پاک بھارت ٹاکرا:بارش کے امکانات نہیں،موسم ابرآلود رہے گا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
دبئی:آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اور بھارت کے بڑا ٹاکرا کل 23 فروری کو دبئی میں ہوگا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس اہم میچ کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں ہے، لیکن موسم ابر آلود رہ سکتا ہے۔ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جب کہ شام کے اوقات میں یہ 23 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر سکتا ہے۔
موسم کی صورتحال بتانے والی ویب سائٹس کے مطابق دبئی میں کل بارش کا کوئی امکان نہیں ہے، تاہم متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے کچھ علاقوں، جیسے راس الخیمہ میں گزشتہ کچھ دنوں میں تیز بارش اور اولے پڑے تھے گر دبئی میں میچ کے دوران موسم خشک اور ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
کرکٹ شائقین کے جذبے اور دونوں روایتی حریف ملکوں کے تعلقات کو دیکھتے ہوئے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ میچ کرو یا مرو جیسی صورتحال اختیار کر چکا ہے۔ اگر پاکستان کو شکست ہوئی تو وہ ٹورنامنٹ سے باہر ہو سکتا ہے۔
اہم بات یہ ہے کہ آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں پاک بھارت گروپ میچ کے لیے کوئی ریزرو ڈے نہیں رکھا گیا ہے، لہٰذا میچ کے نتائج کا فیصلہ اسی دن ہوگا۔
دونوں ٹیمیں اس اہم مقابلے کے لیے بھرپور تیاری کر رہی ہیں۔ پاکستان کی ٹیم کو اپنے بلے بازوں اور گیند بازوں کی کارکردگی پر مکمل بھروسا ہے جب کہ بھارت بھی اپنی مضبوط پرفارمنس کے ساتھ میدان میں اترنے کے لیے تیار ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان یہ مقابلہ نہ صرف ٹورنامنٹ کے لیے اہم ہے، بلکہ اس کی روایتی حریفانہ کشمکش کی وجہ سے بھی اسے خاص اہمیت حاصل ہے۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ میچ ہمیشہ سے جذباتی اور پرجوش رہے ہیں۔ دونوں ممالک کے شائقین کرکٹ اس میچ کے لیے بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں۔ میچ کے دوران موسم کی بہتر صورتحال کے پیش نظر یہ توقع کی جا رہی ہے کہ یہ مقابلہ بغیر کسی رکاوٹ کے مکمل ہوگا اور دونوں ٹیمیں اپنی بہترین پرفارمنس پیش کریں گی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
طالبان رجیم بھارت کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں،حافظ نعیم
کابل بھی ضمانت دے کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان میں دہشت گردی کیلئے استعمال نہیں ہوگی
مینار پاکستان پر اجتماع عام ملک کی سیاست کا دھارا تبدیل کردیگا، بنو قابل تقریب سے خطاب
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے واضح کیا ہے کہ حکومت کی اسرائیل کو تسلیم کرنے اور ابراہم اکارڈ کا حصہ بننے کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، حکمران ایسا کرنے کا خواب بھی نہ دیکھیں، انہیں ٹرمپ کی غلامی قبول ہوگی، پاکستان کے عوام غلام نہیں، یہ اہل فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں۔ راولپنڈی میں الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے زیراہتمام بنو قابل آئی ٹی کورسز کے سلسلہ میں ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے پاکستان اور افغانستان کی حکومتوں پر زور دیا کہ وہ مذاکرات سے مسائل حل کریں، جنگ پاکستان کے فائدہ میں ہے نہ افغانستان کے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف کو طالبان حکومت کو دھمکیاں دینا کسی صورت زیب نہیں دیتا، کابل بھی ضمانت دے کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان میں دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہوگی، افغان حکومت کو یہ لکھ کر دینے میں کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہیے، اگر وہ ایسا نہیں کرتے تو اس کا مطلب یہ لیا جائے گا کہ وہ بھارت کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں، بھارت دونوں ممالک کا دشمن ہے۔ امیر جماعت اسلامی نے اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا کہ اسلام آباد اور کابل مذاکرات کی بحالی پر رضامند ہوگئے ہیں۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ کشمیر کی آزادی پر توجہ صرف کرے۔ ہزاروں طلبا وطالبات نے مفت آئی ٹی کورسز میں داخلہ کے لیے امتحان دیا۔ صدر الخدمت پاکستان ڈاکٹر حفیظ الرحمن، امیر جماعت اسلامی پنجاب شمالی ڈاکٹر طارق سلیم اور عثمان آکاش نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔