نارووال: آوارہ کتوں کی بھرمار، بچوں کی جان خطرے میں پڑ گئی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
یاسر عرفات: نارووال کے تلونڈی بھنڈراں میں آوارہ پاگل کتوں کی بڑھتی ہوئی تعداد نے شہریوں کو پریشان کر دیا ۔ سکول جاتے ہوئے طلبہ و طالبات کو روزانہ ان کتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جس کی وجہ سے ان کی سکول جانے کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق آوارہ کتوں نے 6 بکریوں کو چیر پھاڑ ڈالا جن میں سے 4 بکریاں موقع پر ہی مر گئیں جبکہ 2 بکریاں زخمی حالت میں ہیں۔ آوارہ کتوں کے خوف سے شہری بچوں کو اپنے گھروں تک محدود ہونے پر مجبور ہیں اور بچے خوف کی وجہ سے سکول بھی جانے میں دشواری محسوس کر رہے ہیں۔
چین کا فلپائنی طیاروں پر سرحدی حدود کی خلاف ورزی کا الزام
مقامی افراد نے اس صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکام سے فوری طور پر کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ اس بڑھتے ہوئے خطرے سے بچا جا سکے۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
لاہور، 3 بچے دریائے راوی میں ڈوب کر جاں بحق
فائل فوٹولاہور کے علاقے بند روڈ ٹی نمبر 5 کے قریب 3 بچےدریائے راوی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق تینوں بچوں کی لاشوں کو دریا سے نکال لیا گیا ہے، ڈاکٹر نے بچوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی۔
جان بحق بچوں میں 6 سال کا نصیب اللّٰہ، 7 سال کا امیر حمزہ اور 9 سال کا قدرت اللّٰہ شامل ہیں۔