چلاس: وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران اور صدر مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا، انجینئر امیر مقام نے  چلاس کا ایک روزہ دورہ کیا، اس موقع پر وزیراعلیٰ گلگت بلتستان   گلبر خان ، صوبائی وزراء و دیگر اعلیٰ سرکاری حکام نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
وفاقی وزیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ متاثرین دیامر بھاشا ڈیم اور داسو ڈیم کے جائز مطالبات حل کئے جائیں گے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اس حوالے سے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی ہے جو ان معاملات کا بغور جائزہ لے رہی ہے۔
امیر مقام نے کہا کہ گلگت بلتستان کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور پچھلے سال کی نسبت 30 فیصد زیادہ رقوم مختص کی گئی ہیں۔ مزید برآں، وزیراعظم شہباز شریف نے دانش سکولوں کا اعلان بھی کیا ہے جس کا افتتاح عید کے بعد ہوگا۔وفاقی وزیر نے متاثرین سے اپیل کی کہ وہ اپنی کمیٹی تشکیل دے کر حکومتی کمیٹی کے ساتھ مذاکرات کریں اور فی الحال دھرنا کو ختم کر دیں۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ گلگت بلتستان   گلبر خان نے بھی دھرنا ختم کرنے کی اپیل کی، جبکہ متاثرین کی کمیٹی کے سربراہ نے مشاورت کے بعد جواب دینے کے لیے وقت مانگ لیا  ۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: گلگت بلتستان

پڑھیں:

آج بروز جمعرات24اپریل2025موسم کی صورتحا ل جانئے

اسلام آباد( نیو زڈیسک)آج بروز جمعرات ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان۔ تاہم گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک اور ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہا۔ تاہم گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر):گلگت بلتستان:بگروٹ اور بونجی میں 01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

آج ریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت : شہید بینظیر آباد 46، چھور 45، بہاولنگر، جیکب آباد، خیرپور، لاڑکانہ، مٹھی، موہنجو داڑو اور ٹنڈو جام میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • امن اور مکالمہ ہماری ترجیح  ، قومی سلامتی یا وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے،امیر مقام
  • بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے پوری قوم متحد ہے، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان
  • وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان ڈیپ فیک ویڈیو کا ہدف بن گئے، ایف آئی اے میں شکایت درج
  • آج بروز جمعرات24اپریل2025موسم کی صورتحا ل جانئے
  • وفاقی اور گلگت بلتستان حکومتیں بارش متاثرین کی فوری امداد، بحالی کیلئے اقدام کریں: بلاول
  • اسلام آباد، وفاقی وزیر امیر مقام سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات
  • اسلام آباد، جی بی کونسل سیکرٹریٹ آفس کی تعمیر کے حوالے سے امیر مقام کی زیر صدارت اجلاس
  • وزیراعظم کی تشکیل کردہ ’کارکردگی کمیٹی‘ کیا کارنامہ انجام دے گی؟
  • وزیر اعلیٰ فوری طور پر مولانا محمد دین کو برطرف کریں، سید علی رضوی
  • کینال معاملے پر لوگوں کے تحفظات جائز ہیں: شرجیل میمن