ملعون سلمان رشدی پر حملہ کرنیوالے بہادر نوجوان کو 25 سال قید کی سزا کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
واشنگٹن:امریکی عدالت نے ملعون سلمان رشدی پر حملہ کرنے والے 27 سالہ بہادر نوجوان لبنانی نژاد ہادی مطر کو مجرم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہادی مطر کو چاقو حملے کے جرم میں ممکنہ طور پر 25 سال قید کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔ سزا کا فیصلہ23 اپریل کو سنایا جائے گا۔
ہادی مطر نے 12 اگست 2022ء کو نیویارک کے علاقے شوٹاکوا میں ملعون سلمان رشدی پر اس وقت حملہ کیا جب وہ ایک تقریب سے خطاب کرنے کے لیے اسٹیج پر پہنچے تھے۔ حملے میں ملعون سلمان رشدی شدید زخمی ہوا تھا اور اس کی ایک آنکھ ضائع ہو گئی تھی جب کہ ایک ہاتھ مستقل طور پر ناکارہ ہو گیا۔
حملے کے فوری بعد ہادی مطر کو پولیس نے گرفتار کر لیا تھا جب کہ ملعون سلمان رشدی کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں اسے طبی امداد فراہم کی گئی تھی۔
عدالت میں نڈر نوجوان ہادی مطر نے ملعون سلمان رشدی کو جان سے مارنے کے ارادے سے حملہ کرنے کا اعتراف کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں اپنے اس فعل پر کسی طرح کی کوئی ندامت نہیں ہے۔
امریکی قوانین کے تحت ہادی مطر کو چاقو حملے پر 25 سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔ عدالت نے سزا کا فیصلہ23 اپریل کو سنانے کا اعلان کیا ہے۔ عدالتی فیصلے کے بعد ایک بار پھر اس کیس نے دنیا بھر میں توجہ حاصل کی ہے کیوں کہ ملعون سلمان رشدی ایک متنازع شخصیت ہے اور اس پر ماضی میں بھی کئی بار حملے کی کوششیں ہو چکی ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ہادی مطر کو
پڑھیں:
اسرائیل نے قطر پر حملے کی مجھے پیشگی اطلاع نہیں دی، دوبارہ حملہ نہیں کرے گا، صدر ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیرِاعظم بینجمن نیتن یاہو نے انہیں قطر میں گزشتہ ہفتے ہونے والے اسرائیلی حملے کے بارے میں پہلے سے آگاہ نہیں کیا۔
ٹرمپ کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ نیتن یاہو نے حملے سے کچھ دیر قبل امریکی صدر کو اطلاع دی تھی۔ تاہم وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ واشنگٹن کو اس وقت آگاہ کیا گیا جب میزائل پہلے ہی داغے جا چکے تھے جس کے باعث صدر ٹرمپ کو فیصلے کی مخالفت کا موقع نہیں ملا۔
یہ بھی پڑھیے: عرب اسلامی ہنگامی اجلاس: ’گریٹر اسرائیل‘ کا منصوبہ عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ بنتا جارہا ہے: امیر قطر
ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے مجھے نہیں بتایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل اب قطر پر دوبارہ حملہ نہیں کرے گا۔
اسرائیل نے گزشتہ ہفتے قطر میں حماس کے سیاسی رہنماؤں کو نشانہ بنانے کے لیے فضائی حملہ کیا تھا جس کی مشرق وسطیٰ اور دنیا بھر میں شدید مذمت کی گئی۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ اقدام پہلے سے کشیدہ خطے میں مزید تناؤ بڑھا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ امریکا اسرائیل اور قطر دونوں کا اتحادی ہے جبکہ دوحہ غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کے لیے ثالثی کی کوششیں کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: عرب اسلامی اجلاس: مسلم ممالک نے قطر کو اسرائیل کے خلاف جوابی اقدامات کے لیے تعاون کی یقین دہانی کرادی
غزہ پر اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی حملوں میں اب تک 60 ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں، پوری آبادی بے گھر ہو گئی ہے اور قحط کی صورتِ حال پیدا ہو گئی ہے۔ متعدد ماہرین اور انسانی حقوق کے ماہرین نے اسے نسل کشی قرار دیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں