سینئر صحافی رانا اثر علی چوہان 86 برس کی عمر میں خالق حقیقی سے جا ملے
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
ویب ڈیسک: سینئر صحافی، ادیب، دانشور، شاعر اور نامور کالمسٹ ”شاعر نظریہ پاکستان“۔ ”حسینی راجپوت“ رانا اثر علی چوہان چیف ایڈیٹر روزنامہ ”سیاست“ 86 سال کی عمر میں خالق حقیقی سے جا ملے۔
مرحوم نے اپنی صحافتی زندگی کا آغاز 1958 ء میں سرگودھا سے کیا۔ بعد ازاں وہ لاہور منتقل ہو گئے اور 1971ء میں ہفت روزہ ”پنجاب“ اور 11 جولائی 1973ء میں روزنامہ ”سیاست“ لاہور، سرگودھا، ملتان کا اجراء کیا۔
مری: پولیس سے بچنے کیلئے ملزم نے عمارت سے کود کر خودکشی کرلی
انہوں نے پنجابی جریدہ ”چانن“ بھی نکالا۔ ان کی اہلیہ نجمہ اثر علی چوہان 1976ء میں پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین پنجاب کی پہلی سیکرٹری جنرل منتخب ہوئیں۔ ان کے بیٹے اپنے اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ برطانیہ،امریکہ، کینیڈا، سعودی عرب اور دبئی میں مقیم ہیں۔
اثر چوہان بااصول اور بے باک صحافی تھے جنہوں نے صحافت ہی کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنائے رکھا۔ مرحوم مجید نظامی کے ساتھ ان کی خصوصی انسیت تھی جنہوں نے انہیں ”شاعرِ نظریہ پاکستان“ کا لقب دیا تھا۔ انہوں نے اپنے کالم کا آغاز روزنامہ ”پاکستان“ سے کیا۔
پولیس اہلکاروں کا سزائے موت کے مجرم کیلئے دعوت کا انتظام، مقدمہ درج
اس کے علاوہ مرحوم روزنامہ ”جنگ“۔روزنامہ ”نوائے وقت“ اور دوسرے کئی اخبارات میں کالم لکھتے رہے۔ اپنی زندگی کے آخری سانس تک وہ ”نوائے وقت“ کے ساتھ وابستہ رہے۔ وہ اپنی سوانح حیات مرتب کررہے تھے تاہم فرشتہ اجل نے انہیں اس کی تکمیل کی مہلت نہیں دی۔ جنازے کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسلام آباد سے گرفتار
سابق وزیر قانون پنجاب و رہنما پاکستان تحریک انصاف محمد بشارت راجہ کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔
انہیں گرفتار کرنے کے بعد اسلام آباد کے تھانہ نیو ٹاون منتقل کردیا گیا، راجہ بشارت راولپنڈی الیکشن ٹریبیونل میں NA55 کے کیس کی تاریخ پر آئے تھے۔
راجہ بشارت نے کہا کہ تمام مقدمات میں ضمانت کنفرم ہے، ان اوچھے ہتھکنڈوں سے گھبرانے والے نہیں، ان کےوکیل سردار عبد الرازق نے کہا کہ راجہ بشارت تمام مقدمات میں ضمانت پر ہیں، ہم نے پولیس کو تمام ضمانت نامے دکھائے مگر پولیس نے گرفتار کر لیا۔
پولیس ٹیم نے کہا کہ ہمیں گرفتاری کا حکم ہے جو کہ کہنا ہے تھانہ نیو ٹاؤن آکر افسران سے کہیں، راجہ بشارت کی وکلا ٹیم بھی ضمانت ناموں سمیت تھانہ نیو ٹاؤن پہنچ گئی۔