احمد شریف چودھری کی لمز یونیورسٹی لاہور کے طلبہ کیساتھ خصوصی نشست
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
ذرائع کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر کی لمز یونیورسٹی لاہور آمد پر اساتذہ، انتظامیہ اور طلبہ کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا، اس موقع پر انہوں نے طلبہ اور اساتذہ سے خصوصی میٹنگ کی۔ اسلام ٹائمز۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کی لمز یونیورسٹی لاہور کے طلبہ کے ساتھ خصوصی نشست ہوئی۔ ذرائع کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر کی لمز یونیورسٹی آمد پر اساتذہ، انتظامیہ اور طلبہ کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا، اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے طلبہ اور اساتذہ سے خصوصی میٹنگ کی۔
نشست کے دوران لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے سکیورٹی صورتحال سمیت مختلف موضوعات پر طلبہ سے مفصل گفتگو کی، ڈی جی آئی ایس پی آر نے طلبہ کے سوالات اور تحفظات کے مدلل اور تفصیل سے جواب دیئے۔ ذرائع کے مطابق لمز یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلبہ نے مستقبل میں بھی ایسے سیشنز کے انعقاد کی خواہش کا اظہار کیا، لمز کے اساتذہ اور طلبہ نے اس خصوصی نشست کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ڈی جی ا ئی ایس پی ا ر کی لمز یونیورسٹی احمد شریف چودھری اور طلبہ
پڑھیں:
لاہور: رائیونڈ میں افغان مہاجرین کو رہائش دینے والے کیخلاف مقدمہ درج
—فائل فوٹولاہور کے علاقے رائیونڈ میں افغان مہاجرین کو رہائش دینے والے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ مالک مکان احمد خان کے خلاف سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
ملک میں غیر قانونی رہائش پذیر افغان مہاجرین کا پاک افغانستان سرحد بابِ دوستی سے انخلاء جاری ہے۔
مقدمے کے متن کے مطابق مالک مکان نے افغان مہاجرین کا اندرج تھانہ میں نہیں کروایا تھا، مالک مکان احمد خان نے کرایہ داری ایکٹ کی بھی خلاف ورزی کی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ احمد خان زریاب روڈ کوئٹہ کا رہائشی ہے۔