چیمپئنز ٹرافی: بھارت کیخلاف اہم میچ کیلئے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون کے نام سامنے آگئے
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
دبئی(نیوز ڈیسک)چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کیخلاف اہم میچ کیلئے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون کے نام سامنے آگئے۔ذرائع کے مطابق بھارت سے میچ پر پاکستان کے 11 کھلاڑیوں کے لیے ٹیم مینجمنٹ کی بیٹھک ہوئی، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان ٹیم تین فاسٹ بولرز اور ایک اسپنر کے ساتھ میدان میں اترے گی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ میٹنگ میں فیصلہ ہوا کہ بابر اعظم بھارت کے خلاف اننگز کا آغاز کریں گے جبکہ امام الحق کو بھی ٹیم میں شامل کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے ٹیم مینجمنٹ آل راؤنڈر فہیم اشرف کو کھلانے کا فیصلہ ٹاس سے پہلے کرے گی۔ممکنہ گیارہ رکنی ٹیم میں بابر اعظم، امام الحق، سعود شکیل، محمد رضوان، آغا سلمان شامل ہوں گے۔ اس کے علاوہ طیب طاہر، خوشدل شاہ، ابرار احمد، نسیم شاہ، شاہین آفریدی اور حارث رؤف بھی ٹیم کا ہوں گے۔پاکستان اور بھارت کے درمیان چیمپئنز ٹرافی کا اہم میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہو گا۔پاکستان کو پہلے میچ میں نیوزی لینڈ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ بھارت نے اپنے پہلے میچ میں بنگلا دیش کو شکست دی تھی۔
لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن سالانہ انتخابات، پی ٹی آئی امیدوار صدر منتخب ہوگئے
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز: سیمی فائنل میں پاکستان اور بھارت پھر آمنے سامنے آگئے
لندن:ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 2025 کے سیمی فائنل میں پاکستان اور بھارت کا بڑا ٹاکرا طے پا گیا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اسی ٹورنامنٹ کے ابتدائی مرحلے میں بھارتی لیجنڈز نے گرین شرٹس کے خلاف کھیلنے سے انکار کیا تھا جس پر میچ منسوخ کرنا پڑا تھا۔
اب بھارتی ٹیم نے ویسٹ انڈیز چیمپئنز کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے، جہاں 31 جولائی کو اُس کا سامنا گروپ اسٹیج کی ٹاپ ٹیم پاکستان چیمپئنز سے ہوگا۔
منگل کو کھیلے گئے اہم مقابلے میں ویسٹ انڈیز نے بھارت کو 145 رنز کا ہدف دیا جو بھارتی ٹیم نے صرف 13.2 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
یہ فتح بھارت کے بہتر رن ریٹ کے باعث اسے سیمی فائنل تک لے گئی۔
اس سے قبل پاکستان نے اسی دن آسٹریلیا کو یکطرفہ مقابلے میں 10 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی اور پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کی۔
یاد رہے کہ ابتدائی مرحلے میں پاک بھارت میچ اس وقت منسوخ کیا گیا تھا جب بھارتی کرکٹرز شیکھر دھون، یوسف پٹھان، عرفان پٹھان اور ہربجھن سنگھ نے شاہد آفریدی کی موجودگی پر اعتراض کرتے ہوئے میچ کھیلنے سے انکار کر دیا تھا۔ اس کے بعد منتظمین نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے میچ منسوخ کر دیا تھا۔
اب سب کی نظریں اس بات پر ہیں کہ آیا بھارتی ٹیم سیمی فائنل میں واقعی پاکستان کے خلاف میدان میں اترتی ہے یا ایک بار پھر کسی "نئے اعتراض" کی آڑ میں ٹاکرا ٹالنے کی کوشش کرتی ہے۔