بہترین منصوبوں کی منظوری سے پنجاب میں ترقی و خوشحالی ہے
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
جدہ (رپورٹ: مسرت خلیل)چوہدری خرم خان ورک ایم پی اے حلقہ 48 و پارلیمانی سیکرٹری بلدیات پنجاب وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کا مشکور ہوں کہ انہوں نے عوام کے لئے بہترین منصوبوں کی منظوری دی ہے۔ میرا مشن اپنے حلقے کی ترقی و خوشحالی ہے جس کے لئے میں نے اربوں کے منصوبے شروع کروائے ہیں اور اس پسماندہ علاقے کی محرومیاں دور کرنے کے لئے دن رات ایک کر رہا ہوں۔ انھوں کہا کہ مسلم لیگ ن ہی ملک کو تمام بحرانوں سے نکالے گی اور ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے۔ وہ جب عمرہ کی سعادت حاصل کرنے سعودی عرب تشریف لائے تو جدہ میں معروف بزنس میں اور چئیر مین پاکستان اورسیز میڈیا فورم چوہدری محمد ریاض گھمن نے انہیں جدہ کے ایک بڑے ہوٹل کازا ڈورا میں عشائیہ دیا جس میں پاک کمیونٹی اور میڈیا نمائندگان نے بھرپور شرکت کی۔ چوہدری ریاض گھمن نے انہیں ساتھیوں سمیت پر چوش انداز میں خیر مقدم کیا۔ پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ اپنی اور پاک کیمونٹی کی طرف سے عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارک باد پیش کی اور انکی اپنے علاقے کی ترقی و خوشحالی کے لئے کئے جانے والے اقدامات اور منصوبوں کا ذکرکیا اور کہا کہ چوہدری خرم خان ورک کی مخلصانہ کاوشوں سے اس پسماندہ علاقے کی قسمت بدل گئی ہے۔ سکول کالج سڑکیں بجلی پانی ہسپتال اور صفائی ستھرائی کے منصوبے پکار پکار کر چوہدری خرم خان ورک کی شاندار خدمات کا اعتراف کر رہے ہیں۔ مہمان خصوصی چوہدری خرم خان ورک نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری ریاض گھمن کا پروقار تقریب کا اہتمام کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ تقریب سے عقیل آرائیں اور ملک منظور نے خطاب میں ورک صاحب کو عمرہ کی مبارک باد پیش کی اور انکی بہترین خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا چوہدری خرم خان ورک کی عوام کے لئے بہترین خدمات پر انہیں اعزازی شیلڈ سے نوازا گیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: چوہدری خرم خان ورک پیش کی کے لئے
پڑھیں:
اسلام آباد کے 2 میگا پراجیکٹس پر کام کی رفتار تیز
اسلام آباد میں 2 میگا پراجیکٹس ٹی چوک فلائی اوور اور شاہین چوک انڈر پاس منصوبے پر کام کی رفتار تیز کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق منصوبوں کا مجموعی طور پر 60 فیصد کام مکمل کرلیا گیا ہے۔ فلائی اوور دسمبر کے اوائل میں ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے گا جبکہ شاہین چوک انڈر پاس بھی ایک ماہ میں مکمل کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ٹی چوک فلائی اوور اور شاہین چوک انڈر پاس منصوبوں کا دورہ کیا اور دونوں منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ اور تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے تعمیراتی کاموں کے معیار کا مشاہدہ کیا اور پراجیکٹس کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ تعمیراتی کاموں میں اعلیٰ معیارکو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ معیار اور رفتار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ فلائی اوور کی تکمیل سے جی ٹی روڈ سے مسافر سگنل فری اسلام آباد آسکیں گے۔