ اپنی موجودہ سرمایہ کاری  کو برقرار رکھیں گی یا اپنی سرمایہ کاری میں اضافہ کریں گی۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ منصوبے میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ مختلف پالیسی اقدامات 2025 کے آخر تک مؤثر ہوں گے۔ طویل مدتی اعتبار سے چین کی معیشت میں ایک مستحکم بنیاد ، زیادہ  فوائد ، مضبوط لچک اور عظیم صلاحیت  موجود ہے ، اور طویل مدتی مثبت رجحان اور معاون حالات تبدیل نہیں ہوں گے۔ غیر ملکی کمپنیاں چین میں مزید امکانات  اور مواقع  دریافت کریں گی۔

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: غیر ملکی سرمایہ

پڑھیں:

دنیا کو اسرائیل کی جوہری صلاحیت کے بارے میں خوفزدہ ہونا چاہیے: خواجہ آصف

دنیا کو اسرائیل کی جوہری صلاحیت کے بارے میں خوفزدہ ہونا چاہیے: خواجہ آصف WhatsAppFacebookTwitter 0 16 June, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ دنیا کو اسرائیل کی جوہری صلاحیت کے بارے میں خوفزدہ ہونا چاہیے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں خواجہ آصف نے اسرائیل کی مسلسل جارحیت اور مغربی ممالک کی جانب سے اس کی حمایت پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ نہ تو کسی بین الاقوامی نیوکلیئر ضابطے کا پابند ہے اور نہ ہی اس نے این پی ٹی پر دستخط کئے ہیں، مغربی ممالک کو اسرائیل کے تنازعات پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے برعکس پاکستان نے تمام بین الاقوامی نیوکلیئر ضوابط پر دستخط کئے ہیں اور اپنی جوہری صلاحیت کو صرف ملکی دفاع اورعوامی مفاد کیلئے استعمال کرتا ہے، جبکہ اسرائیل کا طرزِ عمل عالمی امن کیلئے خطرہ بن چکا ہے۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ دنیا کو اسرائیل کی جوہری طاقت سے متعلق محتاط اور خوفزدہ ہونا چاہیے، اسرائیل واحد ملک ہے جو نہ کسی عالمی جوہری نظم و ضبط کا پابند ہے اور نہ ہی کسی دیگر عالمی جوہری معاہدے کو تسلیم کرتا ہے۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ مغربی دنیا کو اسرائیل کی طرف سے پیدا ہونے والے تنازعات کی فکر کرنی چاہیے، یہ پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے لے گا، ایک بدمعاش ریاست اسرائیل کی سرپرستی کے تباہ کن نتائج ہو سکتے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرایرانی سپریم لیڈر زیرِ زمین پناہ گاہ منتقل، اسرائیلی حملوں کے بعد تہران میں ہنگامی صورتحال ایرانی سپریم لیڈر زیرِ زمین پناہ گاہ منتقل، اسرائیلی حملوں کے بعد تہران میں ہنگامی صورتحال ایران نے موساد کے ایک ایجنٹ کو پھانسی دیدی امریکا، ایران-اسرائیل جنگ میں شامل ہوسکتا ہے: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کراچی: صدر میں کسٹمز کا چھاپہ، 3 کروڑ مالیت کے بھارتی ساختہ موبائل فونز اور دیگر اشیاء برآمد امریکا نے سفارتی عملے کو اسرائیل چھوڑنے کی ہدایت کردی جان بچانے کا واحد طریقہ ہے اسرائیل چھوڑ دو، ایرانی فوج کا اسرائیلی شہریوں کو انتباہ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • چینی معیشت کی طویل مدتی بہتری کا رجحان برقرار
  • دنیا کو اسرائیل کی جوہری صلاحیت کے بارے میں خوفزدہ ہونا چاہیے: خواجہ آصف
  • ریکوڈک منصوبے میں انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کی کل سرمایہ کار 700 ملین ڈالر تک پہنچ گئی
  • انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کا ریکوڈک میں مزید 400 ملین ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان
  • عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان پر اعتماد، ریکوڈک میں سرمایہ کاری جاری
  • ریکوڈک منصوبے میں آئی ایف سی کی کل سرمایہ کاری 700 ملین ڈالر تک پہنچ گئی
  • آئی ایف سی کا ریکوڈک منصوبے کے لیے 400 ملین ڈالر کی مالی معاونت کا اعلان
  • شی جن پھنگ کے پسندیدہ  حوالہ جات ( انٹرنیشنل  ورژن) وسطی ایشیا کے پانچ ممالک  کے مین اسٹریم میڈیا پر نشر کیا  جائے گا 
  • ⁠⁠⁠⁠⁠⁠⁠جب چینی مارکیٹ کی بات آتی ہے، تو غیر ملکی سرمایہ کاروں کا کہنا ہے کہ “انہیں اس بس میں سوار ہونا ہے”
  • ⁠⁠⁠⁠⁠⁠⁠ “وسطی ایشیا سے محبت” 2025 – چائنا میڈیا گروپ کے اعلی معیار کے فلم اور ٹیلی ویژن پروگراموں کی نشریات و نمائش کا آستانہ میں آغاز