لکی مروت: بم ڈسپوزل اسکواڈ کی کارروائی، تخریب کاری کا بڑا منصوبے ناکام بنادیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں بم ڈسپوزل سکواڈ (بی ڈی ایس) کی ٹیم کی کامیاب کارروائی کرتے ہوئے تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا۔
رپورٹ کے مطابق پولیس ذرائع نے کہا کہ لکی مروت میں تخریب کاری کا بڑا منصوبے ناکام بنادیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق مین روڈ پر سٹرک کے نیچے رکھے گیے تین ایک ساتھ منسلک 45 کلو وزنی آئی ای ڈی بموں کونا کارہ بنادیا گیا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
سوات: پولیس اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، 3 دہشت گرد ہلاک
---فائل فوٹوسوات کے علاقے پارڑئی میں پولیس اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی کے دوران 3 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
ڈی پی او سوات کے مطابق پولیس اور محکمۂ انسدادِ دہشت گردی کے اہلکاروں نے مشترکا کارروائی کرتے ہوئے مقابلے میں 3 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
ڈی پی او کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں میں اجمل، وقاص اور عبدالغفار شامل ہیں۔
دوسری جانب ہنگو کے علاقے تورہ وڑی میں دورانِ آپریشن دہشت گردوں نے پولیس وین پر فائرنگ کر دی۔
پولیس کے ترجمان کے مطابق پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت ہلاک ہوگیا۔