ٹرمپ کا بڑا فیصلہ، امریکی جوائنٹ چیفس آف سٹاف کے چیئرمین عہدے سے فارغ WhatsAppFacebookTwitter 0 22 February, 2025 سب نیوز

واشنگٹن(آئی پی ایس) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزارت دفاع پر کلہاڑی چلادی، جوائنٹ چیفس آف سٹاف کے چیئرمین جنرل چارلس براؤن کو عہدے سے فارغ کر دیا۔
صدر ٹرمپ نے ایئر فورس جنرل براؤن کو اچانک عہدے سے فارغ کیا ہے، وہ فائٹر پائلٹ کی حیثیت سے تاریخ ساز عہدیدار سمجھے جاتے ہیں اور فوج میں مختلف نسلوں اور صنفی برابری کے چیمپئن مانے جاتے تھے۔
وہ امریکی فوج میں دوسرے سیاہ فام جنرل تھے جو جوائنٹ چیفس آف سٹاف کے چیئرمین کے عہدے تک پہنچے تھے۔
امریکا ان کے سولہ ماہ کے دور میں یوکرین اور مشرق وسطیٰ کی جنگوں میں پھنسا رہا تھا، صدر ٹرمپ نے انکی جگہ ایئر فورس کے لیفٹیننٹ جنرل ڈین رازین کین کو نیا جوائنٹ چیفس آف سٹاف مقرر کردیا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: جوائنٹ چیفس ا ف سٹاف کے چیئرمین عہدے سے فارغ

پڑھیں:

جنرل ساحر شمشاد سے سعودی نیول چیف کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم

اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ+خبر نگار خصوصی) سعودی بحریہ کے سربراہ وائس ایڈمرل محمد بن عبدالرحمن الغریبی نے جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ملاقات میں مشرق وسطہ اور جنوبی ایشیا کی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں سمندری سکیورٹی کے امور بھی زیر غور آئے ۔ اس موقع پر جنرل ساحر شمشاد مرزا نے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی تعلقات کا ذکر کیا، ملاقات میں دفاعی تعاون بڑھانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی بحریہ کے سربراہ کو جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرز آمد پر چاک و چوبند دستے نے سلامی دی۔

متعلقہ مضامین

  • جنرل ساحر شمشاد سے تاجک چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات، تعاون بڑھانے پر گفتگو 
  • جنرل ساحر شمشاد مرزا سے میجر جنرل سید زادہ بابو جان عبدالقادرکی ملاقات
  • چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے تاجک چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات
  • چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سے تاجک چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات
  • چیئرمین جوائنٹ چیفس سے تاجکستان کے اعلیٰ فوجی عہدیدار کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پراتفاق
  • تاجکستان کے چیف آف جنرل سٹاف کی جوائنٹ چیفس جنرل ساحر شمشاد سے ملاقات،دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
  • چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد سے تاجک جنرل کی ملاقات، دفاعی تعاون پر گفتگو
  • جنرل ساحر شمشاد سے سعودی نیول چیف کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم
  • رائل سعودی نیول فورسز کے سربراہ کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد سے ملاقات
  • دورۂ استنبول؛ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی عالمی دفاعی نمائش میں شرکت، اہم ملاقاتیں