کراچی: اینٹی کرپشن کی کارروائی، اسسٹنٹ کمشنر گڈاپ گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
کراچی(اسٹاف رپورٹر) محکمہ اینٹی کرپشن نے گلستان جوہر میں کارروائی کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر گڈاپ کو گرفتار کرلیا۔
ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن سرکل نے پولیس کے ہمراہ گلستان جوہر میں کارروائی کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر گڈاپ زین العابدین کو گرفتار کرلیا، اسسٹنٹ کمشنر کی گرفتاری کے لیے اینٹی کرپشن کی ٹیم نوشہرو سے کراچی پہنچی تھی اور قواعد کے تحت متعلقہ تھانے میں انٹری بھی کرائی گئی تھی۔
ذرائع کے مطابق قانونی تقاضوں کے بعد گرفتار اسسٹنٹ کمشنر کو صبح عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ گرفتار اسسٹنٹ کمشنر کو جمعہ کی دوپہر ہی عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اینٹی کرپشن
پڑھیں:
گوادر، اے این ایف کی کارروائی سے بین الاقوامی اسمگلنگ کی کوشش ناکام
ترجمان اے این ایف کے مطابق خفیہ اطلاع پر جیوانی کراس، گوادر کے قریب مشکوک ہینو ٹرک اور پراڈو گاڑی کو روک کر تلاشی لی گئی، گاڑیوں سے 720 کلو گرام ایکسپورٹ کوالٹی چرس کی بڑی کھیپ برآمد ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ اینٹی نارکوٹیکس فورس نے بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک منشیات کی اسمگلنگ کو ناکام بناتے ہوئے 720 کلو گرام چرس برآمد کر لی۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق اے این ایف ٹیم نے انٹیلیجنس اطلاع موصول ہونے پر جیوانی کراس، گوادر کے قریب مشکوک ہینو ٹرک اور پراڈو گاڑی کو روک کر تلاشی لی، جس کے نتیجے میں گاڑیوں سے مجموعی طور پر 720 کلو گرام ایکسپورٹ کوالٹی چرس کی بڑی کھیپ برآمد ہوئی۔ دو ملزمان کو بھی موقع پر گرفتار کر لیا گیا، چرس گاڑی کے فرش میں مہارت سے چھپائی گئی تھی۔ ترجمان کے مطابق منشیات پنجگور سے گوادر، پھر تنزانیہ اور یمن کی طرف اسمگل کیے جانے کا منصوبہ تھا۔ منظم اور بین الاقوامی نیٹ ورک کے خلاف کامیاب کارروائی کی گئی۔ اے این ایف ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے انکشاف کے بعد اس نیٹ ورک میں ملوث دیگر ملزمان اور منشیات سپلائرز کی گرفتاری کے لیے مسلسل کارروائیاں جاری ہیں۔ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔