’کارکردگی بتاؤ نہیں تو گھر جاؤ‘، امریکی فیڈرل ایجنسیوں کو ایلون مسک کی میل موصول
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
صدر ٹرمپ کے قریبی ساتھی، معروف بزنس اور محکمہ برائے حکومتی کارکردگی (DOGE) کے نگران ایلون مسک نے وفاقی ملازمین سے ایک ہفتے کی کارکردگی رپورٹ طلب کرلی، رپورٹ جمع نہ کروانے والے ملازمین کو مستعفی ہونے کا مشورہ۔
Consistent with President @realDonaldTrump’s instructions, all federal employees will shortly receive an email requesting to understand what they got done last week.
Failure to respond will be taken as a resignation.
— Elon Musk (@elonmusk) February 22, 2025
امریکا کے وفاقی ملازمین کو ہفتے کے روز ایک ای میل موصول ہوئی جس میں انہیں ہدایت کی گئی کہ وہ گزشتہ ہفتے میں کی گئی 5 چیزوں کو دستاویز کریں۔
انہوں نے میل میں وفاقی ملازمین پر واضح کیا ہے کہ جو ملازمین جواب نہیں دیں گے وہ اپنی ملازمتوں سے محروم ہو جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:یو ایس ایڈ مجرم تنظیم ہے، اس کے ’مرنے‘ کا وقت ہوا چاہتا ہے، ایلون مسک
وفاقی ملازمین کو موصول ہونے والی ’آفس آف مینجمنٹ اینڈ بجٹ‘ کی ای میل میں سبجیکٹ لائن شامل تھی، ’آپ نے پچھلے ہفتے کیا کیا؟‘۔
ایلون مسک کی جانب سے بھیجی گئی میل میں ملازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی خفیہ معلومات کو چھوڑ کر، گزشتہ ہفتے میں انہوں نے جو کچھ کیا ہے، اس کا 5 بلٹ پوائنٹس کے ساتھ جواب دیں۔اسی کے ساتھ انہوں نے ملازمین کو یہ ہدایت بھی کی ہے کہ وہ اپنے جوابات OMB ای میل ایڈریس اور اپنے سپروائزر کو بھیجیں۔
یہ بھی پڑھیں:ایلون مسک کی کمپنی ایکس اے آئی نے نیا چیٹ بوٹ گروک3 لانچ کردیا
امریکی محکمہ برائے حکومتی کارکردگی (DOG) کے نگراں ایلون مسک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنی پوسٹ میں کہا ہے کہ ’ ای میل کا جواب دینے میں ناکام رہنے والوں کو ان کا استعفیٰ تصور کیا جائے گا‘۔
ایلون مسک نے اپنی پوسٹ میں واضح کیا ہے کہ ’یہ فیصلہ صدر ٹرمپ کی ہدایات کے مطابق ہے‘۔
واضح رہے کہ وفاقی ملازمین کے نام ایلون مسک کی ای میل کا جواب دینے کی آخری تاریخ پیر کی نصف شب تک ہے۔ تاہم کم از کم امریکا کی 2 ایجنسیوں نے اپنے ملازمین سے کہا ہے کہ وہ درخواست کو نظر انداز کریں اور جواب نہ دیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
استعفی امریکا ای میل ایلون مسک ڈونلڈٹرمپ فیڈرل ایجنسیاںذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: استعفی امریکا ای میل ایلون مسک ڈونلڈٹرمپ فیڈرل ایجنسیاں وفاقی ملازمین ایلون مسک کی ملازمین کو
پڑھیں:
پہلے تھپڑ منسا نے مارا، میں نے جواب میں جوتا پھینکا، علیزے شاہ کا دعویٰ
اداکارہ علیزے شاہ نے حال ہی میں اپنے ڈرامہ محبت کی آخری کہانی کی ساتھی اداکارہ منسا ملک کے ساتھ پیش آنے والے تنازع پر خاموشی توڑتے ہوئے اہم انکشافات کیے ہیں۔
سوشل میڈیا پر جاری کردہ ویڈیو بیان میں علیزے شاہ نے دعویٰ کیا کہ جھگڑے کی شروعات اُنہوں نے نہیں کی، بلکہ منسا ملک نے پہلے اُنہیں تھپڑ مارا، جس کے جواب میں علیزے نے غصے میں صرف اپنا جوتا پھینکا۔
علیزے شاہ نے مزید کہا کہ شوٹنگ کے دوران منسا ملک ان کے ساتھ خوشگوار تعلقات رکھتی تھیں اور دونوں سیٹ پر اچھی طرح وقت گزارتی تھیں، حتیٰ کہ منسا اُن کے ساتھ سگریٹ بھی پیا کرتی تھیں۔ لیکن اچانک منسا کا رویہ تبدیل ہو گیا اور اختلافات شروع ہو گئے، جن کی وجہ اُنہیں سمجھ نہیں آئی۔
علیزے نے بتایا کہ جھگڑے کے دوران معروف اداکار سمیع خان بھی وہاں موجود تھے اور انہوں نے پورا واقعہ اپنی آنکھوں سے دیکھا۔ علیزے کا کہنا تھا کہ وہ کسی قسم کے جھگڑے کی حامی نہیں لیکن اپنے دفاع میں ردِعمل دینا اُن کا حق ہے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان سے پروڈکشن والوں نے کہا کہ ان کا ڈرامہ خراب ہوجائے گا اس لئے وہ ایف آئی آر نہ کروائیں مگر اگلی صبح ان کے ہی خلاف اسکینڈل بنا ہوا تھا اور کہا جارہا تھا کہ انہوں نے منسا کے کپڑے پھاڑ دیئے اور لڑائی جھگڑا کیا۔
یاد رہے کہ علیزے شاہ نے خود پر ہونے والی تنقید سے تنگ آکر ذہنی دباؤ سے نکلنے کیلئے ویڈیو بیان جاری کیا ہے جس میں وہ اپنے آپ سے جڑے ہر اسکینڈل کی اصلیت بیان کر رہی ہیں اور انڈسٹری میں ان کے ساتھ ہونے والی بدسلوکی کا انکشاف بھی کر رہی ہیں۔
TagsShowbiz News Urdu