کینیڈا میں مقیم پاکستانی ڈاکٹر کا اچھوتا طبی کارنامہ
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
لاہور:
سرزمین پاک کے سپوت نے دیار غیر میں ملک وقوم کا نام روشن کر دیا۔ پاکستانی نژاد ڈاکٹر، عمر اسلام کینیڈا کے قدیم ترین سرکاری ہسپتال، کنگسٹن ہیلتھ سائنسز سینٹر(KHSC) میں شعبہ ریڈیالوجی کے سربراہ ہیں۔
چند سال قبل طبی آلات کی نمائش میں انھیں ایک نئی ایجاد، پورٹیبل ایم آرآئی اسکین مشین ( Swoop MRI ) نظر آئی جو آئی سی یو میں رکھنے کی خاطر امریکی کمپنی نے بنائی تھی۔
ایم آر آئی اسکین جسمانی و ذہنی امراض کی بہترین تشخیص کرتی ہے۔اسے دیکھ کر ڈاکٹر عمر کو خیال آیا، یہ چھوٹے شہروں، قصبوں، دیہات کے طبی مراکز میں لگ جائے تو لاکھوں لوگوں کو بہت فائدہ ہو گا۔
روایتی ایم آرآئی مشین مہنگی ، نہایت بھاری ہوتی اور صرف بڑے ہسپتالوں میں ملتی ہے۔چھوٹے علاقوں کے باسی بڑے شہر آ کر تشخیص کراتے ہیں جس پر وافر پیسا، وقت اور توانائی لگتی ہے۔
ڈاکٹر عمر نے اپنا خیال ہسپتال انتظامیہ اور امریکی کمپنی کو بتایا تو سبھی کو پسند آیا۔ان کی ہدایت پر کمپنی نے پورٹیبل مشین میں تبدیلیاں کیں تاکہ وہ چھوٹے اسپتال یا کلینک میں لگ سکے۔پھر کینیڈین محکمہ صحت نے تنصیب کی منظوری دی۔پ
چھلے دو ماہ سے یہ مشین کینڈین چھوٹے شہروں وقصبات کے طبی مراکز میں لگ چکی اور ہزارہا لوگ اس سے مستفید ہو رہے ہیں۔وہ بہ آرام بیماریوں کی تشخیص کراتے اور جلد صحت کی دولت پاتے ہیں۔
ڈاکٹر عمر کا منصوبہ ہے، یہ پورٹیبل مشین بلوچستان، سندھ، خیبرپختون خوا اور پنجاب کے دوردراز علاقوں میں بھی نصب کی جائے تاکہ لاکھوں ہم وطنوں کو تشخیص کی فوری وبہترین سہولت ملے۔
یہ ایم آر آئی کافی مشین جتنی بجلی استعمال کرتی اور چھوٹی سے جگہ پہ لگ سکتی ہے۔اس کو چلانا سیکھنا بھی آسان اور چلانے کا خرچہ بھی کم ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ایچ آئی وی کے خلاف حکومت سندھ موثر اقدامات کر رہی ہے، وزیر صحت
کراچی:صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا افضل پیچوہو نے کہا ہے کہ ایچ آئی وی کے خلاف حکومت سندھ موثر اقدامات کر رہی ہے۔
جناح اسپتال کراچی میں چوتھی انٹرنیشنل فیملی پلاننگ سمٹ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایچ آئی وی کی بروقت تشخیص کیلئےاسکریننگ کا عمل مزید تیز کردیا گیا ہے، زیادہ سے زیادہ اسکریننگ سے ایچ آئی وی پر جلد قابو پانے میں مدد مل سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسپتالوں میں سہولیات کی بہتری کے لیے حکومت سندھ بھرپور کوششیں کر رہی ہے، ہمیں معلوم ہے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے، صحت کے شعبے میں حال ہی میں نئی بھرتیاں کی گئی ہیں، مزید بھرتیوں کی طرف بھی بڑھ رہے ہیں، اسپتالوں میں سہولیات کی بہتری کے لیے مزید بھرتیوں سے مدد ملے گی۔
صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ اسپتالوں میں میڈیا کی موجودگی کی اجازت نہیں ہوتی، میڈیا سے بات کرنے کے خواہشمند ڈاکٹر اور دیگر افراد اسپتال سے باہر آکر موقف دیں، تمام ڈاکٹرز کو میڈیا سے بات کرنے اور اپنا مؤقف دینے کی اجازت ہے۔
انہوں نے کہا کہ میڈیا اسپتال میں موجود خامیوں کی نشاندہی کرے، میڈیا کی نشاندہی سے ہی ہمیں مدد ملتی ہے، جناح اسپتال میں ڈاکٹر خالد شیر کو کہہ دیا ہے اب سے وہ میڈیا کو موقف دیں گے۔