مدھوبالا اور ملکہ کا ابتدائی طبی معائنہ مکمل، دونوں ہتھنیوں میں ٹی بی کی تصدیق
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
فائل فوٹو۔
عالمی تنظیم فورپاز نے ہتھنی مدھوبالا اور ملکہ کی صحت سے متعلق بیان جاری کیا ہے۔ دونوں میں ٹی بی کے بیکٹریا کی تصدیق ہوئی ہے۔
فورپاز کے مطابق کراچی سفاری پارک کی ہتھنیوں مدھو بالا اور ملکہ کا ابتدائی طبی معائنہ مکمل کرلیا۔
فورپاز کا کہنا ہے کہ ابتدائی معائنے میں دونوں ہتھنیوں میں ٹی بی کے بیکٹریا کی تصدیق ہوئی ہے، حتمی رپورٹس میں تصدیق کے بعد علاج 12 سے 18 ماہ جاری رہے گا۔
عالمی تنظیم کے مطابق ٹی بی کی روک تھام کےلیے کے ایم سی سے حفاظتی اقدامات کی سفارشات کی ہیں، کراچی میونسپل کارپوریشن کو فوری حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
فورپاز کے مطابق صفائی، سینیٹائزیشن اور حفاظتی اقدامات کو سخت کرنے کی درخواست کی گئی ہے، ہتھنیوں کی خوراک میں بہتری اور روزانہ مانیٹرنگ کےلیے تجاویز دی گئی ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
ایکس کے حریف بلوسکائی نے اکاؤنٹس کی تصدیق کیلئے بلو چیک متعارف کرادیا
ایلون مسک کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کا حریف بلوسکائی نے کہا ہے کہ وہ ایسے اکاؤنٹس میں بلو چیکس شامل کر رہا ہے جو مستند ہیں۔
ایک بلاگ پوسٹ میں کمپنی نے کہا کہ وہ مستند اکاؤنٹس کی فعال طور پر تصدیق کرے گی اور ان کے ناموں کے آگے نیلے رنگ کا چیک ظاہر کرے گی۔ کیونکہ اعتماد ہی سب کچھ ہے۔
یہ اقدام ایک ایسی خصوصیت کی عکاسی کرتا ہے جسے ٹویٹر نے اپنے پلیٹ فارم پر استعمال کیا تھا تاکہ دھوکہ دہی کرنے والوں کو ناکام کیا جا سکے اور صارفین کو یہ جاننے میں مدد ملے کہ اکاؤنٹ ہولڈرز مستند ہیں یا غیرمستند۔
ایلون مسک نے 2022 میں ٹویٹر جسے اب ایکس کہا جاتا ہے، خریدنے کے بعد اکاؤنٹس پر بلو چیکس استعمال کرنا چھوڑ دیا تھا۔
اس کے بجائے مسک نے سوشل نیٹ ورک پر ایکس پریمیم ٹائر کے لیے سبسکرپشنز کی ادائیگی کرنے والوں کو بلو چیکس کی پیشکش کی۔