سلسلۂ عظیمیہ کے مرشد خواجہ شمس الدین عظیمی انتقال کر گئے
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
سلسلۂ عظیمیہ کے مرشد خواجہ شمس الدین عظیمی 98 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
مراقبہ ہال کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق خواجہ شمس الدین عظیمی کا انتقال کراچی میں ہوا ہے۔
انتظامیہ سلسلۂ عظیمی نے بتایا کہ خواجہ شمس الدین عظیمی کی نمازِ جنازہ اور تدفین کا اعلان آج رات تک کیا جائے گا۔
خاندانی ذرائع کے مطابق خواجہ شمس الدین عظیمی فالج اور ہارٹ اٹیک کے باعث 10 روز زیرِ علاج رہے۔
خواجہ شمس الدین عظیمی 17 اکتوبر 1927ء کو سہارنپور، ہندوستان میں پیدا ہوئے تھے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: خواجہ شمس الدین عظیمی
پڑھیں:
کراچی: خاتون کے ہاں 5 بچوں کی پیدائش، 2 انتقال کرگئے
فائل فوٹوکراچی میں گزشتہ روز نجی اسپتال میں خاتون کے ہاں پیدا ہونے والے 5 بچوں میں سے 2 بچے انتقال کرگئے۔
کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں ایک وقت میں پیدا ہونے والے پانچ میں سے دو بچے دورانِ علاج دم توڑ گئے۔
ڈاکٹرز کے مطابق بچے وقت سے پہلے پیدا ہوئے ہیں اور تمام بچوں کا وزن انتہائی کم ہے۔ زندہ رہنے والے تینوں بچوں کو بھی سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے۔
خاتون نے آپریشن کے ذریعے 3 لڑکوں اور 2 لڑکیوں کو جنم دیا تھا۔