26 نومبر احتجاج؛ شبلی فراز سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں توسیع
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے 26 نومبر احتجاج سے متعلق مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے شبلی فراز سمیت دیگر رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔
انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کی 2 مقدمات میں ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے شبلی فرازکی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔ ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر آئندہ سماعت 12 مارچ کو ہوگی۔
شبلی فراز اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ شبلی فراز کے خلاف تھانہ کوہسار میں 2مقدمات درج ہیں۔
انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے پی ٹی آئی رہنما کنول شوزب اور عمیر نیازی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر بھی سماعت کی۔ کنول شوزب اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں جبکہ عمیر نیازی نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی۔
عدالت نے دونوں رہنماؤں کی ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے سماعت 12 مارچ تک ملتوی کردی۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف تھانہ کوہسار میں 2 مقدمات درج ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ضمانت میں توسیع رہنماؤں کی شبلی فراز پی ٹی آئی
پڑھیں:
پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع، احتجاج اور اجتماعات پر پابندی برقرار
سٹی 42: محکمہ داخلہ نے پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں 7 روز کی توسیع کر دی ہے۔ اس کے تحت ہر قسم کے احتجاج، جلسے، جلوس، ریلیاں، دھرنے اور چار یا اس سے زائد افراد کے اجتماع پر مکمل پابندی برقرار رہے گی۔
پنجاب بھر میں ہر قسم کے اسلحہ کی نمائش اور لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے، جبکہ اشتعال انگیز، نفرت آمیز یا فرقہ وارانہ مواد کی اشاعت و تقسیم ممنوع ہے۔ تاہم پابندی شادی، جنازہ اور تدفین کی تقریبات پر لاگو نہیں ہوگی اور فرائض کی انجام دہی پر مامور افسران و اہلکار، عدالتیں مستثنیٰ ہوں گے۔
لاہور :ڈمپر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا، 3 افراد جاں بحق
محکمہ داخلہ نے واضح کیا کہ لاؤڈ اسپیکر صرف اذان اور جمعہ کے خطبے کے لیے استعمال کیے جا سکتے ہیں اور عوامی جلوس و دھرنے دہشت گردوں کے لیے سافٹ ٹارگٹ بن سکتے ہیں۔ دفعہ 144 کے نفاذ میں یہ توسیع 8 نومبر تک برقرار رہے گی اور عوامی آگاہی کے لیے اس کی بڑے پیمانے پر تشہیر کی جائے گی۔