لاہور( این این آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ورلڈ بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کے 15رکنی وفد سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پنجاب حکومت کے جاری ترقیاتی منصوبوں، مالیاتی اصلاحات اور عوامی بہبود کے اقدامات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ورلڈ بینک وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے پنجاب میں جاری اصلاحاتی پالیسیوں پر بریفنگ دی۔ انہوں نے پنشن اصلاحات، ای پروکیورمنٹ، ای ٹینڈرنگ اور پیپر لیس رجیم کے بارے میں تفصیلات فراہم کیں اور ریونیو جنریشن کیلئے کیے گئے حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا۔ ورلڈ بینک کے وفد کو انفراسٹرکچر اپ گریڈیشن اور فنانشل مینجمنٹ کے حوالے سے دستاویزی بریفنگ بھی دی گئی۔ورلڈ بینک کے شرکاء نے پنجاب حکومت کی پالیسیوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی قیادت میں تمام شعبوں میں نمایاں ترقی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ وفد نے محروم معیشت طبقات کے لیے حکومت پنجاب کے پروگرامز کو قابلِ تحسین قرار دیا اور ترقی و خوشحالی کے لیے اشتراک کار کی ضرورت پر زور دیا۔سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف ہر فرد کی داد رسی کو اپنی ذمہ داری سمجھتی ہیں اور تعلیم و صحت کی معیاری سہولتوں تک عوام کی رسائی ان کی اولین ترجیح ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: سینئر وزیر مریم اورنگزیب ورلڈ بینک

پڑھیں:

ن لیگی سینئر وزیرکی گاڑی کو بڑاحادثہ ،رہنما زخمی

پنجاب کی سینئر وزیر اور حکمران جماعت مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کی گاڑی حادثے کا شکار ہوئی اور انہیں آنکھ پر چوٹ آئی ہے۔

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کی گاڑی کو حادثہ ڈی ایچ اے فیز 5 میں پیش آیا اور ان کے ساتھ رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب بھی گاڑی میں موجود تھیں۔

مریم اورنگزیب کی گاڑی کو حادثہ اس وقت پیش آیا جب ڈی ایچ اے فیز 5 میں چار گاڑیاں آپس میں ٹکرائیں۔گاڑی کے حادثے میں مریم اورنگزیب کو آنکھ پر چوٹ آئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا انسدادِ ملیریا کے عالمی دن پر پیغام
  • پانڈا بانڈ کا اجرا: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر ماساتو کانڈا سے ملاقات
  • وزیر خزانہ کی ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر سے ملاقات
  • راولپنڈی میں ترقیاتی منصوبوں کا دورہ، مریم نواز سے ایتھوپیئن سفیر کی ملاقات
  • مریم اورنگزیب کی گاڑی کو حادثہ، محفوظ رہیں
  • ن لیگی سینئر وزیرکی گاڑی کو بڑاحادثہ ،رہنما زخمی
  • وزیراعلیٰ پنجاب کو مہنگائی میں کمی پر مبارکباد کس نے دی؟
  • پنجاب کے عوام کی زندگیوں میں آسانیاں لانا میرا خواب ہے: مریم نواز
  • پاکستان صحیح سمت میں چل پڑا ہے ; نواز شریف
  • انوارالحق کاکڑ کی مریم نواز سے ملاقات، پنجاب میں شعبہ صحت میں اصلاحات کو سراہا