ایک بوسہ جو ساڑھے 31 لاکھ روپے سے زائد میں پڑا
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
میڈرڈ(نیوز ڈیسک)اسپین کی ہائیکورٹ نے فٹ بال فیڈریشن کے سابق سربراہ لوئس روبیلیز کو کھلاڑی جینی ہرموسو کو اس کی رضامندی کے بغیر چومنے پر جنسی زیادتی کا مجرم قرار دیا ہے اور ان پر 10,800 یورو (ساڑھے 31 لاکھ روپے پاکستانی کے برابر) جرمانہ عائد کیا ہے۔
البتہ عدالت نے جمعرات کو اپنے فیصلے میں لوئئس روبیلیز کو جبر کے الزام سے بری کر دیا۔ روبیئلز نے خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا کہ وہ اس فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے اور قانونی جنگ لڑتے رہیں گے‘۔
استغاثہ نے خاتون فٹ بالر کے ہونٹوں کا بغیر رضامندی بوسہ لینے پر 47 سالہ روبیلز کے لیے قید کی سزا کا مطالبہ کیا تھا۔
ورلڈ کپ 2023 جیتنے کے بعد اسپین فٹبال فیڈریشن کے سربراہ لوئس روبیالیس نے اسپین کی خاتون فٹبالر جینی ہرموسو کے ہونٹوں پر بوسہ دیا تھا جس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا ۔
34 سالہ خاتون کھلاڑی جینی ہرموسو نے 3 فروری کو مقدمے کی سماعت کے پہلے دن کہا تھا کہ وہ بغیر رضامندی بوسے کے بعد ’بے عزتی‘ محسوس کرتی ہیں، جو ’کسی بھی سماجی یا کام کے دوران نہیں ہونا چاہیے۔‘ جبکہ ان کے ساتھی کھلاڑیوں نے حلفیہ بیان دیا تھا کہ خاتون فٹ بالر اس واقعے کے بعد کس طرح روئی اور خود کو ’مجبور‘ محسوس کرتی رہیں۔ جبکہ خاتون کھلاڑی کے بھائی رافیل ہرموسو نے انکشاف کیا تھا کہ انہیں معاملہ نہ بڑھانے کے معاملے پر دباؤ تھا۔
اس واقعے نے اسپین میں ایک گرما گرم بحث چھیڑ دی، نتیجتاً ملک بھر میں ’می ٹو‘ تحریک زور پکڑ گئی۔
عدالت نے روبیئلز کے 3 ساتھیوں کو بری کردیا جن پر الزام تھا کہ انہوں نے خاتون کھلاڑی ہرموسو کو یہ کہنے پر مجبور کرنے کی کوشش کی تھی کہ سڈنی میں 2023 کے ورلڈ کپ ایوارڈز کی تقریب میں یہ بوسہ اتفاقی تھا۔
مجرم روبیلیز مقدمہ کی سماعت کے دوران بھی بضد رہے کہ خاتون فٹ بالر نے کامیابی کے جشن کے دوران بوسہ دینے پر رضامندی ظاہر کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ خاتون کھلاڑی نے مجھے مضبوطی سے پکڑا اور مجھے اٹھا لیا اور جب میں نیچے آیا تو ان سے پوچھا کہ کیا میں تمہیں بوسہ دے سکتا ہوں، جس پر انہوں نے کہا کہ ٹھیک ہے۔
تاہم ہرموسو نے اپنے حلفیہ بیان میں کہا کہ انہوں نے رضامندی ظاہر نہیں کی تھی۔
چنانچہ جج نے روبیلیز کو جنسی زیادتی کا مجرم پایا۔ لیکن انہوں نے کہا کہ اگرچہ یہ عمل ہمیشہ سے ’قابل مذمت‘ رہا ہے، لیکن یہ واقعہ معمولی شدت کا حامل تھا کیونکہ اس میں کوئی تشدد یا دھمکی نہیں تھی۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں روبیئلز پر ہرموسو سے 200 میٹر (218 گز) دور رہنے اور ایک سال تک فٹ بالر سے بات چیت پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔ علاوہ ازیں روبیئلز ہرموسو کو 3000 یورو( پونے 9 لاکھ روپے پاکستانی کےبرابر) بطور معاوضہ بھی ادا کریں گے۔ جرمانہ 18 ماہ کی مدت میں ادا کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ روبیئلز کی سالانہ تنخواہ پونے 7 لاکھ یورو سے زائد ہے۔
سپین کی خواتین ٹیم کی کپتان نے کہا کہ وہ عدالت کے فیصلے کا احترام کرتی ہیں تاہم وہ حیران ہیں کہ مجرم کو جبر کے الزامات کے حوالے سے کوئی سزا نہیں ملی۔
مزیدپڑھیں:لاہور: پہلی بارش کے بعد بائیکر لین کا پینٹ خراب ہونے پر شوکاز نوٹس جاری
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کہ خاتون انہوں نے فٹ بالر کے بعد تھا کہ کہا کہ
پڑھیں:
شہناز گٍل کو کالج کی طالبہ نے بوسہ دے دیا
بالی ووڈ اداکارہ شہناز گِل کو کالج کی طالبہ نے بوسہ دے دیا، سوشل میڈیا پر ردِعمل کی بارش ہو گئی، مداحوں کو اداکارہ کا انداز بھا گیا۔
مشہور اداکارہ اور گلوکارہ شہناز گِل ایک بار پھر مداحوں کے دل جیتنے میں کامیاب ہو گئیں، اس بار ان کے خلوص اور عاجزی نے سوشل میڈیا صارفین کو دیوانہ بنا دیا۔
حال ہی میں ممبئی کے ایک کالج ایونٹ کے دوران شہناز کو ایک جذباتی طالبہ نے اسٹیج پر آ کر گال پر بوسہ دیا اور شہناز نے ناصرف اسے خوش دلی سے قبول کیا بلکہ محبت بھرا ردعمل دے کر سب کو متاثر کر دیا۔
اس ایونٹ میں شہناز گِل نے طلبہ کے ساتھ گھل مل کر خوب وقت گزارا، انہوں نے اپنی خوبصورت آواز میں فلم ٹائیگر زندہ ہے کا مشہور گانا دل دیاں گلاں گایا، جس پر حاضرین جھوم اٹھے۔
شہناز اس موقع پر زرد رنگ کے روایتی لباس (شلوار قمیض) میں نہایت دلکش نظر آ رہی تھیں۔
ایونٹ کے دوران ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں ایک طالبہ اسٹیج پر آ کر شہناز گل کو گال پر بوسہ دیتی ہے، شہناز اس محبت بھرے عمل پر حیران اور خوش ہو کر مسکرا دیں اور شکریہ ادا کیا، ان کا رویہ دیکھ کر طالبہ کا دن بن گیا بلکہ سوشل میڈیا پر بھی تعریفوں کی بارش ہونے لگی۔
مداحوں نے شہناز کے ردِعمل کو خالص دل والا اور حقیقی اسٹار کی پہچان قرار دیا۔
ایک صارف نے لکھا کہ شہناز جیسے سچے اور عاجز لوگ کم ہوتے جا رہے ہیں، یہ ان کی خوبصورتی ہے کہ وہ ہر کسی کو عزت دیتی ہیں۔
دوسرے صارف نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ شہناز گِل کو لوگ دل سے چاہتے ہیں وہ شہرت کے باوجود اپنی زمین سے جڑی ہوئی ہیں۔
Post Views: 1