بیجنگ : چینی وزارت دفاع کے ترجمان وو چھیئن نے اتوار کے روز آسٹریلیا کی جانب سے چینی بحری جہازوں کی حالیہ مشقوں کے بارے میں بیانات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا کے بیانات حقائق سے مکمل طور پر متصادم ہیں۔ چینی بحری جہازوں کی مشقیں آسٹریلیا کے ساحل سے دور، مکمل طور پر بین الاقوامی پانیوں میں کی گئی تھیں۔ اس دوران چین نے پیشگی طور پر  بار بار حفاظتی نوٹس جاری کرنے کے بعد، بحری توپوں کے ذریعے لائیو فائر مشق کی۔ چین کے اقدامات بین الاقوامی قانون اور  نظم و ضبط کے عین مطابق تھے اور   ایوی ایشن سیفٹی پر کوئی اثر نہیں ڈالتے۔ چین آسٹریلیا کی بے بنیاد الزامات اور جان بوجھ کر اس معاملے کو بڑھانے پر سخت عدم اطمینان کا اظہار کرتا ہے۔ چین امید کرتا ہے کہ آسٹریلیا دونوں ممالک اور دونوں فوجوں کے تعلقات کو معروضی اور معقول انداز میں دیکھے گا، زیادہ خلوص اور پیشہ ورانہ رویہ اپنائے گا، اور صحیح معنوں میں دونوں ممالک اور دونوں فوجوں کے تعلقات کی مستحکم ترقی کے لیے عملی اقدامات کرے گا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

چینی صدر کا فوجی-سول اتحاد پر زور

چینی صدر کا فوجی-سول اتحاد پر زور WhatsAppFacebookTwitter 0 23 April, 2025 سب نیوز

بیجنگ :چین کے صدر شی جن پھنگ نے فوجی اور شہری شعبوں کی باہمی حمایت کےامور پر اہم ہدایات جاری کی ہیں اور کہا ہے کہ شہری شعبوں کی جانب سے فوج کی حمایت اور فوجیوں کے خاندانوں کی دیکھ بھال، فوج کی جانب سے علاقائی حکومت کی حمایت اور عوام سے محبت ہماری پارٹی، ہماری فوج اور ہمارے عوام کی عمدہ روایات اور ہماری منفرد سیاسی فوقیت ہیں ۔ نئے سفر پر، ہمیں اصلاحات اور اختراع کو گہرا کرنے، پالیسیوں اور طریقہ کار کو بہتر بنانے اور فوجی اور شہری شعبوں کی باہمی حمایت کے امور میں مسلسل پیش رفت کو فروغ دینا چاہیے۔

شی جن پھنگ نے مزید تاکید کی کہ تمام سطحوں کی پارٹی کمیٹیاں اور حکومتی ادارے فوج کی تعمیر اور اصلاحات کی حمایت کریں، دفاعی امور، فوج سے محبت، اور فوجیوں کے احترام کو فروغ دینے والے معاشرتی ماحول کو مزید بہتر بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ فوج کو چاہیے کہ وہ مقامی ترقی میں فعال کردار ادا کرے، عوام کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات کرے، فوجی اور مقامی حکومتیں گہرے تعاون کے ساتھ ایک مضبوط فوجی-سول اتحاد کو مستحکم کریں، اور “عوام سے محبت، اور فوج سے محبت” کے نئے دور کو آگے بڑھائیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستانی خلابازوں کے انتخاب کا عمل جاری ہے، چائنہ انسان بردار خلائی ادارہ بیجنگ میں خصوصی پروگرام “شی جن پھنگ کی اقتصادی سوچ  کا مطالعہ ” کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد  ایف بی آر کا پاکستان کسٹمز کے گریڈ سولہ سے اوپر کے افسران کو مالی انعامات دینے کا فیصلہ آئی ایم ایف کا دباو، وفاق سے صوبائی نوعیت کے ترقیاتی منصوبے ختم کرنے کا مطالبہ سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی ہوشرُبا اضافہ چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے “گلوبل چائنیز کمیونیکیشن پارٹنرشپ”میکانزم کا قیام امریکہ کی جانب سے یکطرفہ غنڈہ گردی کی عالمی قیمت TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اور بھارت کے درمیان کون کون سے معاہدے موجود ہیں؟
  • امریکہ تمام یکطرفہ ٹیرف اقدامات مکمل ختم اور اختلافات کو حل کرنے کا راستہ تلاش کرے، چین
  • چین اور کینیا کے درمیان دوستی کی ایک طویل تاریخ ہے، اہلیہ چینی صدر
  • چین اور امریکہ کے درمیان فی الحال کوئی تجارتی مذاکرات نہیں ہو رہے ،چینی وزارت تجارت
  • چینی صدر کا فوجی-سول اتحاد پر زور
  • ایرانی وزیر خارجہ کے دورہ چین کا پیغام
  • ایرانی وزیر خارجہ چین کا دورہ کریں گے ، چینی وزارت خارجہ
  • چین نے بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے  کے تصور پر عمل کیا ہے، وزارت خارجہ
  • پاکستانی وزیراعظم آج ترکی کے دورے پر
  • امن مشقوں کی گونج: پاکستان سری لنکا بحری اشتراک پر بھارت بوکھلاہٹ کا شکار