کراچی:پاکستان کو مشرق وسطیٰ، افریقا اور یورپ کے خطوں سے منسلک کرنے والی زیر سمندر انٹرنیٹ کیبل افریقا-1 کراچی پہنچ گئی ہے۔ ہفتے کے روز اس کیبل کو کراچی کے ساحل پر پی ٹی سی ایل کی لینڈنگ سائٹ سے منسلک کر دیا گیا۔

یہ پیش رفت پاکستان میں ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی کے فروغ اور استحکام کی جانب ایک انقلابی قدم  قرار دی گئی ہے۔

افریقا-1 کیبل سسٹم 10,000 کلومیٹر پر محیط ہے اور اس میں جدید ترین ٹیکنالوجیز شامل ہیں۔ یہ کیبل سسٹم پاکستان کو سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، مصر، سوڈان، الجیریا، فرانس، کینیا اور جبوتی جیسے اسٹریٹجک اہمیت کے حامل مقامات سے جوڑے گا۔ یہ کیبل مصری شاہ، ڈی ایچ اے، فیز-6 اور کراچی میں پی ٹی سی ایل ایکسچینج سے منسلک ہوگی، جس سے عالمی ڈیجیٹل نیٹ ورک میں پاکستان کی اہمیت میں اضافہ ہوگا۔

پی ٹی سی ایل نے افریقا-1 کیبل سسٹم میں5 کروڑ 95 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔ یہ سرمایہ کاری افریقا-1 کیبل سسٹم کنسورشیم میں شمولیت کے باضابطہ معاہدے کے بعد کی گئی ہے۔ اس کنسورشیم میں دنیا کی صف اول کی ٹیلی کمیونی کیشن کمپنیاں شامل ہیں، جن میں موبائلی (سعودی عرب)، ای اینڈ (متحدہ عرب امارات)، G42 (متحدہ عرب امارات)، ٹیلی کام ایجپٹ (مصر)، زین اومان انٹرنیشنل (زیڈ او آئی)، الجیری ٹیلی کام، ٹیلی یمن اور دیگر عالمی سروس فراہم کنندگان شامل ہیں۔

پی ٹی سی ایل کے گروپ نائب صدر انٹرنیشنل بزنس سید محمد شعیب نے اس سلسلے میں کہا کہ افریقا-1 کیبل سسٹم کنسورشیم میں شمولیت پاکستان کے ڈیجیٹل وژن 2030کے عین مطابق ہے۔ یہ شراکت ڈیجیٹل تقسیم کو ختم کر کے لوگوں کو بااختیار بنانے کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی سی ایل اہم بین الاقوامی مراکز سے مضبوط اور قابل اعتماد روابط قائم کر کے تیز رفتار اور عالمی معیار کی انٹرنیٹ خدمات فراہم کرنے کا عزم رکھتا ہے، جس سے مختلف شعبوں میں جدت کو فروغ ملے گا اور عالمی معیشت میں پاکستان کی حیثیت مزید مضبوط ہوگی۔

افریقا-1 کیبل سسٹم کی تکمیل 2026 کے اوائل میں متوقع ہے۔ فعال ہونے کے بعد یہ پی ٹی سی ایل کی صلاحیت کو مزید بہتر بنائے گی تاکہ عالمی معیار کی قابل اعتماد انٹرنیٹ خدمات فراہم کی جا سکیں۔ اس سے پاکستان اور بین الاقوامی سطح پر ایک ترجیحی ٹیلی کام آپریٹر کے طور پر کمپنی کو مزید استحکام ملے گا۔

نومبر2020 میں پی ٹی سی ایل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے افریقا-1 سب میرین کیبل پروجیکٹ کے لیے 59.

5 ملین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کی منظوری دی۔ اس اقدام کا مقصد یو اے ای، یورپ اور افریقا کے درمیان رابطہ فراہم کرنا ہے۔ کمپنی نے اس پروجیکٹ میں 2021 سے اپنے کیپیکس کے حصے کے طور پر سالانہ سرمایہ کاری کرنا شروع کی۔ 2025 تک کل سرمایہ کاری کا تقریباً 75 فی صد 4سالوں میں مکمل ہو چکا ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ مکمل یا زیادہ سے زیادہ پروجیکٹ لاگت اس سال تک پہنچ جائے گی۔

افریقا-1 سب میرین کیبل پروجیکٹ کی تکمیل پاکستان کے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ یہ پروجیکٹ نہ صرف پاکستان کو عالمی ڈیجیٹل نیٹ ورک سے جوڑے گا بلکہ ملک کی معیشت کو بھی مضبوط بنائے گا۔ اس کی تکمیل کے بعد پاکستان تیز رفتار اور قابل اعتماد انٹرنیٹ خدمات فراہم کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل ہو جائے گا، جس سے مختلف شعبوں میں ترقی کے نئے دروازے کھلیں گے۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: افریقا 1 کیبل سسٹم پی ٹی سی ایل سرمایہ کاری سے منسلک

پڑھیں:

پاکستان میں کاروبار سے متعلق غیر ملکی انویسٹرز کے اعتماد میں اضافہ، رپورٹ جاری

اوورسیز انویسٹر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (او آئی سی سی آئی) نے 2025 کی ایک سروے رپورٹ جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اظہار اعتماد بڑھ گیا ہے۔

او آئی سی سی آئی سروے رپورٹ کے مطابق 73 فیصد غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری پر مطئمن ہیں۔ ایس آئی ایف سی کی کاوشوں نے پاکستان کی ترقی اور غیرملکی سرمایہ کاری کے نئے باب روشن کر دئیے ہیں۔

سرمایہ کار دوست پالیسی کی بدولت پاکستان پر غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ سروے 2025 کے مطابق مستقبل کی غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے تین چوتھائی سے زائد بین الاقوامی سرمایہ کار پاکستان کوقابلِ اعتماد سمجھتے ہیں۔

سروے رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ 2025 میں 73 فیصد غیرملکی سرمایہ کاروں نے پاکستان کو سرمایہ کاری کے لیے موزوں قرار دیا۔ 2023 میں یہ شرح 61 فیصد تک ریکارڈ کی گئی تھی۔

او آئی سی سی آئی کے صدر، یوسف حسین کے مطابق ایس آئی ایف سی نے سرمایہ کاری کے فروغ اور بین الحکومتی ہم آہنگی کے لیے ایک منظم طریقہ کار فراہم کیا ہے۔ غیر ملکی سرمایہ کاروں نے آئی ٹی ، زراعت، توانائی، فارما اور برآمدی صنعت کو سرمایہ کاری کے لیے سب سے پرکشش شعبہ قرار دیا۔

متعلقہ مضامین

  • پیپلز پارٹی، نون لیگ اور پی ٹی آئی کا خاتمہ ہو تو پاکستان ٹھیک ہوسکتا ہے، سراج الحق
  • نومبر، انقلاب کا مہینہ
  • ٹی ٹوئنٹی: جنوبی افریقا نے پاکستان کوجیت کے لئے 140رنز کا ہدف دے دیا
  • تیسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
  • نادرا کا ڈیجیٹل پاکستان کی جانب ایک اور قدم، نکاح کے آن لائن اندراج کا آغاز
  • پاکستان میں کاروبار سے متعلق غیر ملکی انویسٹرز کے اعتماد میں اضافہ، رپورٹ جاری
  • پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میچ آج ہوگا
  • پاکستان کی 20 سال بعد سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کے حوالے سے بڑی کامیابی
  • دوسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت فیلڈنگ کا فیصلہ
  • پاکستان میں تیل و گیس کی تلاش کا نیا باب، 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع