اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2025ء) متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے متحدہ عرب امارات کے ہم منصب شیخ عبداللہ بن زید النہیان سے ملاقات کی جس میں دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کی دعوت پر ابوظہبی میں ہونے والی ملاقات میں فریقین نے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، دفاع اور عوامی رابطوں سمیت اہم شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں رہنمائوں نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی واقعات پر بھی تبادلہ خیال کیا اور امن، استحکام اور مشترکہ خوشحالی کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔

(جاری ہے)

سینیٹر اسحاق ڈار نے متحدہ عرب امارات کی قیادت کو 11 سے 13 فروری 2025 تک دبئی میں ورلڈ گورنمنٹ سمٹ 2025 کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی اور عالمی مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے میں متحدہ عرب امارات کے دور اندیش اقدامات کو سراہا۔

انہوں نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ کثیر الجہتی شراکت داری کو مضبوط بنانے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کے کلیدی کردار کو اجاگر کیا اور انہیں دونوں ممالک کے درمیان پل قرار دیا۔ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان کی معاشی ترقی اور خوشحالی کے لیے مسلسل تعاون پر بھی شکریہ ادا کیا۔

اس کے جواب میں شیخ عبداللہ بن زید النہیان نے پاکستان کے ساتھ اپنے تزویراتی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے متحدہ عرب امارات کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے علاقائی استحکام میں پاکستان کے اہم کردار کا اعتراف کیا اور متحدہ عرب امارات کی ترقی میں پاکستانی کمیونٹی کے مثبت کردار کو سراہا۔ دونوں رہنمائوں نے باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر ہم آہنگی کے لئے باقاعدگی سے اعلی سطحی رابطے اور مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

ملاقات کا اختتام مثبت انداز میں ہوا، دونوں رہنماوں نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات کے مستقبل اور ایک خوشحال، پرامن اور مستحکم خطے کے لئے اپنے مشترکہ وژن کی تکمیل بارے امید کا اظہار کیا۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے اور متحدہ عرب امارات متحدہ عرب امارات کے نے متحدہ عرب امارات تبادلہ خیال کیا اور

پڑھیں:

امریکی صدر ٹرمپ اگلے ماہ سعودی عرب، قطر اور متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اگلے ماہ سعودی عرب، قطر اور متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے۔

وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ نے منگل کو صحافیوں کو بتایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 13-16 مئی  تک سعودی عرب، قطر اور متحدہ عرب امارات کا آئندہ دورہ  کریں گے۔

گزشتہ ماہ امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے دورہ سعودی عرب کی خبر دی تھی جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ اگلے ماہ سعودی عرب سے ایک بڑے تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دیں گے۔

اس سے قبل ٹرمپ نے 2017 میں پہلی مرتبہ اقتدار سنبھالنے کے بعد برطانیہ کے بجائے اپنا پہلا غیر ملکی دورہ سعودی عرب کا کیا تھا۔

حالیہ دنوں نے سعودی عرب روس اور یوکرین کے درمیان مابین امن مذاکرات کے حوالے سے اہم حیثیت اختیار کرچکا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ڈونلڈ ٹرمپ سعودی عرب قطر متحدہ عرب امارات

متعلقہ مضامین

  • بیرسٹر گوہر سے امریکی نائب سفیر کی ملاقات، رابطے بحال رکھنے پر اتفاق 
  • پاک افغان تعلقات میں نئے امکانات
  • مریم نواز سے ایتھوپیا کے سفیر کی ملاقات، تعلقات مضبوط بنانے پر زور
  • وزیر خزانہ کی امارات کے وزیر مملکت برائے مالی امور سے ملاقات
  • ایرانی وزیر خارجہ کے دورہ چین کا پیغام
  • علاقائی راہداریوں، تجارتی روابط اور جنوبی-جنوبی تعاون کو فروغ دینا وقت کی ضرورت ہے، وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب
  • امریکی صدر ٹرمپ اگلے ماہ سعودی عرب، قطر اور متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے
  • وزیر اعظم شہباز شریف دو روزے دورے پر ترکیہ پہنچ گئے
  • تجارتی معاہدے کے پہلے مرحلے پر مذاکرات میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے.بھارتی وزیراعظم اورامریکی نائب کی ملاقات
  • پاکستان کے ساتھ تعلقات مضبوط بنیادوں رایات، پر قائم ہیں چینی سفیر