کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شہندی کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
پاکستانی اسٹار جوڑی کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شہندی کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔
اداکارہ کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شادی کی تقریبات کئی دنوں سے جاری ہیں، ان تقریبات کا آغاز ڈھولکی سے ہوا تھا، گیمنگ نائٹ اور گرینڈ پکنک کا بھی اہتمام کیا گیا جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بنی رہی ہیں۔
دونوں نے 12 فروری 2025ء کو مکہ مکرمہ میں خانہ کعبہ کے سامنے نکاح کیا، نکاح کی تقریب نہایت سادہ اور پُروقار تھی، جس میں صرف قریبی دوست اور اہلِ خانہ شریک ہوئے، اس موقع پر دونوں نے عمرہ بھی ادا کیا۔
کراچی میں منعقد ہوئی مایوں کی تقریب میں کبریٰ خان نے پیلے رنگ کا روایتی لباس پہنا، جبکہ گوہر رشید نے ہلکے نیلے رنگ کا کُرتا پاجامہ اور کریم رنگ کی واسکٹ پہنی۔
کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شہندی کی مرکزی تقریب گزشتہ شب کراچی میں منعقد ہوئی، جس میں شوبز انڈسٹری کے مشہور ستاروں نے شرکت کی۔
کبریٰ خان نے شہندی پر ہلکے پستہ رنگ کا خوبصورت عروسی جوڑا زیب تن کیا، جبکہ گوہر رشید نے سفید شلوار قمیض کے ساتھ شاہی شال بھی اوڑھی، دونوں اداکار اپنی شادی کے دن نہایت خوش نظر آئے اور ان کی مسکراہٹوں نے مداحوں کے دل جیت لیے۔
سوشل میڈیا پر ان کی بارات کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہونے پر مبارک بادوں کا سلسلہ جاری ہے اور مداح ان کی نئی زندگی کے سفر کے آغاز پر دعائیں اور نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: خان اور گوہر رشید کی
پڑھیں:
اداکار زاہد احمد نے سوشل میڈیا کو شیطان کا کام قرار دے دیا
معروف اداکار زاہد احمد نے سوشل میڈیا اور اس کے اثرات پر کھل کر گفتگو کرتے ہوئے اسے شیطان کا کام قرار دے دیا۔حال ہی میں اداکار زاہد احمد نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے سوشل میڈیا اور جدید طرزِ زندگی پر سخت مؤقف اپنایا۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے اور جو لوگ اس پر مواد تخلیق کر رہے ہیں، وہ جہنم میں جائیں گے، انہوں نے تسلیم کیا کہ میرے اس بیان پر تنقید ہو سکتی ہے کیونکہ میں خود بھی سوشل میڈیا پر موجود ہوں، مگر میں محض اپنا ذاتی مؤقف پیش کر رہا ہوں۔اداکار نے کہا کہ اپنی نجی زندگی، بچوں اور روزمرہ کے معمولات کو عوامی سطح پر دکھانا درست عمل نہیں، سوشل میڈیا وہ ایجاد ہے جس نے انسان کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔زاہد احمد کے اس بیان نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے، جہاں کچھ صارفین ان کے خیالات سے اتفاق کر رہے ہیں وہیں کئی لوگ انہیں حد سے زیادہ سخت مؤقف اختیار کرنے پر تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔یاد رہے کہ زاہد احمد اپنی ہمہ جہت اداکاری اور گہرے کرداروں کے باعث شہرت رکھتے ہیں، انہوں نے متعدد معروف ڈراموں میں اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا، ریڈیو سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والے زاہد احمد نے تھیٹر اور پھر ٹیلی وژن تک کا کامیاب سفر طے کیا۔