Daily Ausaf:
2025-09-18@00:24:29 GMT

سابق وزیر تعلیم بلوچستان طاہر محمود خان انتقال کر گئے

اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT

کراچی(نیوز ڈیسک)سابق وزیر تعلیم بلوچستان طاہر محمود خان انتقال کر گئے ہیں۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق خاندانی ذرائع نے طاہر محمود خان کی وفات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔خاندانی ذرائع کے مطابق مرحوم کی میت کوئٹہ لائی جائے گی، جہاں ان کی تدفین کی جائے گی۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

میچ ریفری کو ہٹایا جائے، پی سی بی نے آئی سی سی کو ایک اور خط لکھ دیا

پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو میچ ریفری کی تبدیلی سے متعلق ایک اور خط لکھ دیا۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے آئی سی سی کو میچ ریفری تبدیل کرنے کا مطالبہ تسلیم نہ کرنے پر جوابی خط میں بھی سخت مؤقف اختیار کیا اور میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کے خلاف ایکشن نہ لیننے کے فیصلے کو مسترد کردیا۔

پی سی بی نے میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کو ہٹانے کا اپنا اصولی مطالبہ پھر دہرادیا ہے جس کے بعد پاکستان اور یو اے ای کے درمیان آج طے شدہ میچ کے انعقاد پر شکوک و شبہات برقرار ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ پی سی بی اینڈی پائیکرافٹ کو نہ ہٹائے جانے پر ایشیا کپ کے باقی میچز کا بائیکاٹ کرنے کے موقف پر قائم ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے متنازع ریفری کیخلاف آئی سی سی انکوائری کو بھی رسمی کارروائی قرار دیا گیا ہے، انکوائری کے لیے تمام پہلوؤں کا نہ جائزہ لیا گیا اور نہ متعلقہ لوگوں سے رابطہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی چاہتا ہے کہ آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

واضح رہے کہ پی سی بی نے ایک روز قبل بھی آئی سی سی کے نام خط تحریر کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • سابق چیئرمین کل جماعتی حریت کانفرنس پروفیسر عبدالغنی بٹ انتقال کرگئے
  • خاندانی نظام کو توڑنے کی سازش
  • حکومت بلوچستان کے پاس گندم کا ذخیرہ ختم، بحران کا خدشہ
  • بلوچستان میں محکمہ خوراک کے پاس گندم کا ذخیرہ ختم
  • محکمہ خوراک کے پاس ذخیرہ ختم، بلوچستان میں گندم کا بحران شدت اختیار کر گیا
  • میچ ریفری کو ہٹایا جائے، پی سی بی نے آئی سی سی کو ایک اور خط لکھ دیا
  • بلوچستان ہائیکورٹ میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت
  • کراچی کا سرکاری اسکول ریسٹورنٹ مالک کو دینے کی تیاری
  • تارا محمود نے سیاستدان کی بیٹی ہونے کا راز کیوں چھپایا؟ اداکارہ نے بتادیا
  • پیپلزپارٹی کے سابق رکن قومی اسمبلی روشن الدین جونیجو انتقال کرگئے