رمضان المبارک میں غریبوں کی بڑھ چڑھ کر مدد کرنی چاہئے: عبدالخبیر آزاد
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
لاہور (خصوصی نامہ نگار) بادشاہی مسجد لاہور میں جمعۃ المبارک کے اجتماع سے چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان /خطیب و امام بادشاہی مسجد لاہور مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے خطاب کرتے ہوئے کہا ماہ رمضان المبارک نزول قرآن، اللہ تعالیٰ کی رحمتیں لوٹنے اور قرب الٰہی کو حاصل کرنے کا مہینہ ہے۔ اس ماہ مبارک کی ستائیسویں شب کو اللہ تعالیٰ نے وطن عزیز پاکستان عطا فرمایا۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں بڑھ چڑھ کر غرباء و مساکین اور دکھی انسانیت کے ساتھ تعاون کا ذریعہ بنیں، دکھی انسانیت کی خدمت خدا کی خوشنودی کا ذریعہ ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
وزیراعظم آزاد کشمیر کیخلاف تحریک عدم اعتماد مسلسل تاخیر کا شکار
وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد مسلسل تاخیر کا شکار ہے۔
ذرائع کے مطابق چوہدری انوارالحق کے خلاف آج بھی تحریک عدم اعتماد پیش نہیں کی جاسکے گی، پیپلز پارٹی تحریک عدم اعتماد پیش کرنے سے متعلق تاحال کوئی فیصلہ نہ کر سکی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فارورڈ بلاک سے پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والے اراکین اسمبلی بھی پریشان ہیں، فارورڈ بلاک کے چند اراکین نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کو جلد بازی کا فیصلہ قرار دیا۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی اراکین قیادت سے پوچھ رہے ہیں حلقے میں کیسے جائیں؟ کارکنوں کو کیا جواب دیں؟ ووٹر سوال کریں گے کیا فیصلہ کیا۔
پیپلز پارٹی کے ارکان اسمبلی نے کشمیر ہاؤس میں ڈیرے ڈال دیے، بلاول بھٹو زرداری ہی تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کے حوالے سے حتمی فیصلہ کریں گے۔
ذرائع نے کہا کہ آئندہ 3 سے 4 روز تک تحریک عدم اعتماد پیش کیے جانے کا امکان نہیں ہے۔