ملعون سلمان رشدی پر حملہ کرنیوالا مجرم قرار ،25 سال قیدکی سزا کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
نیو یارک (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا کی ایک عدالت نے ملعون سلمان رشدی پر حملہ کرنے والے 27 سالہ ہادی مطر کو مجرم قرار دیدیا۔ملعون سلمان رشدی پر اگست 2022 کو چاقو سے حملہ کیا گیا تھا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نیویارک کی عدالت نے لبنانی نژاد ہادی مطر کو مجرم قرار دیتے ہوئے کہا کہ سزا 23 اپریل کو سنائی جائے گی۔ہادی مطر نے عدالت میں سلمان رشدی کو جان سے مارنے کے ارادے سے
حملہ کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ اْسے اس پر کوئی ندامت نہیں ہے۔امریکی قوانین کے تحت ہادی مطر کو چاقو حملے پر ممکنہ طور پر 25 سال قید کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔اس حملے سے ملعون سلمان رشدی کو شدید ضرب پہنچی تھی اور اس کی ایک آنکھ ضائع ہوگئی ہے اور ایک ہاتھ کام کے لائق نہیں رہا ۔یاد رہے کہ نوجوان نے 12 اگست 2022ء کو ملعون سلمان رشدی پر اس وقت چاقو سے حملہ کیا تھا جب ملعون ایک لیکچر دے رہا تھا۔لبنانی نژاد ہادی مطر کو موقع پر ہی پولیس اہلکاروں نے حراست میں لے لیا تھا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ہادی مطر کو
پڑھیں:
خیبرپختونخوا میں 27 سے 30 اپریل کے دوران ہیٹ اسٹروک کا امکان
خیبرپختونخوا میں 27 سے 30 اپریل کے دوران گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔
پروویشنل ڈیزاسٹر منجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق خیبرپختونخوا میں 27 سے 30 اپریل کے دوران گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے، شدید گرم موسم کے باعث دن کے اوقات میں درجہ حرارت معمول سے 4 تا 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں خطرناک ہیٹ ویو، بچاؤ کے لیے کیا احتیاط کی جائے؟
پی ڈی ایم اے کی جانب سے تمام ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کیا گیا ہے کہ گرمی اور خشک موسمی حالات سے ہیٹ اسٹروک اور آبی ذخائر پر پانی کے دباؤ کا امکان ہے، کسان فصلوں کے لیے پانی کا مناسب انتظام کریں۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ عوام سورج کی روشنی میں باہر نکلتے ہوئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں، عوامی آگاہی مہم کےذریعے عوام کو گرمی کی لہر سے باخبر رکھا جائے، بزرگ اور بچے صبح 10 سے شام پانچ کے اوقات میں براہ راست سورج میں نہ نکلے۔
پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ میڈیکل سروسز، پیرا میڈیکس اور ریسکیو ڈیپارٹمنٹ کو الرٹ اور ہیٹ اسٹروک سینٹر کو فعال رکھنے کی ہدایت کریں، مویشیوں اور پالتو جانوروں کی ضروریات کا خاص خیال رکھا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں ہیٹ ویو سے بچنے کے لیے لگے کیمپس میں کیا سہولت دی جارہی ہے؟
پی ڈی ایم اے کا مزید کہنا ہے کہ تمام متعلقہ ادارے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہیں، عوام سفر سے پہلے اپنی گاڑی کے انجن میں پانی اور ٹائروں میں پریشر چیک کریں۔
پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ 30 اپریل سے مغربی سسٹم صوبے کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگا جس کے باعث بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news پاکستان پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا درجہ حرارت گرمی موسم ہیٹ اسٹروک