عقیدت مندوں کے لیے گنگا میں ڈجیٹل اشنان کی پیش کش
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
بھارت کے شہر پریاگ راج (اِلٰہ آباد) کے ایک باشندے نے دنیا بھر میں بسنے والے ہندوؤں کو مہا کمبھ میلے کے موقع پر ڈجیٹل اشنان کی پیش کش کی ہے۔
واٹس ایپ چینل کے ذریعے دیپک گوئل نے پیش کش کی ہے کہ اگر کوئی چاہتا ہے کہ گنگا میں اشنان کرے تو اپنی تصویریں بھیج دے۔
ان تصویروں کو پانی میں ڈبکی دی جائے گی اور اس عمل کی وڈیو اور تصویریں اُس شخص کو بھیج دی جائیں گی۔ سروس فیس گیارہ سو روپے رکھی گئی ہے۔
دیپک گوئل نے اس حوالے سے ایک پرومو بھی اپ لوڈ کیا ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ تصویروں کو اشنان کرا رہا ہے اور پھر اُس کی تصویریں اور وڈیو متعلقہ فرد کو بھیجتا ہے۔ اس آئیڈیا کو انٹرنیٹ پر بہت پسند کیا جارہا ہے۔
کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ اس طرح کوئی بھی اشنان نہیں کرسکتا۔ اشنان کرنے کے لیے متعلقہ مرد یا عورت کا پریاگ راج کے نزدیک گنگا کے گھاٹ پر موجود رہنا لازم ہے اور ڈُبکی لگانا بھی۔
ڈیڑھ ماہ سے جاری مہا کمبھ میلے میں کروڑوں افراد نے شرکت کی ہے۔ اس موقع پر کئی بار اشنان کرنا بھی لازم قرار دیا ہے۔
متعلقہ تاریخوں میں اشنان کرنے والوں کا تانتا بندھ جاتا ہے۔ مہا کمبھ میلے کے دوران بھگدڑ مچنے کے واقعات میں 100 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا ضلع کیچ میں جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن وقار احمد اور جوانوں کو خراج عقیدت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2025ء) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ضلع کیچ میں جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن وقار احمد اور 4 جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیپٹن وقار احمد اور 4 جوانوں نے شہادت کا عظیم رتبہ پایا۔ اپنے بیان میں وزیر داخلہ نےکہا کہ کیپٹن وقار احمد اور جوانوں کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔(جاری ہے)
شہداء نے اپنے قیمتی لہو سے امن کی آبیاری کی ہے۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کیپٹن وقار احمد اور دیگر شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے آپریشن میں فتنہ الہندوستان کے 5 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔